ترجمان اکابر لسان اختر اخترِثانی رومئ زمانہ عارف باللہ شیخ الحدیث شیخ العلماء حضرت مولانا شاہ عبد المتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی مجلس
صادقین پر فدائیت خود حق تعالی کو مطلوب ہے۔ حق تعالی نے فرمایا ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ اس کا معنی ہے سب کچھ چھوڑ کر، سب سے الگ ہو کر بالکل ہی میرا بن کر، مجھے دکھا دو۔ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ کا حاصل یہی ہے۔ اس پر خاموش نہ ہوئے حق تعالی اور فرمایا کہ وَكُونُوا۟ مَعَ ٱلصَّـٰدِقِینَ اور ایک بات اس کے ساتھ یہ بھی جوڑتا ہوں میں کہ جو میرے ہیں ان کی معیت مجھے دکھا دو، ان پر فدائیت دکھا دو، ان کا ہو کر مجھے دکھا دو تب میں سمجھوں گا کہ تم میرے ہو۔
وَكُونُوا۟ مَعَ ٱلصَّـٰدِقِینَ سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل اللہ کے ساتھ جتنا تعلق خاص ہوگا اتنا ہی ایمان خاص ہے، اتنا ہی اللہ تعالی کے ساتھ تعلق خاص ہے۔