Roshan News 🟡🟢🔴

@roshanway


This chanel is for Roshan Life all users . Public also can join it easily

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 14:10


کچھ ممبرز کا سوال ہے رابطہ کہاں کیا جائے ؟

ٹیلی گرام اور خلاصہ عملیات پیج برائے تمام ممبران( دو راستے )
آرسیو آئی ڈی برائے وائٹ ممبران ( فنانشل سروسز)
میری ذاتی آئی ڈی برائے ( پرسنل دوستاں )

اس صاحب نے ممبرز سے رابطہ کیا اور ممبرز سے رابطہ کرنا ممنوع ہے کیونکہ یہ قوم اعتبار کے بعد ہر کسی کو ڈسنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 14:04


ہمیشہ کے لیے گروپ سے ختم اور سیریل نمبر کینسل اور ممبر بلیک لسٹ۔

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 14:03


ہم نے جب نکالنا ہی ہے تو پھر رعایت کیسی۔ اس لیے ہر جگہ سے نکالنا ہے بس۔ بات ختم اور ہاں میں جواب دیا اور کنفرم کا بٹن دبا دیا

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 14:02


ساتھ ہی ہم سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ یہ آپ کے فلاں فلاں پلیٹ فارم پر ہے کیا آپ یہاں سے بھی نکالنا چاہتے ہیں ؟

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 14:01


اس کی ہر ایکٹویٹی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بین بھی کردیا اور دوبارہ کے لیے سب راستے بھی ختم کرنے کے لیے ٹک مارک کردیا

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 14:00


اس نے ہمارے گروپ میں کیا غلط حرکت کی یا درست کمنٹ کیے وہ سب ختم نے کے لیے ٹک مارک کردیے

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 13:59


آپریٹرز پورے پلیٹ فارم سے اسے خود ہی تلاش کر لیں گے

دوسرا کام ختم

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 13:58


پہلام کام
آپ سے کوئی بھی پرسنل رابطہ کرے فوری ہمیں بتائیں۔
آپریٹرز فل تیار ہیں۔ آپ کا کام ختم

Roshan News 🟡🟢🔴

24 Oct, 13:57


روشن لائف سے کسی کو بلاک کیسے کیا جاتا ہے ۔

Roshan News 🟡🟢🔴

23 Oct, 05:28


سوال :- کیا دنیا کی ہر مشکل ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے ؟ کتنے عرصے میں ہوسکتا ہے؟ کیسے ہو سکتا ہے؟

جواب۔
یہ سوال کم عقل کمزور عقیدہ اور در در پھرنے یا بھٹکے ہوؤں کے ہوتے ہیں۔
1 - خدا نے کوئی مرض کوئی مسئلہ یا مشکل ایسی نہیں پیدا کی جس کا حل پہلے نا پیدا کیا ہو۔
اب چاہے وہ جدید سائنس سے حل ہو۔
چاہے وہ روحانی و جسمانی مشقت سے حل ہو
اور بے شک وہ کچھ عرصہ کے بعد محض اللہ کی طرف سے امتحان کے بعد خود ہی حل ہو جائے۔



2 ۔ ہر مسئلے کی نوعیت الگ ہوتی ہے۔ جب ایک بار دل میں یہ خیال آگیا کہ پتا نہیں یہاں سے حل ہوگا یا نہیں تو راستے بدل لینے چاہییں۔ کسی اور کے پاس چلے جانا چاہیے کیونکہ جس مسافر کو پتا ہے یہی بس منزل تک جائے گی وہ اپنا یقین نہیں کھو سکتا اور جس مسافر نے سوچ لیا کہ پتا نہیں جائے گی یا نہیں اور اڈے پر کھڑے کھڑے بس نکال دی تو بہتر ہے وہ واپس گھر چلا جائے۔ خالی دعائیں مانگتے رہیں سوچ کہیں الفاظ کہیں اور یقین کہیں تو وہ بھی بے کار ہوتی ہے۔ دعا وہی جو دل اور یقین سے ہو۔

یعقوب ع بارہ سال بعد یوسف ع سے ملے صبر یقین پختہ تھا
شعیب ع ایک مدت بعد بیماری سے نکل کر حسین و جمیل ہوئے صبر یقین پختہ تھا
یونس ع مچھلی کے پیٹ میں جانے قیام کرنے کے بعد بھی زندہ رہے صبر و یقین پختہ تھا
زکریا ع بڑھاپے میں باپ بنے جب قابل نہیں تھے۔ صبر و یقین پختہ تھا۔۔۔

آپ اور میں کس باغ کی مولی ہیں ؟


3 مسئلہ حل ہونے کا وقت ہوتا ہے
اب ایک کا سر درد ہو تو خالی گولی کھا لے شام تک مسئلہ حل ہو جائے
دوسرے نے خدانخواستہ قتل کردیا ہے وہ کہے شام تک رہائی ہو جائے یہ آپ کی سوچ ہے میری نہیں۔ میری سوچ میں اسے وہ پراسس پورا کرنا پڑے گا۔ سزا و جزا کے بعد ہی اس مسئلے کا فیصلہ ہوگا۔


3 ۔ ہم نے خالی دیکھ لیا کہ ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا باقی سب کو فائدہ ہو رہا ہے تو ہم قصور اپنا نہیں سوچتے بلکہ اگلے کا نکالتے ہیں کہ وہ بات نہیں سنتا۔ اگر ایک جگہ سے دس لوگوں کے مسئلے حل ہو رہے ہوں تو گیارویں کو سوچنا چاہیے کہ یہ دس بھی تو میرے جیسے تھے۔ اب اسے بجائے پیچھے ہٹنے کے اور پختہ ہونا چاہیے مگر ہم کچھ وقت خود توجہ نہیں دیتے کچھ وقت اگلے کی توجہ حاصل نہیں کرتے کچھ وقت کشمکش میں رہ کر جانا پسند کرلیتے ہیں مگر یقین مظبوط نہیں کرتے۔


4 در بدر پھرنے کی عادت ختم کرنی ہوگی۔ دو کشتیوں کے مسافر کبھی کنارے نہیں لگتے مگر ہم نے ہر نتھو کھیرا کو پیر مان لیا اور ان سے امید لگا لی خدا کی فرض عبادات کو چھوڑ دیا جب ہم نے خدا کو چھوڑ دیا اس نے ہمیں چھوڑ دیا۔ پیر کیا کرے گا اس سے بہتر ہے وہ دوست رکھ لیں جو تمھیں مشکل سے نکال سکے۔ مگر ہم دوستی کے قابل بھی نہیں۔ ہم میں منافقت بغض اور حسد کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

5 ۔ ہر عمل میں محبت جنون اور عشق ہو تو ہی وہ پیاس بجھاتا ہے۔ کبھی جوئے میں دیکھا کوئی کامیاب ہوا ہو؟ مگر جسے اپنے کاروبار کام عمل تعلیم ملازمت سے عشق ہوگا وہ کامیاب ہوگا۔ اگر سو میں سے پچاس فیصد کامیابی یا فائدے کا بول رہے ہیں تو آپ بھی ان کی صفوں میں گھس جائیں۔

6 مسائل حل ہوتے ہیں۔ میں نے تو آج تک جس مسئلے کو بھی ہاتھ ڈالا الحمد اللہ اللہ کے فضل کرم رحمت اور نصرت سے اسے چُور چُور کیا۔ ہاں جس نے ایک بار عملیات یا مسئلے کا حل شروع کرنے کے بعد درمیان میں روکا وہ آج تک ویسے کا ویسے ہی ہے اسے دوبارہ موقع نہیں دیا اور دوبارہ موقع کبھی بھی دینا بھی نہیں چاہیے۔ آپ کسی بھی عامل کے سامنے ایسے ہوں کے وہ آپ کو سر سے پاؤں تک پڑھ سکے اور مسئلے کو جڑ سے حل نکال سکے۔ کوئی بھی عامل پیر بابا یا ماہر آپ کی شرطوں پر نہیں چل سکتا آپ کو چلنا پڑے گا۔

7 ہمارے پاس چار پیسے ہوتے ہیں اچھا کھانا پینا ہوتا ہے تو ہم سوچتے ہیں ہمیں کیا ضرورت کسی سربراہ یا رہبر کی ہم یہیں سے تو مار کھاتے ہیں جب سر پہ کوئی ہوگا ہی نہیں اور ہم بے لگام ہوں گے تو چار دن کے بعد جوتے ہی پڑیں گے کیونکہ نا ہمیں ہمارے صدقات کا علم نا ہمیں ہماری لائف کے راستوں کو جانچنے کا پیمانہ معلوم نا ہمیں کوئی روشنی یا اندھیرے سے آگاہی دینے والا تو۔۔۔۔ چار دن اچھا لائف سٹائل گزار کر اب مسئلے شروع پیسہ کم بیماری شروع اور کاروبار ٹھپ۔۔۔۔۔ پھر ہم رونے روتے ہیں ہمیں وہی عروج چاہیے۔ جب عروج میں آپ نے سوچا نہیں تو اب آم لینے کے لیے ادھر ادھر منہ مارتے ہیں۔ اب بھی کریں عیاشی اور اب کس لیے تلاش کرتے ہیں۔

Roshan News 🟡🟢🔴

21 Oct, 10:47


کچھ ممبرز پوچھ رہے ہیں دائرہ تجاریہ کب ہے؟
پہلی تو بات یہ سال میں صرف ایک ہی دائرہ تجاریہ آیا تھا۔ یہ تقریباً چھ سال بعد ایسا ہوا کہ اس سال میں ایک ہی دائرہ تجاریہ آئے گا۔ ورنہ دو بار لازمی آتا ہے۔ دسمبر کے آخر میں امکان ہیں بشرطیکہ قمر در عقرب نا ہو اور سعدین کا قران ہو۔ قران کی تعریف میں نے گروپ میں کردی تھی۔ اگر قمر در عقرب یا ایسے معاملات ہوں تو بھی دائرہ تجاریہ ضائع ہو جاتا ہے۔ اسی لیے یہ اوقات قیمتی اور اہم ہوتے ہیں کہ ان سے فائیدہ اٹھا لیں کسی صورت نا چھوڑیں۔ بلکہ دل، دماغ، دروازے، ہاتھ کھلے رکھیں۔

دوسری بات۔ پچھلے سال ہم نے اپنے ساتھ دو سو ممبرز کو شامل کیا تھا باقی سب سے کہہ دیا تھا کہ اپنے آس پاس ضرورت مندوں پر خود خرچ کریں وہ دو سو ممبرز اس لیے ساتھ رکھ لیتے ہیں تاکہ گروپ کے کمزور افراد یا بیوہ یا غرباء کو کاروبار کی مدد میں مدد کردیں یہ رقم ہوتی ہی جب غرباء کے لیے ہے تو بہت سے لوگ امید لگا لیتے ہیں ہم ان کو کام شروع کروا دیتے ہیں۔ اور کام کروا کے دینے سے پہلے ہم گھر جا کر یا آس پاس سے پہلے تصدیق کرلیتے ہیں کہ وہ واقعی اس کے حق دار ہیں یا نہیں یوں آپ کی امانت بالکل سوچ سمجھ کر خرچ کی جاتی ہے۔ تین چار ممبرز نے جھوٹ بول کر فراڈ کرنے کی کوشش کی تھی ہم نے بلاک کردیے اسی لیے اب ہر سیریل وائٹ گرین رجسٹرڈ ممبرز کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس محفوظ ہے۔


تیسری بات۔ اس مرتبہ بھی ہم صرف دو سو لوگوں کو اپنے ساتھ رکھیں گے ان کو پرسنل بتا دیں گے باقی سب کو ریجیکٹ کرکے لسٹ گروپ میں اپ لوڈ کردیں گے۔ تاکہ وہ اپنے آس پاس کہیں بھی ضرورت مندوں پر خرچ کردیں۔ ریجیکٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ شامل نہیں اس کا مطلب صرف یہ ہوگا کہ وہ اپنی رقم خود جہاں مرضی جس پر مرضی خرچ کریں۔ کیونکہ بعد میں روپے روپے کا حساب دینا اور اتنے لوگوں کی ذمہ داری سر لینا اور کہیں بھی ہلکی سی حساب کتاب میں غلطی ہوئی تو باتیں سننے سے بہتر ہے ہم پہلے ہی دور رہیں۔ اس لیے ہر ممبر دائرہ تجاریہ کا وقت شروع ہونے کے بعد خود خرچ کریں۔

چوتھا سوال کم سے کم کتنا خرچ کرنا لازمی ہے۔
کوئی لمٹ نہیں بے شک ایک روپے ہو یہ تو جتنا گڑ ڈالیں گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔ جس کے پاس ہمت ہے وہ لاکھوں میں بھی کرتے ہیں جن میں ابھی کم ہمت ہے وہ سینکڑوں میں کرتے ہیں۔ بس یہ خیال کیا کریں کہ پہلے کم خرچ کریں پھر اگلے دائرہ تجاریہ میں اس سے زیادہ پھر اس سے اگلے میں اور زیادہ یوں ہو نیت یہی ہو کہ اللہ اور دے تو آئندہ اس کی مخلوق پر اس سے بھی زیادہ خرچ کروں گا۔



اس وقت میں کوئی احتیاط ؟
کسی سے قرض نا لیں کسی سے کچھ مت چھینیں ۔ ورنہ ہم نے دیکھا کہ وہ قرض سے مانگتے رہتے ہیں۔ اسے مثبت اثر میں گزاریں۔ کچھ دن ہی تو ہوتے ہیں۔
آخری بات۔ دائرہ تجاریہ کی بحالی کی نیت لازمی کرنی ہوتی ہے۔ وہ ہم شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے ہی بتا دیتے ہیں۔ اور کم سے کم ایک ہفتہ پہلے نیت کر لینی چاہیے ۔ بغیر بحالی نیت کیے کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ دائرہ تجاریہ میں یہی سب سے اہم ہے جس پر پورا دائرہ تجاریہ منحصر ہے۔

Roshan News 🟡🟢🔴

17 Oct, 12:27


معزز ممبرز ہمارا صرف ایک ہی ٹیلی گرام ہے۔ خلاصہ عملیات پر صرف تین ماہ بعد ہی ڈیٹا لیا جاتا ہے۔
معزز ممبران ہم روشن لائف کے قوانین پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ روشن لائف میں سب اپنے اپنے درجات میں چل رہے ہیں۔ سرخ ڈی پی صرف آپریٹرز کی ہے۔ اور آپریٹرز صرف گیارہ ہیں
آپریٹرز، رجسٹرڈ ممبرز، سیکورٹی سٹاف، وائٹ ممبرز، سمٹس ممبرز، سیریل ممبرز سب اپنے اپنے درجہ میں چل رہے ہیں اور چلیں گے۔ ہر ممبر اپنے سے سینئر کی عزت کرے گا چاہے وہ ایک منٹ آپ سے پہلے گروپ میں آیا ہے
روشن نمبرز آپ کا ہے آپ کی فیملی کا نہیں ہے۔ اس لیے جامع الحصار میں فیملی کا ڈیٹا بھیجتے وقت ہرگز اپنا روشن نمبر مت لکھا کریں وہاں صرف ایک سو گیارہ ہی لکھا کریں
ہم کسی بھی عمل، نقش یا دور کے شروع ہونے اور ختم ہونے کا بتائیں گے اس کے بعد حاضر رہنا یا نا رہنا آپ کی مرضی ہے۔ بعد میں غصہ کرنے کی بجائے پہلے ہی حاضر رہنا چاہیے
فارم آپ کے پاس کھلے تو ٹھیک نہیں تو اپنے کسی فیملی ممبر کے موبائل سے کوشش کرلیا کریں تعداد پوری ہوتے ہی ہم فارم بند کردیا کریں گے۔ فارم میں ڈیٹا انٹر کرتے وقت اچھی طرح پڑھ لیا کریں
اگر کوئی آپ کو پرسنل میسج کرے، ریکوئسٹ بھیجے، بد اخلاقی کرے، فرقہ واریت پھیلائے یا ملک کے امن سلامتی کے خلاف بات کرے اسے فوری بلاک کروائیں
رابطہ کے ذریعہ صرف اور صرف ٹیلی گرام ہے ٹیلی گرام کے لیے وی پی این آن کرلیا کریں اپنا مسئلہ لکھ دیا کریں ہم تین دن میں جواب دے دیا کریں گے۔
کوئی وائٹ ممبر آرسیو پر اپنے مسائل ہرگز نہیں بھیجے گا۔ آرسیو صرف آپ کے لیے ایمرجنسی سروس ہے۔ روشن لائف کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

فیک اور جعلی عامل پیر بابے اس گروپ میں مختلف فیس بُک آئی ڈیز یا خواتین کے نام سے آپ پر مکمل گھات لگائے بیٹھے ہیں ان سے ہوشیار رہنا، اپنا پرسنل ڈیٹا بھولے سے بھی مت کسی کو دینا۔ کسی غیر افراد کے لنک پر ہرگز کلک نا کرنا۔ ورنہ ہم ذمہ دار نہیں۔

ایک ہی روشن لائف ہے
ایک ہی خلاصہ عملیات ہے
ایک ہی روشن سلطنت اسلامیہ ہے
ہمارا ایک ہی ٹیلی گرام ہے

آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Roshan News 🟡🟢🔴

15 Oct, 10:44


دائرہ تجاریہ میں شامل ہونے والے ایک ہزار کے قریب ممبران سے صرف نو ایسے ممبرز ہیں جنہوں نے کہا کہ ہمیں فایدہ نہیں ہوا۔ تہتر فیصد ممبران جنہوں نے اپنے کیے خرچ سے کئی گنا زیادہ فایدہ اٹھایا۔ گیارہ فیصد ممبرز جنہیں خاص فایدہ نہیں ہوا مگر مانتے وہ بھی ہیں کہ پہلے سے بہتری ہے ہوسکتا ہے ان کا دوسرا یا تیسرا دائرہ تجاریہ ہو۔ پندرہ فیصد ممبران جو پہلے شامل نہیں تھے۔
الحمدللہ نو لوگ جو کہ ایک فیصد بھی نہیں بنتے اگر ان ایک فیصد ممبران کو فایدہ ہوتا اور ننانوے فیصد ممبران کہتے کہ فایدہ نہیں مجھے تب بھی خوشی ہوتی۔ مگر نیت صاف منزل آسان۔ جن نو ممبران کو فایدہ نہیں ہوا وہ ہمت نا ہاریں بلکہ پہلے سے بھی بڑھ کے شامل ہوں ممکن ہی نہیں کہ فایدہ نا ہو۔

Roshan News 🟡🟢🔴

09 Oct, 11:38


مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الااللہ

Roshan News 🟡🟢🔴

09 Oct, 06:26


روشن لائف انٹرنیشنل ڈیٹا بیس میں ڈاکیومنٹس رکھنے کا مکمل طریقہ کار


1- کیا ہر ممبر روشن لائف میں اپنے ڈاکیومنٹس بطور امانت رکھ سکتا ہے ؟
جواب
نہیں ۔ روشن لائف میں ڈاکیومنٹ رکھنے کے لیے ممبر کا سیریل وائٹ یا رجسٹرڈ ممبر ہونا ضروری ہے عام پبلک کے لیے یہ سہولت نہیں ہے۔ گرین لسٹ ممبرز بھی وائٹ ممبر ہی ہیں۔ سمٹس ممبر سیریل ممبرز ہی ہیں۔



کس نوعیت کے ڈاکیو منٹس رکھے جا سکتے ہیں
جواب
زمین، جائیداد ، وصیت نامہ، تعلیمی اسناد، یا وہ کاغذات جو آپ اپنی زندگی میں کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتے وہ ڈاکیو منٹس شامل ہیں۔

کیا اصل کاغذات بھی رکھے جا سکتے ہیں؟
جی نہیں، کاغذات صرف پی ڈی ایف کی صورت رنگین کلر میں سوفٹ کاپیز ہی رکھ سکتے ہیں۔


کیا وہ کاغذات ہر خاندان کا ممبر حاصل کرسکتا ہے ؟
جی نہیں وہ کاغذات صرف آپ ہی حاصل کرسکتے ہیں۔ یا پھر آپ کا وارث جو روشن لائف میں موجود ہے وہ حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ بطور تحریر لکھ کر دیا جائے کہ میرے بعد یا میری عدم موجودگی میں وہ کاغذ یہ شخص حاصل کرسکتا ہے۔

کاغذات کو یوں لاکر میں رکھنا یا رکھوانا کیوں ضروری ہے ؟
تاکہ آپ کے بعد میں پیدا ہونے والے مسائل میں آپ کے بچے یا بہن بھائی نا الجھ سکیں۔ بہت مرتبہ ایسے کاغذات بھی گم ہوتے دیکھے ہیں جو وقتی طور پر تو معمولی لگتے تھے مگر جب ضرورت پڑی تو وہ میسر نہیں تھے۔



آپریٹرز وہ کاغذات یا ڈاکیومنٹس کیسے دیں گے؟
بعذریہ ای میل، وٹس اپ یا ٹیلی گرام آپ سے تصدیق کرکے آپ کو فراہم کریں گے۔


کیا کسی قسم کے پاسورڈ بھی محفوظ کرسکتے ہیں؟
جی بالکل کرسکتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں تو کوئی بھی استعمال نا کرسکے مگر بعد میں آپ کے بچوں کو وہ مال یا چیز مل سکے۔ سب سے اہم مثال آپ کے اے ٹی ایم کارڈ ہیں جس میں رقم پڑی ہو اور وہ کارڈ آپ اپنی اہلیہ یا کسی بچے کے حوالے کردیے ہیں مگر آپ چاہتے ہیں وہ رقم آپ کے بعد ان کے کام آسکے۔ مگر جیتے جی آپ اپنے خفیہ پاسورڈ انہیں نہیں دینا چاہتے تاکہ وہ رقم ضائع نا کرسکیں تو اس صورت میں آپ کا وارث ہی وہ پاسورڈ حاصل کرسکے گا جو ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہوگا۔ مگر ایسی صورت میں آپ کی اہلیہ یا بچوں کا اس کے ساتھ ویڈیو کال پر بیٹھے ہونا لازمی ہے تاکہ وارث بھی مال ہڑپ نا کرسکے۔


کیا ڈاکیومنٹس کے علاؤہ بھی کوئی چیز بطور امانت رکھی جاسکتی ہے ؟
فی الحال ایسا سسٹم نہیں ہاں مستقبل قریب میں سوچا جا سکتا ہے

Roshan News 🟡🟢🔴

20 Sep, 19:13


محمد عبد المجید ۔ شارجہ سے
ظہیر انر صاحب۔ خیر پور میرس سے
اشفاق احمد ۔ اوکاڑہ سے
مہر الحاج ۔ کراچی سے
شبانہ شاہد ۔ مظفر گڑھ سے
محمد نوید ۔ فیصل آباد سے
عامر ظہور صاحب ۔ حیدر آباد سے
مولانا مبشر محمود صاحب ۔ راولپنڈی سے
ذیشان دوسانی ۔ کراچی سے
اسماء ذیشان ۔ جہلم سے
علی شبیر ۔ فیصل آباد سے


مجھے آپ سب یاد ہیں اور آپ کے کام بھی یاد ہیں اور انشاء اللہ بفضلِ خدا برحمت اللہ اسی ماہ آپ کو آپ کے متلق نقوش ارسال کیے جائیں گے۔ آپ نے مسئلہ بتا دیا دوسری بار آپ نے کہا نہیں تو بھولا میں بھی نہیں آپ کے کام دراصل لوح و طلسمات و نقوش کے ہیں۔ اس لیے وقت کا انتظار ہوتا ہے کب اس کام کے متلعق ساعت ہو اور اس کام کو دیکھا جائے۔