Neueste Beiträge von Wilayat Media | ولايت ميڈیا (@wilayatmedia) auf Telegram

Wilayat Media | ولايت ميڈیا Telegram-Beiträge

Wilayat Media | ولايت ميڈیا
شہداء، علماء اور برجستہ شخصیات کی تقاریر، بیانات، تحریریں، وصیتیں، سوانح حیات نیز تحقیق اور حالات حاضرہ کے تناظر میں مضامین، مقالہ جات اور اسلام و تاریخ اسلام پر لکھی گئی تجزیاتی کتب سے اقتباسات؛ ویڈیوز، پوسٹرز اور تحریری شکل میں۔
2,121 Abonnenten
2,419 Fotos
4,427 Videos
Zuletzt aktualisiert 01.03.2025 05:05

Der neueste Inhalt, der von Wilayat Media | ولايت ميڈیا auf Telegram geteilt wurde.


🎦 رہبرِ انقلاب کا آیت اللہ مصباحؒ کے ساتھ سیدِ مقاومتؒ کے نام پیغام

ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ تقی مصباح یزدیؒ کے ساتھ سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللّٰہؒ کے نام کیا پیغام بھیجا تھا؟ ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی شہید سید حسن نصر اللّٰہؒ سے عقیدت کیا تھی؟ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای، شہید سید حسن نصر اللّٰہؒ جب زندہ تھے تو ان کے لیے کیا کرتے تھے؟

ان سوالات کے جوابات کے لیے آیت اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور شہید سید حسن نصر اللّٰہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی ملاقات کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدیؒ #سیدنا_القائد #ملاقات #سلام #رہبر #ولی_امر_مسلمین #پیغام #سلام #صدقہ #لبنان #شہید_سید_حسنؒ #ولایت_میڈیا

Duration: 01:15

wilayatmedia.org | shiatv | aparat | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

📸 امریکہ سے مذاکرات؛ عوامی معاشی مسائل کو کیوں حل نہیں کرسکتے؟ | انفوگرافک

ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ نے امریکہ کے ساتھ عدم مذاکرات کی وجوہات بیان کی ہیں، جنہیں اس انفوگرافک میں ملاحظہ فرمائیں۔

اچھی کیفیت (HD): wilayatmedia.org/تصویر/امریکہ-سے-مذاکرات؛-عوامی-معاشی-مسائل-ک/

#انفوگرافک #ولی_امر_مسلمین #مذاکرات #امریکہ #ایران #معاشی #مسائل #راہ_حل #حکومت #عوام #مشکلات

wilayatmedia.org | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

🎦 لبّیک یا حسینؑ؛ حزب اللہ کا مؤقف | شہید سید حسن نصر اللّٰہ

شہید سید حسن نصر اللّٰہ رحمۃ اللّٰہ علیہ، لبّیک یا حسین کی کیا تشریح کرتے ہیں؟ حزب اللہ کو کن کٹھن امتحانات کا سامنا کرنا پڑا؟ امام حسین علیہ السّلام کی صدائے استغاثہ پر شہید سید حسن نصر اللّٰہ نے کیا کہا؟ جناب حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی نسبت، شہید سید حسن نصر اللّٰہ کے جذبات کیا ہیں؟

ان سوالات کے جوابات کے لیے شہید سید حسن نصر اللّٰہ علیہ الرحمہ کی اس ویڈیو کو ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #شہید_سید_حسنؒ #نصراللہؒ #شہادت #جہاد #مزاحمت #حضرت_عباسؑ #زینبؑ #امام_حسینؑ #کربلا #عاشوراء #مکتب #قربانی #حزب_اللہ #ولایت_میڈیا

Duration: 01:54

wilayatmedia.org | shiatv | aparat | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

📸 جنگِ نرم کا کردار!

اگر ہارڈ ویئر (عسکری جنگ کے دوران) دفاع میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو اس خرابی کو سافٹ ویئر (جنگِ نرم) کے ذریعے برطرف کرنا ممکن ہے؛ اس کمزوری کو برطرف کیا جا سکتا ہے اور یہ کام کئی بار انجام پا چکا ہے۔ لیکن اگر ہمیں سافٹ ویئر (جنگِ نرم) کے ذریعے دفاع کرنے میں کوئی مشکل پیش آ جائے تو مشکل کو ہارڈ ویئر (اسلحہ وغیرہ) حل نہیں کریں گے؛ اس بات پر توجہ مرکوز رکھی جانی چاہیے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 فروری 2025

#پوسٹر #ولی_امر_مسلمین #جنگ_نرم #جنگ #دفاع #دشمن #مشکل #مسلمان #مسائل #سافٹ_ویئر #ہارڈ_ویئر

wilayatmedia.org | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

🎦 امریکہ کے دل دہلا دینے والے جرائم | سید ہاشم الحیدری

امریکہ کے دل دہلا دینے والے جرائم کی داستان کیا ہے؟ عراقی مجاہد عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم حیدری جہاد تبیین کے سلسلے میں، امریکی جرائم کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ امریکی نظام کیسے وجود میں آیا؟ امریکہ نے اب تک کتنے ملین افراد کا قتل عام کیا ہے؟ امریکہ کی حکومت کی بنیاد کن جرائم سے رکھی گئی ہے؟

ان سوالات کے جوابات کے لیے عراقی مزاحمتی عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم حیدری کی اس ویڈیو کو ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #ہاشم_حیدری #امریکی_جرائم #دہشتگردی #ریاست #افریقہ #ہسپانیہ #برطانیہ #فرانس #قتل_عام #غیر_انسانی_جرائم #جہاد_تبیین #انقلاب #اسلامی_حکومت #ولایت_میڈیا

Duration: 03:29

wilayatmedia.org | shiatv | aparat | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

📸 ولایتِ فقیہ کی حمایت جاری رکھیں!

میں امام زمانؑ کی غیبت کے دور میں انقلابِ اسلامی اور حضرت امام خمینیؒ کی قیادت اور اُن کی ولایت پر یقین رکھنے والا ایک انسان ہوں۔ میں لوگوں سے چاہوں گا کہ وہ ولایتِ فقیہ کی حمایت کریں۔ ہمارے شہداء کا راستہ حق کا راستہ ہے، سب سے پہلے میں چاہتا ہوں کہ وہ (شہداء) مجھے بخش دیں اور قیامت کے دن میری شفاعت کریں اور میں خدا سے ان (شہداء) کے راستے پر چلنے کی دعا کرتا ہوں، جنہوں (شہداء) نے ہمیں اپنے وجود اور اپنی زندگی سے ایثار کا درس دیا اور انہوں (شہداء) نے اپنے جہاد سے مزاحمت کا درس اور اپنی شہادت سے عشق کا درس دیا۔

سردار شہید حسین خرازی کی وصیت سے اقتباس

#پوسٹر #شہید_خرازی #حسین #ولایت_فقیہ #حمایت #شہادت #امام_خمینی #امام_زمانہ #شہداء #ایران #انقلاب_اسلامی #پیغام #وصیت #برسی

wilayatmedia.org | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

🎦 📝 رہبر انقلاب کا عظیم مجاہد شہید سید حسن نصر اللّٰہ اور شہید صفی الدین کی تشییع کی مناسبت سے پیغام

مکمل متن: wilayatmedia.org/رہبر-شہید-حسن-نصراللّٰہ-تشییع-پیغام/

Duration: 03:05

wilayatmedia.org | shiatv | aparat | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

📸 جنگی دفاع سے اہم کام کیا ہے؟

تبلیغی اداروں کے سربراہان، صاحبانِ بیان، صاحبانِ قلم، اہل فن، اہل علم، وہ لوگ جو تعلیمی، ذرائع ابلاغ اور فنون وغیرہ کے سرکاری اداروں میں ذمہ دار ہیں، ہمارے تمام جوان جو انٹرنیٹ (کی دنیا) سے جڑے ہوئے ہیں، انہیں اپنی کوششیں اس بات پر مرکوز رکھنی چاہئیں کہ وہ دیکھیں! دشمن کی نظر کس چیز پر جمی ہوئی ہے اور کونسی چیز دشمن کے مدنظر ہے، وہ (دشمن) کس راستے سے لوگوں کے ذہنوں اور رائے عامہ میں اثر و رسوخ پیدا کرنا چاہتا ہے؟ (ہمارے جوان اور ذمہ داران) اس راستے کو بند کریں! مواد آمادہ کریں؛ صاحبانِ فکر و نظر کو (معاشرے میں اچھی) فکر و نظر کو پروان چڑھانا چاہیے اور وہ اس کام سے خود دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہوں؛ آج یہ (کام) عسکری جنگ کے ذریعے دفاع کرنے سے زیادہ اہم ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 فروری 2025

#پوسٹر #ولی_امر_مسلمین #جنگ_نرم #سافٹ_ویئر #ہارڈ_ویئر #دفاع #فکرونظر #جوان #دشمن #افکار #غاصب_اسرائیل #مسلمان #رہبر

wilayatmedia.org | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

🎦 فتحِ قدس | حماسی ترانہ

فتحِ قدس کے عنوان سے، تواشیح گروہ ”نجم الثاقب“ نے شہید حاج قاسم سلیمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نام ایک پر معنی اور حماسی ترانہ پیش کیا ہے، جسے ہم شہید حاج قاسم سلیمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے عقیدت مندوں کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

اس ترانے کو سننے کے لیے اس ویڈیو کو ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #ترانہ #شہید_سلیمانی #نجم_الثاقب #تواشیح #قدس #فتح #آزادی #غاصب_اسرائیل #ایران #پرچم #علمدار #شہداء #شہادت #دشمن #مکتب #ولایت_میڈیا

Duration: 04:00

wilayatmedia.org | shiatv | aparat | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp

📸 جنگِ نرم کا خطرہ کیا ہے؟

جنگِ نرم (نظریاتی جنگ) کا خطرہ کیا ہے؟ جنگِ نرم کے خطرے سے مراد، لوگوں کے عمومی افکار میں شبہہ پیدا کرنا، اختلاف پیدا کرنا اور انقلابِ اسلامی کے محکموں میں شکوک پیدا کرنا ہے؛ یہ جنگِ نرم کا خطرہ ہے۔ جنگِ نرم کے خطرے کا مطلب، دشمن کے مقابلے میں استحکام کے بارے میں شکوک پیدا کرنا ہے؛ وہ (دشمن) یہ کام کر رہے ہیں، (لیکن) اللہ کے فضل سے وہ آج تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 فروری 2025

#پوسٹر #ولی_امر_مسلمین #جنگ_نرم #سافٹ_ویئر #دشمن #افکار #شک #فکر #نظریہ #جنگ #انقلاب_اسلامی #رہبر

wilayatmedia.org | facebook | eitaa | telegram | twitter | instagram | whatsapp