Latest Posts from ISLAM WITH EMAN (@islamwitheman) on Telegram

ISLAM WITH EMAN Telegram Posts

ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
1,592 Subscribers
701 Photos
30 Videos
Last Updated 01.03.2025 15:59

The latest content shared by ISLAM WITH EMAN on Telegram


🌴ماہ رمضان کے متعلق پوسٹس🌴
https://t.me/islamwitheman/3320

🌛استقبال ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3330

🌛وجہ تسمیہ ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3331

🌺ماہ رمضان یا رمضان
t.me/islamwitheman/3341

🌺فضیلت ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3343

🌷استقبال ماہ رمضان کی دعا
t.me/islamwitheman/3344

💐ماہ رمضان میں نماز کیبعد کی دعا
t.me/islamwitheman/3346

🌛ماہ رمضان کے اسماء و صفات
t.me/islamwitheman/3347

🌴فضیلت ماہ رمضان و روزہ
t.me/islamwitheman/3348

👹شیطان کی قید
t.me/islamwitheman/3350

🌛اعمال ماہ رمضان شب و روز اول
t.me/islamwitheman/3351

🍀یوم الشک کا روزہ
t.me/islamwitheman/3352

🌹امام حسینؑ کابچپن میں پہلاروزہ
t.me/islamwitheman/3353

🍃 اعمال ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3374

🌷روزے کا فلسفہ
t.me/islamwitheman/3375

🌷فلسفة الصوم
t.me/islamwitheman/3376

🔷روزے کے مراتب
t.me/islamwitheman/3377

🍁روزے کے آثار و جزاء
t.me/islamwitheman/3378

🍁گالی دینے کا روزے پر اثر
t.me/islamwitheman/3379

🍃احاديث بسلسلہ ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3380

🌷کثیرالسفر کیلئے احکام روزہ
t.me/islamwitheman/3381

🌸جن پر روزہ رکھنا واجب نہیں
t.me/islamwitheman/3382

🕌ماہ رمضان کی نافلہ نمازیں
t.me/islamwitheman/3383

🌼مبطلات و مکروہات روزہ
t.me/islamwitheman/3385

🔶تقديم الصلاة علی الافطار
t.me/islamwitheman/3386

🔷افطار میں تأخير
t.me/islamwitheman/3387

🌴وقت افطار اور وقت غروب
t.me/islamwitheman/3388

افطاری کیلئے بہترین چیز
t.me/islamwitheman/3389

🌴افطاری کرانے کا ثواب
t.me/islamwitheman/3390

🔷افطاری
t.me/islamwitheman/3391

🌹گولڈن روزہ
t.me/islamwitheman/3392

🌷روزہ دار اور دانتوں کا علاج
t.me/islamwitheman/3393

🔶بحالت روزہ انجکشن و ڈرپ لگوانا
t.me/islamwitheman/3394

روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا
t.me/islamwitheman/3395

🌹 خوشبودار چیز سے استفادہ کرنا
t.me/islamwitheman/3396

🔷روزے کی قضا، کفارہ
t.me/islamwitheman/3397

🌴کھجور احادیث میں
t.me/islamwitheman/3398

🌴نبیذ شربت
t.me/islamwitheman/3399

🌻ایک مریض کا روزہ
t.me/islamwitheman/3401

🌹وفات جناب فاطمہ بنت اسد
t.me/islamwitheman/3405

🌹ام المؤمنين جناب خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3416

🌹حضرت خدیجہؑ کبرٰی کی وصیتیں
t.me/islamwitheman/3417

🌹حضورؑ کے نزدیک مقام خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3418

🌹جناب خدیجہؑ کی عظمت و اہمیت
t.me/islamwitheman/3419

🌹زیارت خدیجةالکبرٰیؑ
t.me/islamwitheman/3420

📄دعائے مجیر
t.me/islamwitheman/3423
t.me/islamwitheman/3426

🔷شہادت جناب قنبرؑ
t.me/islamwitheman/3432

🔷شہادت امیر مختار ثقفی
t.me/islamwitheman/3434

🌸مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی
t.me/islamwitheman/3435

🔷مختار ثقفی علماء کی نظر میں
t.me/islamwitheman/3436

🌹حضرت امام حسن علیہ السّلام
t.me/islamwitheman/3452
t.me/islamwitheman/3452

🌷محمد بن ابی بکر
t.me/islamwitheman/3455

❤️فتح جنگ بدر مبارک
t.me/islamwitheman/3459
t.me/islamwitheman/3460

🌺شب قدر کی فضیلت
t.me/islamwitheman/3464

🌺شب قدر کی شان
t.me/islamwitheman/3465

🌺شب قدر اور حضرت موسٰیؑ
t.me/islamwitheman/3466

🌺کونسی رات شب قدر؟
t.me/islamwitheman/3467

🌺شبھائ قدر کے مشترکہ اعمال
t.me/islamwitheman/3468

🌺اعمال 19 ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3469

🔷️دعائے جوشن کبیر
t.me/islamwitheman/3471

🌺شب قدر میں عمل قرآن
t.me/islamwitheman/3472

🌹ضربت حضرت علی علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3474
t.me/islamwitheman/3475

🌹حضرت علیؑ کی وصیت
t.me/islamwitheman/3482

🌹حدیث سفینہ
t.me/islamwitheman/3488

🌹حدیث باب مدینةالعلم
t.me/islamwitheman/3489

🔷️یوم فتح مکّہ
t.me/islamwitheman/3494

🌷اعتکاف کی فضیلت
t.me/islamwitheman/3496

🔷 اِعْتِکاف کی فضیلت و احکام
t.me/islamwitheman/4295

🌹شھادت حضرت علیؑ
t.me/islamwitheman/3500

🔷️ابن ملجم کا انجام
t.me/islamwitheman/3502

🌺شب قدر و نزول قرآن
t.me/islamwitheman/3507

🔷️الوداع ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3528

🔷نماز قضائے عمری کی حقیقت
t.me/islamwitheman/3529

🔷️یوم القدس کی مختصر تاریخ
t.me/islamwitheman/3530

🔷️اسرائیل ایک ناجائز ریاست
t.me/islamwitheman/3532

🌷فطرہ و احکام
t.me/islamwitheman/3537
t.me/islamwitheman/2324

🌹عید یا سوگ؟
t.me/islamwitheman/3539

🌹استحباب نماز عیدین
t.me/islamwitheman/3540

🌹نماز عید کے حوالے سے چند شبہات
t.me/islamwitheman/3541

🌹دعائے رویت ہلال
t.me/islamwitheman/3566

🔷️اعمال شب عیدالفطر
t.me/islamwitheman/3567

🕌عید کی نماز
t.me/islamwitheman/3569

🌹عید کا پیغام
t.me/islamwitheman/3570

🌷عید مبارک
t.me/islamwitheman/3571
ISLAM WITH EMAN

🔷 کیلنڈر ماہ رمضان المبارک 🔷

🔹 یکم رمضان المبارک 1446ھجری
02 مارچ 2025 عیسوی
19 پھاگن 2081 بکرمی
بروز اتوار
صحیفہ ابراہیم علیہ السلام نازل ہوا ، غزوہ تبوک 9 ھجری


🔹 02 رمضان المبارک 1446ھجری
03 مارچ 2025 عیسوی
20 پھاگن 2081 بکرمی
بروز سوموار
امام رضا علیہ السلام کی ولی عہدی کا آغاز


🔹 06 رمضان المبارک 1446ھجری
07 مارچ 2025 عیسوی
24 پھاگن 2081 بکرمی
بروز جمعہ مبارک
نزول توریت


🔹 07 رمضان المبارک 1446ھجری
08 مارچ 2025 عیسوی
25 پھاگن 2081 بکرمی
بروز ہفتہ
وفات سیدہ بی بی فاطمہ بنت اسد سلام اللّٰہ علیہ
(والدہ محترمہ امام علی علیہ السلام )


🔹 10 رمضان المبارک 1446ھجری
11 مارچ 2025 عیسوی
28 پھاگن 2081 بکرمی
بروز منگل
وصال سیدہ بی بی خدیجہ الکبریٰ سلام اللّٰہ علیہ 10 بعثت
( زوجہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم)


🔹 12 رمضان المبارک 1446ھجری
13 مارچ 2025 عیسوی
30 پھاگن 2081 بکرمی
بروز جمعرات
نزول انجیل - روز مواخات


🔹 15 رمضان المبارک 1446ھجری
16 مارچ 2025 عیسوی
03 چیت 2082 بکرمی
بروز اتوار
ولادت با سعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام


🔹 17 رمضان المبارک 1446ھجری
18 مارچ 2025 عیسوی
05 چیت 2082 بکرمی
بروز منگل
فتح غزوہ بدر 2 ھجری


🔹 18 رمضان المبارک 1446ھجری
19 مارچ 2025 عیسوی
06 چیت 2082 بکرمی
بروز بدھ
نزول زبور


🔹 19 رمضان المبارک 1446ھجری
20 مارچ 2025 عیسوی
07 چیت 2082 بکرمی
بروز جمعرات
ضربت برسر اقدس امیر المومنین مولا علی علیہ السلام


🔹 20 رمضان المبارک 1446ھجری
21 مارچ 2025 عیسوی
08 چیت 2082 بکرمی
بروز جمعہ مبارک
فتح مکہ 8 ھجری


🔹 21 رمضان المبارک 1446ھجری
22 مارچ 2025 عیسوی
09 چیت 2082 بکرمی
بروز ہفتہ
شھادت حضرت امیر المومنین مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام در مسجد کوفہ 40ھجری


🔹 22 رمضان المبارک 1446ھجری
23 مارچ 2025 عیسوی
10 چیت 2082 بکرمی
بروز اتوار
شب قدر ( دن گزرنے کے بعد )


🔹 23 رمضان المبارک 1446ھجری
24 مارچ 2025 عیسوی
11 چیت 2082 بکرمی
بروز سوموار
نزول قرآن مجید


🔹 27 رمضان المبارک 1446ھجری
28 مارچ 2025 عیسوی
15 چیت 2082 بکرمی
بروز جمعہ مبارک
یوم القدس - جمعتہ الوداع
شب قدر ( بمطابق اہل سنت )

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
ISLAM WITH EMAN

🔷 دس روپے کیلئے ہزاروں کا نقصان؟ 🔷

استاد : اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے ؟*

کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے ؟؟ یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟

طلبا نے کہا : ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

استاد نے کہا : تمھارا بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے ؟

استاد نے کہا : یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔

کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سیکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں۔ یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے ہوئے 86،390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔

باتوں کو نظرانداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے.

معاف کریں, بھول جائیں اور آگے بڑھیں....!!
ہمیشہ خوشیاں بانٹیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
ISLAM WITH EMAN

میں نے سر ہلاتے ہوئے کہا، "تو یہ بتاؤ کہ تمہیں استعمال کیسے کیا جائے کہ نقصان نہ ہو؟"

مرچ نے جواب دیا،
"سب سے پہلے تو اعتدال کے ساتھ استعمال
ضروری ہے۔ اگر کوئی پہلے سے معدے کی تیزابیت
کا شکار ہو تو اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ان کے لیے میری دوسری بہنیں جیسے کشمیری لال اور ہری مرچ زیادہ مناسب ہیں۔ اور اگر کوئی بہت زیادہ حساس ہو تو وہ کیپسیسین کے سپلیمنٹس یا کیپسول لے سکتا ہے، جو بغیر کسی جلن کے فائدہ پہنچاتے ہیں۔"

میری تیزی اور حرارت وہ راز ہیں جو کئی بیماریوں کا علاج بن جا تے ہیں. ہومیوپیتھ اور فارما سیوٹیکل کمپنیاں دوا بنانے کے لیے مجھے استعمال کرتی ہیں.
آپ خود گھر میں کئی دوائیں اور مرہم تیل مجھے شامل کر کے بنا سکتے ہیں.

میں نے آخری سوال پوچھا، " سنا ہے ہمارے ہا٘ں میمن برادری مرچیں بہت شوق سے کھاتے ہیں..؟

مرچ نے خوش ہو کر جواب دیا،
"بالکل! میمن لوگ لال مرچ بہت کھاتے ہیں اسے لیے تو وہ بہت ذہین ہوتے ہیں.! کبھی آپ سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے میمن برادری والے علاقوں میں تیز لال مرچ والا ابلے ہوئے آلو کھانا آپ کا دماغ تیز ہو جائے گا.

میں مرچ کی باتیں سنتا جا رہا تھا
اور وقت کا پتہ بھی نہ چلا۔ جب گھڑی دیکھی تو شام ڈھل چکی تھی۔ "ارے، میں تو سامان لینے آیا تھا، اور یہاں تمہاری کہانی میں پھنس گیا!" میں نے جلدی سے تھیلے میں کچھ سبزیاں اور مرچیں ڈالیں اور گھر کی طرف بھاگا۔ مگر دل میں ایک نیا احساس جاگ چکا تھا—اب میں مرچ کو صرف ایک تیز مرچیں لگانی والی چیز نہیں سمجھوں گا، بلکہ ایک قدرتی دوا کے طور پر دیکھوں گا۔

جاوید اختر آرائیں

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5927
ISLAM WITH EMAN

🔷 لال مرچ کی شکایت 🔷

سبزی منڈی میں دلچسپ مکالمہ..!

سبزی منڈی میں وہی معمول کی گہماگہمی تھی۔ سبزی فروش زور زور سے آوازیں لگا رہے تھے، گاہک مول تول میں مصروف تھے، اور کہیں کہیں بحث و تکرار کی ہلکی پھلکی جھڑپ بھی ہو رہی تھی۔

میں بھی گھر کے لیے سبزیاں خریدنے آیا تھا۔
میرا ارادہ تھا کہ جلدی جلدی سامان لے کر واپس جاؤں، مگر اچانک ایک عجیب تیکھی سی آواز نے میرے قدم روک دیے۔

"جاوید بھائی ، ذرا رکیے! آپ سے دو باتیں کرنی ہیں!"

میں نے حیرت سے ادھر اُدھر دیکھا، لیکن کوئی
جان پہچان والا نظر نہ آیا۔ پھر ایک طرف نگاہ گئی تو سبزیوں کے ڈھیر میں ایک سرخ چمکدار لال مرچ مجھ سے مخاطب تھی۔

پہلے تو میں چونکا، مگر پھر سوچا کہ میگنیشیم سے ملاقات کے بعد اب شاید یہ بھی کوئی نیا سبق دینے آئی ہے۔ میں مسکرا دیا۔

"جی فرمائیے، آپ کون ہیں؟"
میں نے جھک کر اس سے پوچھا۔

مرچ ذرا سنبھل کر کھڑی ہوئی،
اپنے تیز سرخ لباس کو درست کیا، اور فخریہ لہجے میں بولی، "میں ہوں لال مرچ، وہی جس سے دنیا خوف کھاتی ہے، جسے لوگ تیز، تند، جلا دینے والی سمجھتے ہیں، مگر درحقیقت میں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہوں۔"

میں نے ہلکی سی ہنسی کے ساتھ پوچھا،
"تحفہ؟ ارے بہن ، تم تو زبان جلانے والی چیز ہو، معدے میں جلن پیدا کرنے والی، لوگ تمہاری بہت شکایتیں کرتے ہیں۔"

مرچ نے ایک گہرا سانس لیا، جیسے صدیوں کی شکایتیں دل میں دبائے بیٹھی ہو۔ پھر بولی، "یہی تو مسئلہ ہے بھائی صاحب! لوگ سچائی جانے بغیر بدگمانیاں پھیلا دیتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ مجھے دنیا بھر میں کتنے ناموں سے جانا جاتا ہے؟ کہیں مجھے 'کائین پیپر' کہتے ہیں، کہیں 'چلی'، کہیں 'لال مرچ'، تو کہیں 'گرم مسالا' کا حصہ سمجھا جاتا ہوں۔ مگر میری حقیقت صرف اتنی نہیں، میری کہانی بہت لمبی ہے۔"

میں نے دلچسپی سے پوچھا،
"اچھا، تمہاری کہانی سننے میں کوئی حرج نہیں،
مگر مختصر بتانا، کیونکہ مجھے گھر جا کر کھانا بھی بنوانا ہے۔"

یہ سن کر مرچ کھلکھلا کر ہنس پڑی،
"جاوید بھائی ! میں نے اپنا رنگ تو سرخ رکھا ہے، مگر دل سونے جیسا ہے ہے۔ مجھے سنتے سنتے وقت کا پتہ بھی نہیں چلے گا۔ آپ کو معلوم ہے کہ میرا اصل وطن کہاں ہے. ؟"

"نہیں معلوم ، کہاں ہے ؟" تم بتاؤ

"میں دراصل جنوبی امریکہ سے آئی ہوں۔
وہیں میری پیدائش ہوئی، وہیں میں نے صدیوں تک لوگوں کی صحت کا خیال رکھا۔ جب کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تو وہ مجھے بھی اپنے ساتھ یورپ لے آیا، اور پھر میں دنیا بھر میں پھیل گئی۔

ہسپانوی اور پرتگالی جہاز راں مجھے ایشیا اور افریقہ لے کر پہنچے، اور یہاں کے لوگ تو مجھ پر فدا ہو گئے۔ خاص طور پر ہندوستان اور پاکستان میں تو میں نے ایسا گھر بسایا کہ اب یہاں کی کوئی ڈش میرے بغیر مکمل نہیں سمجھی جاتی۔"

میں نے سر ہلایا، "یہ تو ٹھیک ہے،
مگر تم اتنی تیز کیوں ہو؟ کچھ تو رحم کھایا کرو لوگوں کی زبان پر!"

یہ سن کر مرچ ایک لمحے کو سنجیدہ ہو گئی۔
پھر نرمی سے بولی، "یہ جو میری تیزی ہے، یہ دراصل میرے اندر پائے جانے والے ایک خاص جزو 'کیپسیسین' (capsaicin) کی وجہ سے ہے۔
یہی وہ چیز ہے جو مجھے خاص بناتی ہے۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف جلن پیدا کرتا ہے،
مگر حقیقت میں یہ جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ خون کی روانی بہتر کرتا ہے، درد کم کرتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے، اور حتیٰ کہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔"

میں نے حیرت سے پوچھا،
"یہ سب کیسے ممکن ہے؟"

مرچ نے فوراً جواب دیا،
"کیپسیسین درحقیقت جسم میں
ایک خاص قسم کے ریسپٹرز کو متحرک کرتا ہے، جس سے درد کے سگنل دماغ تک پہنچنے میں کمی
آ جاتی ہے۔ اسی لیے یہ قدرتی پین کلر ہے۔

آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی
مرچ کھا کر بیمار ہوا ہو؟ نہیں نا! بلکہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ میں معدے کی حفاظت کرتی ہوں، السر سے بچاتی ہوں، ہاضمے کو بہتر کرتی ہوں، اور اگر کسی کو خون بہنے کی تکلیف ہو تو میں اسے بھی روکنے میں مدد دیتی ہوں۔ بس ایک چمچ پانی میں ڈال کر پی لو، خون بہنا بند!"

میں نے چونک کر پوچھا،
"واقعی؟ یہ تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا!"
کیا ایک چمچ مرچ بہت زیادہ نہیں ہے..؟

مرچ نے مسکرا کر سر ہلایا،
"یہی تو مسئلہ ہے! آپ لوگ میری حقیقت جانے بغیر بس مجھے بدنام کرتے ہیں میں اتنی نقصان دہ نہیں ہوں آپ میرے بارے میں ہونے والی سینکڑوں ریسرچ اسٹڈی کیوں نہیں پڑھتے ۔؟

دنیا میں ہزاروں اقسام کی مرچیں ہیں،
کچھ اتنی نرم اور ہلکی تیکھی کہ بچے بھی کھا سکتے ہیں، اور کچھ اتنی تیز کہ ایک مرچ پوری دیگ کو تیکھا بنا دے۔"

"اچھا، یہ بتاؤ کہ سب سے تیز مرچ کون سی ہے؟"

مرچ نے فخریہ انداز میں جواب دیا، "بھائی صاحب! دنیا کی سب سے تیز مرچ 'کیرو لائنا ریپر' کہلاتی ہے۔ یہ اتنی طاقتور ہے کہ اسے چکھنے والا شخص فوری پانی تلاش کرتا ہے، مگر پانی اس کی جلن کم نہیں کرتا، بلکہ مزید بڑھا دیتا ہے۔ اصل حل دودھ یا دہی ہے، کیونکہ کیپسیسین چکنائی میں حل ہوتا ہے، پانی میں نہیں۔"

فرض کریں
آپ رات کو اے آئی آٹومیشن چلا کر سو گئے۔ آپ نے اس کو پچاس بندوں کے نمبرز کی لسٹ دی تھی۔

اے آئی نے ان سب کو خود سے کال کر کے خود سے بات بھی کی اور ان سے آرڈر لیا اور ایک گوگل شیٹ میں تمام آرڈرز کو مینج کر کے لکھ بھی دیا۔ اور آپ نے اپنی گوگل شیٹ کو TCS کے سسٹم کے ساتھ انٹیگریٹ کیا ہوا تھا۔ اس نے سلپ بنا کر آپ کے پرنٹر کو کمانڈ دے کو وہ پرنٹ بھی کر لی۔

کچھ لوگوں نے آپ سے میٹنگ کرنے کا بولا تو اے آئی نے آپ کا کلینڈر چیک کر کے آپ کے کام کے ٹائم پر آپ کے لئے میٹنگ سیٹ کرکے کلینڈر بھی اپڈیٹ کر دیا۔

آپ صبح اٹھے تو آرڈرز کے پرنٹ نکلے ہوئے تھے۔ آپ نے اٹھائے اور وہ سامان اٹھا کر پیک کیا اور روانہ کیا۔
پھر کلینڈر نے ریمائنڈ کروایا کہ آپ کی فلاں ٹائم پر میٹنگ سیٹ ہے۔ آپ نے ان سے بات کرنی ہے۔ تو آپ نے ان سے میٹنگ کی اور مزید آرڈرز مل گئے۔

پھر آپ نے وائس کمانڈ دی اے آئی کو کہ فلاں بندے نے یہ آرڈر دیا۔ پھر اے آئی حرکت میں آئی اور پرنٹ نکالنے تک کا کام خود سے کیا اور آپ نے وہ پارسل بھی ڈلیور کر دیئے۔

اور رات کو مزید نمبرز دے کر سو گئے۔

نوٹ:
یہ جتنا آپ نے فرض کیا وہ سب اس وقت ممکن ہے۔

🔷 اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھیں 🔷

1. اپنی شادی مبارک کی تشہیر سوشل میڈیا پر نہ کریں

2. سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی کامیابیوں کی تشہیر نہ کریں

3. سوشل میڈیا پر اپنی مہنگی خریدوں کی تشہیر نہ کریں حقیقت یہ ہے...

1. ہر کوئی آپ کے لئے خوش نہیں ہونے والا ہے

2. آپ کو ملنے والے زیادہ تر "اچھے" تبصرے صرف جعلی ہوتے ہیں

3. آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہی بری نظر لگے گی

4. آپ اپنی زندگی میں جلنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں

5. آپ نہیں جانتے کہ آپ کی تصاویر کون محفوظ کر رہا ہے اور آپ کی اپڈیٹس چیک کر رہا ہے

6. آپ کو واقعی اسے روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ آپ کی زندگی، کنبہ، شادی اور کیریئر کو تباہ کر سکتا ہے.

سوشل میڈیا شیطانوں کی آنکھیں کان اور منہ ہے شیطانوں کے جال میں مت آئیں اپنی نجی زندگی کو نجی رہنے دیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
ISLAM WITH EMAN

🔷 حقے کے دوست 🔷

ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮯ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﮯ ﺣﻘﮯ ﭘﺮ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺗﻮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﺣﻘﮧ ﮔﻮﺩﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻮﺍ ﺩﯾﺎ۔ ﯾﻮﮞ ڈیرے ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺍﭨﺮﯾﮑﺸﻦ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔

انہی ﺩﻧﻮﮞ ’’ﺍﯾﮑﺲ ﭼﯿﻨﺞ‘‘ ﮐﯽ ’’ﺍﭖ ﮔﺮﯾﮉﯾﺸﻦ‘‘ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻓﻮﻥ ﺑﮭﯽ ﻋﺎﺭﺿﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﭧ ﮔﯿﺎ۔ ﯾﻮﮞ ڈیرے ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺍﭨﺮﯾﮑﺸﻦ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔

ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﺭﻭﺯ ﺻﺒﺢ ﺳﻮﯾﺮﮮ ہمارے ڈیرے ﭘﺮ ﺍٓ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ڈیرے ﭘﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔

ﮨﻢ ﺟﻦ ﮐﻮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭼﺎﭼﺎ ﺟﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﻮ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﺍٓﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ حاجی ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺎ ﻧﻌﺮﮦ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻔﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﺳﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﮨﻢ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﮑﻠﯿﮟ ﺗﮏ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﺌﮯ۔

ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﭘﺮﺍﺋﻤﺮﯼ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﭽﮯ ﺫﮨﻦ ﮐﮯ لئے ﯾﮧ صورتحال ﮨﻀﻢ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﺗﮭﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ؛ ’’ﺍﺑﺎ ﺟﯽ! ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮩﺎﮞ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ؟‘‘

ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﻣﯿﺮﯼ آنکھیں ﺍﺱ ﻭﻗﺖ بھیگی ہوئی تھیں۔

ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﺭﻭﻣﺎﻝ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺍٓﻧﮑﮭﯿﮟ ﺻﺎﻑ ﮐﯿﮟ، ﺳﺮ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﮮ ﭘﯿﺎﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ؛
’’ﺑﯿﭩﺎ! ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ،
ﯾﮧ ﺣﻘﮯ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺗﮭﮯ۔ ﺣﻘﮧ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ، ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﭧ ﮔﯿﺎ، ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﯽ ﮐﭧ ﮔﺌﮯ۔
ﺟﺲ ﺩﻥ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﺣﻘﮧ ﻭﺍﭘﺲ ﺍٓ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺩﻥ ﻭﺍﭘﺲ ﺍٓ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔‘‘


ﻣﯿﺮﮮ ﮐﭽﮯ ﺫﮨﻦ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻓﻠﺴﻔﮧ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔

ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﯽ ﮔﻮﻣﮕﻮ ﭘﮍﮪ ﻟﯽ۔ ﻭﮦ ﺑﻮﻟﮯ ﺑﯿﭩﺎ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺟﺐ ﺍٓﭖ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻌﻤﺖ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻧﻌﻤﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﺌﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍٓﺗﯽ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻢ ﻧﻌﻤﺖ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮫ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ یہی ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻓﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﻧﻌﻤﺖ ﺟﺲ ﺩﻥ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﺑﮭﯽ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ؛
’’ﺑﯿﭩﺎ ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﮐﻤﺎﻝ ﯾﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ کے ﺍٓﭖ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ۔
ﺍٓﭖ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﻨﮯ ﺩﻭ۔
ﺗﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﮯ۔‘‘

’’ﺑﯿﭩﺎ! ﺍٓﭖ ﮐﺎﺭ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﺭ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ، ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ ۔۔۔
ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﺗﮏ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺩﻭ۔
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﮐﺒﮭﯽ ﺯﺧﻤﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﺗﻢ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﺅ ﮔﮯ۔

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
ISLAM WITH EMAN

🔷 بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں؟ 🔷

صبح صبح چائے کی دکان پہ میرا دوست میرے پاس بیٹھا مجھے سلام کیا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میرا ہاتھ پکڑا روتے ہوئے بولا فارس میں آج خود کو بہت چھوٹا محسوس کر رہا ہوں۔۔۔

میں حیران تھا اس کی کمر پہ تھپکی دی ارے ایسا کیا ہو گیا شیر کو۔۔۔

وہ مجھ سے نظریں نہ ملا رہا تھا ۔۔ پھر زور زور سے رونے لگا۔۔ سب لوگ اس کی طرف دیکھنے لگے میں نے اس کو چپ کروایا۔

ارے پاگل سب دیکھ رہے ہیں میرے سینے سے لگ گیا اور روتے ہوئے بولا ۔۔۔
فارس بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں۔۔۔؟

میں سوچ میں گم ۔۔۔کیا ہو گیا تم کو ایسا کیوں بول۔رہے ہو۔؟

کہنے لگا ۔۔۔
فارس پتا ہے۔۔۔؟
بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں۔۔
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب برات کبھی بھی۔ ابو یا امی جاتے ہیں ۔۔۔

میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی آپ کی بہن جب بھی آتی ہے۔۔ اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔۔ خرچ ڈبل ہو جاتا ہے ۔۔
اور تمہاری ماں ۔۔۔
ہم سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے۔ اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے۔۔
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں۔

فارس مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے ۔۔۔۔
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا۔۔
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا ۔۔ ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب ۔۔
ماں چپ رہی ۔۔۔
لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی ۔۔
4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او ۔۔۔
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں۔

پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا۔۔۔
بہن سامنے بیٹھی تھی۔۔
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا ۔۔
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی۔

کرونا کے دن ہیں فارس کام کاج ہے نہیں
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں بہت پریشان تھا۔۔ میں نے قرض بھی لے لیا تھا۔ بھوک سر پہ تھی میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
کے اتنے میں بہن گھر آ گئی۔
میں غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس۔
بیوی میرے پاس آئی۔۔
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لئے۔
پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی۔۔
بھائی پریشان ہو میں مسکرایا نہیں تو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری گود میں کھیلتے رہے ہو۔۔ اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو۔
پھر میرے قریب ہوئی اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے اور آہستہ سے بولی۔۔
پاگل توں ایویں پریشان ہوتا ہے۔ تیرا بھائی شہر گیا ہوا تھا۔ بچے سکول تھے میں نے سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آوں۔ یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر، بیٹے کا علاج کروا ۔۔
اور جا اٹھ نائی کی دکان پہ جا داڑھی بڑھا رکھی ہے شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے۔

میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا۔
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم کو میری قسم ہے۔۔
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے شاید اس کی جمع پونجی تھی۔ میری جیب میں ڈال کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا۔ پریشان نہ ہوا کر۔
تیرے بھائی کو تنخواہ ملے گی تو آؤں گی پھر۔ جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ بال سفید ہو گئے ہیں اب بازار جاو اور داڑھی کو ٹھیک کراؤ۔

وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں نے دیکھا تو ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی۔

فارس بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں۔۔۔ اور بہنیں بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں۔

وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھی۔۔ اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں۔

کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں شاید کہ ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لئے ایک سکون آ جائے، ،،،

اللہ ہماری بہنوں کی جھولیاں خوشیوں سے بھر دے۔ آمین یارب العالمین

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
ISLAM WITH EMAN

10 : سنگھ
سنگھ بھی راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
سنگھ کے معنی لڑاکا کے ہیں -
سنگھ لقب ہندو راجپوت اور سکھ راجپوت استعمال کرتے ہیں -
رانا اودھے سنگھ نے اودھے پور شہر کی بنیاد رکھی -
راؤ بچھتر سنگھ پنوار ایک سکھ راجپوت تھے جنہوں نے خالصہ فوج میں شمولیت اختیار کی اور کئی جنگیں لڑیں -


11 : رانگھڑ
رانگھڑ ان مسلمان راجپوتوں کو کہا جاتا ہے جو تقسیم ہند سے پہلے آج کے بھارت میں پائے جاتے تھے -
راؤ سہار روہیلہ رانگھڑ نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی -


12 : خاں
خاں لقب مسلمان راجپوت استعمال کرتے ہیں -

خاں کے معنی بادشاہ کے ہیں -
جو ہندو راجپوت مسلمان ہوئے انہوں نے سنگھ کی جگہ خان لقب استعمال کیا -
رائے بلار خان بھٹی ننکانہ صاحب کے مہاراجا تھے جنہوں نے سکھ مت کے بانی گرو نانک صاحب کو 18 ہزار 750 مربع زمین سکھ مت کو فروغ دینے کے لیے دی -

13 : خانزادہ
خانزادہ لقب سب سے پہلے میوات کے راجپوتوں نے استعمال کیا -
نوابزادہ راجا حسن خان میواتی نے حملہ آور بابر کے خلاف رانا سانگا کا ساتھ دیا اور بابر مغل سے جنگ کی -

14 : نوابزادہ
نوابزادہ راجپوتوں کو ملنے والا خطاب ہے -
نواب سلمان خان کے بعد بنگال کے نواب ان کے بیٹے نوابزادہ راجا عیسیٰ خان وینس بنے -
نوابزادہ لقب چوہان راجپوت اور کھوکھر راجپوت بھی استعمال کرتے ہیں -

15 : میر
میر راجپوتوں کا بہت پرانا لقب جو کہ جموال راجپوت استعمال کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں , جس کی قدامت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منہاس راجپوتوں کے جد امجد راجا ملہن ناس کے ایک بیٹے میر واسو دیو تھے جو آج سے 3 ہزار سال پہلے کے راجا تھے -
گلگت بلتستان اور کشمیر میں جموال راجپوت راجا اور میر لقب استعمال کرتے ہیں -


18 : کنور
کنور بھی راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
کنور کے معنی شہزادہ کے ہیں -
کنور شکتی سنگھ رانا اودھے سنگھ کے بیٹے تھے جو کہ تیر بازی میں ماہر تھے -


20 : میاں
میاں لقب بھی صرف راجپوتوں کا لقب ہے -
بیرونی حملہ آوروں نے بھی یہ لقب استعمال کیا ہے -
میاں سوار سنگھ چندیل نے 690 عیسوی میں کشمیر کے شہر ادھم پور پہ اپنے والد راجا ہری ہر سنگھ چندیل کے بعد حکومت کی -

21 : مہر یا معر
مہر لقب راٹھ راجپوت قبائل کا ہے جن میں زیادہ تر سیال راجپوت، ہراج راجپوت استعمال کرتے ہیں -
جھنگ کے نواب ، مہر ولیداد خان سیال نے انگریزوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا -

22 : جام
جام ، جدیجہ راجپوتوں اور سمہ راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
جام کے معنی راجا یا بادشاہ کے ہیں -
جام نظام الدین سمہ سندھ کے ایک مشہور راجپوت راجا تھے -
گجرات کے 16 سال کے جام ہالا جی جدیجہ نے مغل کمانڈر کا سر اس کے گھوڑے سمیت کاٹ کر اپنی بہادری کا لوہا منوایا -


24 : چودھری ، چوہدری
سلاطین دہلی کے دور میں سو سے زیادہ گاؤں کے مالک کو چوہدری یا چودھری کہا جاتا تھا -
سلاطین دہلی کے زوال کے دور میں چنیوٹ کے چودھری ، رائے رحمت خان بھٹی تھے اور چکوال کے چودھری , راجا چاقو خان منہاس تھے -

25 : پال
پال ویسے تو راجپوتوں کے 36 شاہی خاندانوں میں شامل ایک خاندان ہے - وہ خاندان پال لقب استعمال کرنے کی وجہ سے پال یا پالا راجپوت کہلائے -
پال بطور لقب کئی راجپوت شاہی خاندانوں نے استعمال کیا جن میں بھٹی ، تومار وغیرہ شامل ہیں -
راجا اننگ پال تومار نے دہلی شہر کی بنیاد رکھی -



26 : راوت
راوت بھی راجپوتوں کا لقب ہے -
راوت رتن سنگھ چنڈاوت ، مہا رانا پرتاب سنگھ کے وزیر تھے -

راجا معراج عباس بھٹی

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5920
ISLAM WITH EMAN