فلسطین اردو

@ghazaurdunews


فلسطین کے حالات پر اردو خبریں

فلسطین اردو

20 Jan, 21:22


بارود کے ذرات پر گولیوں کی بوچھاڑ میں ملبے کے ڈھیر پر نماز عشق ادا ہو رہی ہے ۔

یہ وہ لوگ ہیں جن کے ایمان پہاڑ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں کوئی ایسا گھر نہیں جہاں شہداء کے نام نا ملیں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں بموں کی برسات نا ہوئی ہو اور نا ہی کوئی ایسی دیوار ہے جہاں گولیوں کی بوچھاڑ نا ہوئی ہو ۔

ہر بارود کے مقابلے میں سینہ سپر نظر آئے گولیوں کے مقابلے میں انسانی ہجوم آیا درندوں کے مقابلے میں شیر دل انسان آئے مظلوموں کا حساب کرنے مجاہدین نے صف بندی کی ۔

آج عید الاضحی کا دن تھا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی تکمیل کے لئے کروڑوں مسلمانوں نے قربانی کے لئے جانور منتخب کر لئے لیکن میرے غزہ میں اللہ کے راستے میں قربانی کے 9 مہینے سے زائد ہو گئے جہاں ہر قدم پر مقدس جماعت اپنا لہو ہیش کر رہی ہے اور یہ قربانی اللہ کے لئے اللہ کی مسجد کے لئے ہے اور یہ قربانی اللہ کے سب سے بڑے دشمن کے مقابلے میں ہے ۔

غزہ تم سرخرو ہوگے غزہ تم فتح یاب ہوگے تمہارا دشمن نیست و نابود ہوگا تمہارے دشمن غزہ کی ریت میں کئی سالوں سے اپنی فوجیوں کے ذرات تلاش کر رہے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں ملا ۔

غزہ تم عزت و عظمت کا شہر ہو تم بہادر و استقامت کا نشاں ہو تم ہواوں کا رخ موڑنے والے ہو تمہارا وجود عالم اسلام کے لئے ایک فخر و شرف کی بات ہے تمہاری جرات نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔

ٹوٹی بستیوں اور تباہ شدہ مسجدوں کے سائے میں تمہاری نماز عشق رنگ لائے گی تمہارا وجود عالم اسلام پر جگمگائے گا تم بلند رہو گے ۔

عيد أضحى مبارك
كل عام وأنتم بألف خير

فلسطین اردو

20 Jan, 20:05


‏شیخ ابو عبیدہ حفظہ اللہ کے خطاب سے کچھ اہم نکات:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

اے ہمارے عظیم لوگو اے جہاد و رباط میں مصروف کار مجاھدو اور اے امت اسلامیہ کے حریت پسندو

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

معرکہ طوفان الاقصیٰ جس کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو ، یہودی فوج کی غزہ ڈویژن کی تباہی سے ہوا ، اسے  جاری ہوئے 200 دن گزر چکے ہیں
ہمارا یہ معرکہ مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں اور اس کے تقدس کی پامالی اور تباہی کی صہیونی کوششوں کا جواب تھا اور یہ یہودیوں کی ناجائز ریاست کے لیے تاریخ میں سب سے بڑا دھچکا اور حملہ تھا۔

🔻200 دن کی جنگ کے بعد بھی اب تک غبی اور بے وقوف یہودی دنیا کے سامنے اپنی تباہ شدہ ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

🔻یہودی فوج ابھی تک غزہ کی ریت میں پھنسی ہوئی ہے۔اور  ان یہودیوں کو غزہ سے سوائے رسوائی اور شکست کے کچھ نہیں ملے گا۔
:
🔻معرکے کا اغاز ہوئے 200 دن گزر چکے ہیں اور غزہ میں ہماری مزاحمت فلسطین کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہے۔

🔻ہم نے اب تک دشمن  یہودیوں پر اپنے بہادر مجاھدین کے حملوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ نشر کیا ہے۔

(مجاھدین کے غیر اعلانیہ اور غیر نشر کردہ آپریشنز کی ایک بڑی تعداد کی جانب اشارہ)

🔻ہم اپنی کارروائیوں اور مزاحمت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہماری زمین کے کسی ایک انچ پر بھی یہودیوں کی جارحیت یا ان کا قبضہ باقی ہو گا۔

🔻 یہودی فوج اور حکومت دنیا کو یہ باور کروانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ انہوں نے تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو ختم کر دیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے

🔻200 دنوں میں یہودی بڑے پیمانے پر قتل عام، تباہی اور قتل و غارت گری کے علاوہ کوئی بھی کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

🔻ہم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، خاص طور پر جنگ بندی،غزہ کا محاصرہ ختم کروانا، اور بے گھر فلسطینیوں کی  گھروں کو واپسی

🔻 دشمن صہیونی ان مذاکرات میں اپنے تمام وعدوں سے مکرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کو طول دے کر اور وقت حاصل کرنا چاہتا ہے

🔻لیکن اس صورت میں رون آراد کا واقعہ غزہ میں یہودی قیدیوں کے ساتھ ایک بار پھر دہرایا جانے والا منظرنامہ ہو سکتا ہے۔

(رون اراد ایک اسرائیلی پائلٹ تھا جو 80 کی دہائی میں لبنان پر بمباری کرنے گیا لیکن جہاز کریش ہوا اور رون کو لبنان میں گرفتار کر لیا گیا
اس کے بعد  رون کا آج تک  کچھ اتا پتہ نہیں چل سکا)

🔻گیند اس شخص کے کورٹ میں ہے جو ہمارے دشمن یہودیوں کی عوام کے لیے فکر مند ہے، لیکن وقت محدود ہے اور مواقع کم ہیں۔

🔻نام نہاد صہیونی فوجی دباؤ، ہمیں صرف اپنے موقف پر مضبوط رہنے اپنی پوزیشن برقرار رکھنے اور اپنے لوگوں کے حقوق کے تحفظ پر ابھارے گا اور انہیں نظرانداز نہیں کرنے دے گا۔

🔻ہم ہر اس عسکری اور عوامی کوشش کو سراہتے ہیں جو طوفان الاقصیٰ میں شامل ہوئی۔

🔻مختلف محاذوں پر صہیونی افواج کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف وحشیانہ اور جنونی پاگلوں کی طرح کا ردعمل  ہماری مزاحمتی کاروائیوں کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جب جب مجاھدین کے ہاتھوں صہیونیوں کا بڑا نقصان ہوتا ہے اور یہ اپنے  کثیر فوجیوں کو مردار یا زخمی کرواتے ہیں تو پاگلوں کی طرح عوام پر بمباری کر کہ اپنا غصہ نکالتے ہیں)

🔻مزاحمت کا پہلا محاذ مغربی کنارے کا محاذ ہے، اور ہم اپنے آزاد اور قابل فخر مغربی کنارے کے ایک ایک انچ کو سلام پیش کرتے ہیں
نابلس،جنین،اریحا،قلقیلیہ،طولکرم اور تمام مغربی کنارے کو سلام پیش کرتے ہیں

🔻ہم اردن کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے مظاہروں کو تیز کریں۔

(اس سے سمجھ اتا ہے کہ مظاہروں سے بھی فرق پڑتا ہے یہ لاحاصل نہیں ہوتے)

🔻وہ وقت گزر گیا جب یہودی کسی بھی قسم کے احتساب سے بالاتر ہو کر اپنے جرائم کا ارتکاب کرتے تھے۔

🔻 یہودی قیدیوں کے اہل خانہ کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ان کو بہت دیر بعد احساس ہوگا کہ ان کی فاشسٹ حکومت نے ان کے قیدیوں کے خلاف ایک آفت اور سانحہ کا ارتکاب کیا ہے۔

🔻ہم اپنی امت مسلمہ کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اپنے مظاہروں اور مہموں کو تیز کریں۔

🔻 فلسطینی مزاحمت ہمارے فلسطینی لوگوں کی قربانیوں کی وفادار رہے گی، اور ہم ان کے درد کا پرسا کریں گے اور  ان کی امیدوں کو پورا کریں گے۔

🔻بے شک ہمارا یہ جہاد فتح یا شھادت تک جاری رہے گا۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

فلسطین اردو

20 Jan, 20:05


رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ کی آپریشن طوفان الاقصی کے 200 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریر۔

معركة طوفان الأقصى | 23 اپريل 2024

فلسطین اردو

20 Jan, 20:05


آپریشن طوفان الاقصی کے 200 دن

فلسطین اردو

20 Jan, 20:01


ایران نے، اسرائیل کو کیسے بچایا ؟


🍂🍃لبيک يا أقصىٰ🍂🍃

فلسطین اردو

20 Jan, 19:47


یہودی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزکوٹ کا کہنا ہے کہ

حــــمـــاس ایک سخت، لچکدار، ہوشیار اور اسرائیل کی اٹوٹ دشمن ہے اور اس کی طاقت اس کے دو پروں میں ہے۔ ایک ٹھوس سیاسی ونگ، جسے اسرائیلی تنازعے کے تجربات نے بہتر ماہر بنایا ہے۔ مشکلات سہنے اور واقعات کو اپنے فائدے کے لیے موڑنے میں کافی تجربہ کار ہو گیا ہے اور دوسرا عسکری ونگ ہے، جس کی نمائندگی الـــقـــــســـام بریگیڈز کرتی ہے، جس کے پاس اب ایسی فوجی مہارت اور حکمت عملی ہے، جو دنیا کی سب سے طاقتور فوجوں کے پاس بھی نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج کے مقابلے میں کمزور فوجی سازو سامان کے باوجود، اس کے جنگی نظریئے بہت مضبوط ہیں، جس کی ڈکشنری میں شکست کا لفظ نہیں ہے۔ اگر ہم یہ جنگ مصر، ایران، سعودی، اردنی اور شامی فوج کے خلاف لڑتے تو پہلے ہی ہفتے میں ہمیں فتح حاصل ہو جاتی اور جنگ ختم ہو جاتی۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:47


شام رات میں ڈھلی تو اپنے دامن میں شفق پہ سرخی پھیلاتے سورج اور راہ دکھاتے ستاروں کے جھرمٹ کو بھی سمو گئی !
افق پہ جگمگاتے یہ تارے ارض قدس کی تازہ شہداء ہیں اور شہداء بھی بھلا کون ؟ شیخ اسماعیل ہانیہ کے تین سعادت مند بیٹے اور انہی کے تین کڑیل پوتے ۔۔۔۔
زھر اگلتی لپلپاتی زبانوں نے خدا کے اس بندے پہ طعن کیا طنز کیا تضحیک کی کہ دوسروں کو بچوں کو مروانے والے اپنی اولادیں سنبھال کر رکھتے ہیں ہانیہ نے کیسی کیسی باتیں سنیں روح کو گھائل کرنے والے نشتر زہر آلود زبانوں سے نکلتے رہے ہانیہ زخمی مسکراہٹ کیساتھ سب سنتے رہے یہاں تک حالیہ طوفان الاقصیٰ معرکے میں انکے بیٹوں پوتوں اور نواسی سمیت خاندان کے ساٹھ افراد اسی طرح قربان ہوئے جیسا کہ دیگر قدسی ۔۔۔۔
مشعل و ہانیہ قطر میں رھتے ہیں مگر کیوں رھتے ہیں یہ جانے بغیر درھم و دینار کے بندے طاغوت کے پرستار اور مادیت کے شرک سے آلودہ اذھان کہتے تھے مشعل و ہانیہ اپنی اولادوں کیساتھ پرتعیش زندگی بسر کرتے ہیں مگر جانتے بوجھتے چپ رھتے کہ شیخ یاسین ارض قدس پہ نشانہ بنے تو پرچم الرنتیسی نے سنبھالا جی وہی شیر دل رنتیسی جس نے کشادہ پیشانیوں والے لاکھوں قدسیوں کے جلو میں بندوق لہرا کر کہا تھا کہ " یہی آزادی کا راستہ ہے " بس ان جملوں کی ادائیگی کے بعد چند گھنٹے چند دن یا چند ہفتے گزرے ہونگے کہ رنتیسی آگ اگلتے ہوا میں تیرتے آھنی پرندے کا نشانہ بنے یہ وہی آگ ہے جو کندھار تا قدس یکساں برسی اور اسمیں جلنے والے کامیاب و کامران قرار پائے ۔۔۔۔
بس یہی وہ لمحے تھے جب فیصلہ ہوا کہ قیادت مخفی اور محفوظ ملک میں رکھی جائیگی سو دوحہ مسکن قرار پایا دل و دماغ میں نفرت کا الاؤ بھڑکانےوالے یہ سچ جان کر بھی گونگے شیطان بنے رھے کہ مشعل کے جسم میں زھر داخل کیا گیاتھا یہاں تک کہ اردن کی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اور غاصب ریاست نے تریاق فراہم کیا ان میں سے کسی کو دبئی میں نشانہ بنایا گیا کسی کو استنبول میں مارنے کے منصوبے ترتیب پائے اور ہاں کون جانتا ہے کہ نوے کی دھائی میں غاصب ریاست کے دارلحکومت کو استشہادیوں کے فدائی حملوں سے لرزا دینے والے یحییٰ سے لیکر ضیف اور العرووری سے لیکر جنین کے خوبصورت نوجوانوں تک کتنے ہی دلیر ہیں جو موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آزادی کی جنگ لڑتے رہے کتنے ہی رب کے حضور پہنچ گئے کتنے شیر زندان میں قید پڑے ہیں اور نجانے کتنے آزادی کے خواب آنکھوں میں سجائے مغربی کنارے سے خان یونس کی گلیوں تک جوان مردی سے لڑتے ہیں
ہانیہ کو جب تین بیٹوں اور تین پوتوں کے غاصب ریاست کے حملے میں جان سے گزر جانے کی خبر دی گئی تو نہایت حوصلے استقامت اور ہمت کیساتھ یہ خبر سنکر انہوں نے کہا کہ ارض قدس پہ بہنے والوں کے خون سے میرے بیٹوں کا خون بالاتر نہیں ہم سب ایک ہیں میں نے اس راہ میں خاندان کے ساٹھ افراد کھوئے ہیں مگر غاصب ریاست مجھے جھکا نہیں سکتی کیونکہ یہ جبیں خدا کے آگے ہی جھکتی ہے
کہیں بہت دور تورا بوڑا کے پہاڑوں میں ایک سرد اور برف سے ڈھکی رات کے اختتام پہ ہوئی فجر کی نماز کے بعد اجنبیوں کی محفل میں ہوئی تعزیت کا منظر اور مکالمہ یاد آگیا جب طویل قامت یمنی نژاد سعودی نے اپنے مصری ساتھی اور ڈاکٹر سے کہا کہ تمہارا اکلوتا بیٹا اور اہلیہ گردیز کے سفر میں امریکی بمباری میں کام آگئے مگر سننے والے نے حوصلے سے کہا کہ اس امت کے لاتعداد نوجوان قربان ہوگئے میرا بیٹا بھی انہی میں سے ایک ہے
تاریخ اسلامی کے انمٹ نقوش ہر قریہ بستی کوچہ کہسار شہر صحراء میں موجود ہیں
بیشک ، یہ خاک و خون میں نہائی پیشانیاں ہی کامیاب قرار پائی ہیں

فلسطین اردو

20 Jan, 19:47


جس طرح یہ چاروں فلسطینی نوجوان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے لیکن جب تک جسم میں جان تھی چلتے رہے اور اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہے جب کٹ کر گرے تو جنت الفردوس کے مکین بن گیے۔

بالکل اسی طرح تمام فلسطینیوں کا اعلان ہے کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے راستے پر چلتے ہوئے کٹتے بکھرتے رہیں گے مگر مسجد اقصٰی کی آزادی کی منزل پر پہنچنے کیلیے اپنا سفر ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:47


فروری  کے مہینے میں یہ 4 نوجوان خان یونس میں اپنے گھروں کا حال دیکھنے کے لیے نکلے

یہودیوں نے جب دیکھا کہ شہری ہیں تو  ان پر بمباری کر دی جس میں 2 نوجوان شہید ہو گیے

باقی بچ جانے والے 2 نوجوانوں نے اپنے بھائیوں کی شہادت کے بعد اپنا سفر جاری رکھا۔
کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد یہودیوں نے  پھر بمباری کی اور ان میں سے تیسرے نوجوان کو بھی  شہید کر دیا۔
اپنے تین بھائیوں کی شہادت کے بعد چوتھے نوجوان نے واپس پلٹنے کے بجایے اپنا سفر جاری رکھا ۔

کچھ مزید فاصلہ طے کرنے کے بعد یہودیوں نے اس چوتھے نوجوان کو پہلے گولیوں کا نشانہ بنایا جب اس کے باوجود اس نے  خود کو گھسیٹتے ہوئے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا تو یہودیوں نے اس چوتھے نوجوان پر بھی بمباری کر کے اسے بھی شہید کر دیا۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:44


حماس کی طرف سے یہودی فوجیوں پر لگائی گئی زبردست گھات میں مُردار ہونے والے یہودیوں کی لاشوں کو گھسیٹتے ہوئے بزدل یہودی فرار ہو رہے ہیں ۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:44


الزنۃ ، خان یونس میں  القسام بریگیڈز حماس کی طرف سے 27 رمضان المبارک کو یہودی فوجیوں پر لگائی گئی  زبردست گھات میں مارے جانے والے فوجیوں کی ہلاکتوں اور فرار کے پُر لطف مناظر دیکھ کر ان سے رمضان کے آخری روزہ کے موقع پر اپنی آنکھیں ٹھندی کریں اور کل خوشی خوشی  عید الفطر منائیں ۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:44


القسام بریگیڈز، حماس نے خان یونس الزانۃ میں یہودیوں پر گھات حملے کی ویڈیو کلپس نشر کیں، جسے انہوں نے "الابرار" کا نام دیا ہے ۔

ان مناظر میں یہودیوں پر گھات لگانے کی منصوبہ بندی ، دوران گھات دھماکہ خیز آلات اور اسنائپرز کا استعمال کرنا، یہودی فوجیوں کا انتظار کرنا اور انہیں نشانہ بنانا اور پھر ریسکیو ٹینکوں کو نشانہ بنانا، نیز ہلاک یہودیوں کو نکالنے کے مناظر شامل ہیں۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:44


‏حماس کے ایک لیڈر ڈاکٹر ناجی زبیر جو کچھ دن قبل پاکستان آئے ہوئے تھے وہ کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج مجاھدین غزہ کو کسی بھی قسم کا بھاری نقصان پہنچانے سے قاصر رہی
بقول ان کے حماس کے 45 سے 50 ہزار تک فعال مجاھدین ہیں جن میں سے صرف 2500 کے قریب شھید ہوئے تقبل اللہ
اس کے علاؤہ ریزرو مجاھدین الگ سے ہیں
اور باقی تنظیموں کے مجاھدین الگ ہیں

ڈاکٹر ناجی کا کہنا تھا کہ 35 ہزار شھید فلسطینیوں میں 95 فیصد سے زائد معصوم عوام ہیں ۔۔۔

یہ تو حماس لیڈران کی بات ہے دوسری طرف اسرائیلی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا زرائع مصدقہ طور پر بتاتے ہیں کہ حماس کا 80 فیصد سے زائد سرنگوں کا نظام مکمل فعال ہے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ ہے اور اسرائیلی فوج چند ان سرنگوں کو تباہ کر سکی فقط جن کو مجاھدین نے گوریلا حملوں کے لیے استعمال کیا اور یہ چھوٹی چھوٹی سرنگیں تھیں چند میٹر پر محیط
اس کے علاؤہ اسرائیلی فوج جن چند بڑی سرنگوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی لیکن یہ سرنگیں کسی خاص استعمال کی نا رہی تھیں مجاھدین کے لیے

اس پر مزید یہ کہ اسرائیلی فوج جب جب اپنے چھوڑے ہوئے علاقے میں واپس گئی خواہ وہ تباہ شدہ شمالی غزہ ہو یا دیگر علاقے
ان کو شدید ترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا
شمالی غزہ کے بیت حانون اور بیت لاھیا جہاں اسرائیلی فوج نے چھ ماہ قبل فتح کے دعوے کیے وہاں سے روانہ بنیادوں پر اسرائیلی مقبوضہ علاقوں پر راکٹ باری ہوتی

اسرائیلی فوج نے چند روز قبل بیت حانون میں گھسنے کی کوشش کی تو وہاں شدید ترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا
عرضیکہ ہر جگہ مجاھدین مسلسل نئی صف بندیاں کرتے جا رہے ہیں
عددی کمی کا تو وہ الحمدللہ ہر گز شکار نہیں البتہ اسلحہ کے بارے کچھ اندازہ نہیں لیکن ان شاءاللہ وہ بھی بہت ہو گا مجاھدین کے پاس

الا ان نصر اللہ قریب

فلسطین اردو

20 Jan, 19:37


نفیرِ عام ........

طوفان الاقصیٰ


مجاہد قائد محمد الضیف ابو خالد

فلسطین اردو

20 Jan, 19:37


دور حاضر میں لڑی جانے والی جنگوں میں سر انجام دیے گیے ایک منفرد اور محیر العقول

آپریشن "طوفان الاقصی" جس نے دنیا بھر کے عسکری دماغوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔

فلسطینی مجاہدین کی جانب سے ایک عالمی طاقت "یہودیوں" کے خلاف سر انجام دیے گیے اس عظیم آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ 170 دونوں کے دوران "یہودیوں" کے جانی و مالی نقصان کی ایک جھلک

فلسطین اردو

20 Jan, 19:34


امریکا، یہودیوں کو مزید 18 ارب ڈالر کا اسلحہ  دے گا

جس میں 60 جنگی جہاز جب کہ 1000 سے زائد جنگی ٹینک فوجی گاڑیاں اور ہزاروں کی تعداد میں میزائل گولا بارود شامل ہے

جو غزہ کے نہتے لوگوں پر استعمال ہوگا

غزہ کے سوا لاکھ مسلمانوں کا قاتل صرف اسرائیل نہیں ہے بلکہ امریکا برطانیہ جرمنی فرانس جیسے ملک بھی اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں ۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:33


سوال: کیا پاکستانی ایئر فورس آج کے حالات میں hypothetically اسرائیل کو جواب دینے صلاحیت رکھتی ہے؟

الجواب: ہمممممم 🤔 دلچسپ سوال ہے۔ اکیڈمک پوائنٹ آف ویو سے تیہ پانچہ کیا جا سکتا ہے۔ چند بنیادی پوائنٹس میں لکھ دیتا ہوں۔ باقی آپ لوگ اضافہ کر دیں۔

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان فاصلہ کافی زیادہ ہے۔ کسی جواب کے لئے ہمیں ریفیولرز لازماً چاہیئے ہوں گے۔ پاکستان کے پاس اس وقت جتنے ریفیولرز ہیں وہ بوم ریفیولنگ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ بوم ریفیولنگ کا طریقہ کار ایف 16 میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مطلب کہ ہمارے ایف 16 کچھ زیادہ آگے نہیں جا سکیں گے۔ تو ان کا offensive استعمال کرنے کے لئے ہمیں انہیں عراق یا ترکی میں تعینات کرنا پڑے گا۔ ایران لبنان یا شام میں اس لیئے نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں سپورٹ انفراسٹرکچر موجود نہیں۔ تو بہرحال ایف 16 کا استعمال محدود ہی رہے گا۔ اگر ایف 16 زیادہ آگے نہیں جا سکتے تو مطلب ساب ERIEYE بھی پیچھے یعنی defensive ہی رہے گا۔

باقی بچ گئے تھنڈر اور ڈریگن۔ تو بلکل یہ دونوں طیارے اسرائیل کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیونکہ یہ ریفیول کر کے زیادہ دیر ہوا میں رہ سکیں گے۔ ڈریگن کے بارے میں یہ تجزیہ مکمل طور پر فرضی ہے کیونکہ ابھی تک کسی بھی ایکٹیو وار زون میں اس کی کارکردگی سامنے نہیں آئی۔ ہاں وکی پیڈیا اور جنگی مشقوں میں یا پھر آن پیپر ڈریگن اچھا طیارہ ہے لیکن ایکٹیو جنگ ایک بلکل الگ چیز ہوتی ہے۔ جنگی حالات میں بہت سی چیزیں بہت جلدی خرابی کی طرف چلی جاتی ہیں۔ تو تھنڈر میراج اور وائپرز، ان تینوں کو ہم نے جنگی حالات میں آزمایا ہوا ہے۔ جبکہ ڈریگن اس اچیومنٹ سے فلحال محروم ہے۔ ہاں اب سعید جیسے کچھ لوگ آپ کو بتائیں گے کہ ڈریگن ایران میں سٹرائیک کے دوران استعمال ہوا۔ جس کا آج تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ اگر اوپن سورس اکاؤنٹس کے دعووں پر یقین کر لیا جائے تب بھی یہ استعمال بہت محدود (یعنی صرف الیکٹرانک وارفیئر کی حد تک محدود) تھا۔ یعنی پوائنٹ یہ ہے کہ باقی گھوڑے ہمارے آزمائے ہوئے ہیں لیکن یہ نیا گھوڑا ہے جس کا کوئی پتہ نہیں عین ٹائم پر کیا کرتا ہے۔

ہاں اگر ڈریگن کی پرفارمینس وہی ہوئی جو بتائی جاتی ہے تب بھی تھوڑی بہت کُٹ ضرور پڑے گی۔ کیونکہ اسرائیل کے پاس ایف 15 ہے جو آج تک ایک بھی لڑائی نہیں ہارا۔ اور ان کے پاس مشہور زمانہ صُفہ ایف 16 ہے جس میں انہوں نے اپنی مرضی سے موڈی فیکیشنز کی ہوئی ہیں۔ اور سب سے بڑی بات ان کے پاس ایف 35 ہے۔ اگر باقی سب چیزیں سائیڈ پر رکھ کر میں صرف theocratically بات کروں تو اسرائیلی ایف 35 میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ڈیٹیکٹ ہوئے بغیر ڈریگن تھنڈر وائپر اور میراج کسی بھی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ یعنی ہمارے پائلٹس تو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ آس پاس کوئی طیارہ موجود ہے۔ بس اچانک ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوگا اور طیارہ بولنا شروع کر دے گا کہ توجہ فرمائیں۔ میزائل آ رہا ہے۔ دعا کے لئے ہاتھ اٹھا لیں۔

اس گھمبیر مسلے کا حل یوں نکالا جا سکتا ہے کہ سرپرائز اٹیک کیا جائے اور اسرائیلی ایف 35 کو ہوا میں معلق ہونے سے پہلے ہی یعنی گراؤنڈ پر تباہ کر دیا جائے۔ لیکن اس کے لیئے انتہائی پکی ٹھکی انٹیلیجنس چاہیئے ہوگی۔ ایسی انٹیلیجنس جس پر ذرا برابر بھی شک نا ہو۔ کیونکہ اگر دو تین ایف 35 بھی ہوا میں اڑ گئے تو انہوں نے ہماری ناسیں پن دینی ہیں۔ جیبیں پاڑ دینی ہیں۔ اگر سر پر پڑے تو اسرائیلی ایف 15 کا مقابلہ ہم کر سکتے ہیں، ایف 16 کا بھی کر سکتے ہیں۔ ایف 35 کا نہیں کر سکتے۔ سیدھی بات۔ نو بکواس۔ اگر سیچوئیشنل awareness اور ڈیٹا کی بات کی جائے تو ایف 35 ایک بلا کا نام ہے۔

میں نے صرف فائٹر جیٹس کا مقابلہ و موازنہ کیا ہے۔ کیونکہ میری دلچسپی یہیں تک ہے۔ لیکن ایسے کسی بھی آپریشن میں عام طور پر ایئر پاور کے دوسرے بازو مطلب ISR اور dedicated الیکٹرانک وارفیئر ملب جاسوسی اور جیمنگ وغیرہ بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ یعنی ایسا کوئی بھی آپریشن کسی بھی طرح آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی طرح محدود نہیں ہوگا۔ انڈین ایئر فورس اور اسرائیلی ایئر فورس میں بڑا فرق ہے۔

بس اب میں لکھتے لکھتے تھک گیا ہوں۔ باقی آپ لوگ کمنٹس میں اپنا اظہار خیال کرو۔

ہاں یہ بات درست ہے کہ موجودہ حکام اصل میں ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ لیکن یہ اصل دنیا کی نہیں ایک انالیسز ہے۔ اسے انالیسز کے طور پر ہی لیں۔

امام طاہر

فلسطین اردو

20 Jan, 19:33


امریکہ یہودیوں کو فلسطینیوں کے مزید قتل عام کے لیے بڑی تعداد میں ایف 15 طیارے دینے پر غور کر رہا ہے۔

فلسطین اردو

20 Jan, 19:33


ایک دردناک تصویر جس میں  غزہ کے ایک شہری کو مردہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں  اسے یہودیوں نے فوجی گاڑی کے پیچھے باندھنے کے بعد گھسیٹ کر شہید کر دیا ہے ۔