Rekhta @rekhta Channel on Telegram

Rekhta

@rekhta


حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی
نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی


#Urdu
#Hindi
#Rekhta

📩⇨ @Hammadkhan , @Mbr786

Rekhta (Urdu)

Rekhta چینل میں حفیظؔ کی انوکھی شاعری اور محبت بھری بولیوں کا لطف اٹھائیں۔ یہاں آپ اردو، ہندی اور ہندوستانی زبانوں میں شاعرانہ ادب کی خوبصورت تحریریں پڑھ سکتے ہیں۔ Rekhta چینل ہمیشہ آپ کے لیے نیا مواد لے کر آتا ہے جو آپ کو دلچسپی ہوگی۔ اس چینل میں باؤنٹیفل اشعار، افسانے، مزاحیہ کہانیاں اور انوکھے مزیدار مضامین شامل ہیں۔ Rekhta چینل کے ساتھ جوڑیں اور اپنی زبان کو انوکھی محبت کی بولی میں آزمائیں۔

Rekhta

22 Nov, 04:04


اندھیرا ہے کیسے ترا خط پڑھوں
لفافے میں کچھ روشنی بھیج دے

محمد علوی
@Rekhta

Rekhta

18 Nov, 02:58


دنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ آپ کو
تھوڑی بہت تو ذہن میں ناراضگی رہے
ندا فاضلی
@Rekhta

Rekhta

15 Nov, 07:19


سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

14 Nov, 18:13


اک شہنشاہ نے بنوا کے حسیں تاج محل
ساری دنیا کو محبت کی نشانی دی ہے
شکیل بدایونی
@Rekhta

Rekhta

10 Nov, 02:21


نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

09 Nov, 02:19


آسمانوں میں اڑا کرتے ہیں پھولے پھولے
ہلکے لوگوں کے بڑے کام ہوا کرتی ہے
"اس سے مل کر بھی خلش دل میں رہا کرتی ہے" محمد اعظم کی غزل سے
@Rekhta

Rekhta

08 Nov, 02:07


آج خوشبو مری ہوگی کل چھاؤں بھی
پھول ہوں آج کل بن شجر جاؤں گا

حدید فاطمہ
@Rekhta

Rekhta

04 Nov, 02:32


آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریب
خود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے

اقبال عظیم
@Rekhta

Rekhta

04 Nov, 02:31


आदमी जान के खाता है मोहब्बत में फ़रेब
ख़ुद-फ़रेबी ही मोहब्बत का सिला हो जैसे

इक़बाल अज़ीम

@Rekhta

Rekhta

02 Nov, 17:36


جیسے ہوتی آئی ہے ویسے بسر ہو جائے گی
زندگی اب مختصر سے مختصر ہو جائے گی
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

01 Nov, 03:00


مرض عشق جسے ہو اسے کیا یاد رہے
نہ دوا یاد رہے اور نہ دعا یاد رہے
پوری غزل دیکھیں

@Rekhta

Rekhta

26 Oct, 02:27


ٹھہری ٹھہری سی طبیعت میں روانی آئی
آج پھر یاد محبت کی کہانی آئی
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

23 Oct, 18:10


کہیں ساقی کا فیض عام بھی ہے
کسی شیشے پہ میرا نام بھی ہے
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

21 Oct, 16:14


آہٹ پہ کان در پہ نظر اس طرح نہ تھی
ایک ایک پل کی ہم کو خبر اس طرح نہ تھی
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

19 Oct, 02:58


چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولے
تھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا

حبیب جالب
@Rekhta

Rekhta

14 Oct, 17:28


بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
یہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے
مصطفیٰ خاں شیفتہ
@Rekhta

Rekhta

03 Oct, 01:29


جنگل کے بیچ وحشت گھر میں جفا و کلفت
اے دل بتا کہ تیرے مارے ہم اب کدھر جاں

آبرو شاہ مبارک
@Rekhta

Rekhta

02 Oct, 02:59


حسن تھا تیرا بہت عالم فریب
خط کے آنے پر بھی اک عالم رہا
میر تقی میر
@Rekhta

Rekhta

01 Oct, 14:38


یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں
ملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

30 Sep, 02:53


انہیں سوال ہی لگتا ہے میرا رونا بھی
عجب سزا ہے جہاں میں غریب ہونا بھی
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta