📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

@www_darul_ifta_wal_irshad_com


رحمت آباد ، نزد سلامت ﷲ مسجد ، مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر انڈیا

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

22 Oct, 06:35


▫️ *_بچّوں کو تعویذ پہنانے کا حکم_*

سوال :- کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ بچوں کو تعویذ پہنانا کیسا ہے ؟ مدلل جواب مرحمت فرماٸیں ؟

(المستفتی : آصف اقبال، باغِ محمود، مالیگاٶں)
*_______*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

ایسے تعویذات جو قرآنی آیت یا ادعیہ ماثورہ یا اللہ کے نام وصفات پر مشتمل ہو، اور عربی زبان میں یا ایسی زبان میں ہو جس کے معنی معلوم ہو، اور اسے موثر بالذات نہ سمجھا جاۓ تو شرعاً پہننے کی گنجاٸش ہے،(۱) صحابی رسول حضرت عبداللہ بن عمروؓ اپنے نابالغ بچوں کے گلے میں تعویذ لکھ کر ڈال دیا کرتے تھے،(۲) اس سے پتہ چلتا ھیکہ تعویذ پہننے کو مطلقا ناجاٸز یا شرک کہنا درست نہیں ہے، جن احادیث میں تعویذ لٹکانے کو شرک کہا گیا ہے اس سے مراد وہ تعویذات ہیں جو شرکیہ وکفریہ کلمات پر مشتمل ہوں،(۳)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(۱) وَقَدْ أَجْمَعَ الْعُلَمَاءُ عَلَى جَوَازِ الرُّقَى عِنْدَ اجْتِمَاعِ ثَلَاثَةِ شُرُوطٍ أَنْ يَكُونَ بِكَلَامِ اللَّهِ تَعَالَى أَوْ بِأَسْمَائِهِ وَصِفَاتِهِ وَبِاللِّسَانِ الْعَرَبِيِّ أَوْ بِمَا يُعْرَفُ مَعْنَاهُ مِنْ غَيْرِهِ وَأَنْ يُعْتَقَدَ أَنَّ الرُّقْيَةَ لَا تُؤَثِّرُ بِذَاتِهَا بَلْ بِذَاتِ اللَّهِ تَعَالَى، (فتح الباری، ۱۰/۱۹۵)

وَأَمَّا مَا كَانَ مِنْ الْقُرْآنِ أَوْ شَيْءٍ مِنْ الدَّعَوَاتِ فَلَا بَأْسَ بِهِ اهـ (شامی٦/۳٦۳)

(۲) فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو يُلَقِّنُهَا مَنْ بَلَغَ مِنْ وَلَدِهِ وَمَنْ لَمْ يَبْلُغْ مِنْهُمْ كَتَبَهَا فِي صَكٍّ، ثُمَّ عَلَّقَهَا فِي عُنُقِهِ. (ترمذی رقم الحدیث ۳۵۲۸)

(۳) عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ كُنَّا نَرْقِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَرَى فِي ذَلِكَ فَقَالَ اعْرِضُوا عَلَيَّ رُقَاكُمْ لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ شِرْكٌ . (مسلم رقم : ۵۷۳۲)

وأما الأحادیث التي ورد فیہا النہي عن الرقي، أو الأحادیث التي أثنی فیہا علی الذین لا یسترقون؛ فإنہا محمولۃ علی رقي الکفار التي تشتمل علی کلمات الشرک، أو الاستمداد بغیر اللّٰہ تعالی، أو الرقي التي لا یفہم معناہا؛ فإنہا لا یؤمن أن تؤدي إلی الشرک فمنع منہا احتیاطًا۔ (تکملۃ فتح الملہم ۴/۲۹۵)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
۱۸/ربیع الثانی ١٤٤٦ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_Com

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

03 Oct, 15:32


*_مکتب کے اخراجات میں نفلی صدقات کا لینا_*

سوال :- ھمارے گاٶں پالدھی ضلع جلگاوں میں ایک مدسہ ریاض الجنہ واقع ہے، جس میں گاٶں ہی کے پانچ سو پچیس (525) طلباء زیر تعلیم ہیں، اس کی امداد کیلۓ مدسہ کے منتظمین نے ایک شکل یہ بناٸی ہیکہ گاٶں کے بہت سے گھروں میں ایک ایک گلّے رکھے ہیں جس میں گھر والے اپنے بیمار کیلۓ یا سفر میں جاتے وقت یا نفلی صدقات کے ذریعہ مدرسہ کا اس گلے میں ڈال کر تعاون کریں گے، واضح رہیکہ مدرسہ میں طلباء کیلۓ کھانے کا کوٸی نظم نہیں ہے، تو کیا اس طرح کے نفلی صدقات سے مدرسہ ریاض الجنہ پالدھی کا تعاون کرنا درست ھوگا ؟ ؟ مدلّل جواب مل جاۓ تو عین نوازش ھوگی،

(المستفتی : ذمّہ دارانِ مدرسہ ریاض الجنّة، پالدھی، جلگاٶں)
*_______*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

جی ہاں مکتب ومدرسہ میں نفلی صدقات کی رقم استعمال کرسکتے ہیں، سوال میں جو صورت آپ نے ذکر کی ہےکہ گھر گھر گلّے کی شکل میں چندہ پیٹی رکھی جاۓ گی اور لوگ اس میں سفر کے وقت یا بیمار کی شفاء یابی کے لۓ پیسہ ڈالا کریں گے تو شرعا اس میں کوٸی مضاٸقہ نہیں، یہ نفلی صدقات کہلاٸیں گے، اس کے علاوہ بھی محض للّہ فی اللّہ ثواب کی نیت سے جو پیسے ڈالیں جاٸیں گے وہ بھی نفلی صدقات ہی میں شمار ہوں گے، اور ان کا استعمال بلا کراہت مکتب کے کسی بھی مد میں کرسکتے ہیں،
البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی مکان یا دکان میں جبراً گلّے نہ رکھیں جاۓ، نیز گلہ یا چندہ پیٹی رکھتے وقت وضاحت کردی جاۓ کہ اس میں صرف نفلی صدقات ہی ڈالیں، واجبی صدقات مثلا زکوة ، صدقہ فطر ، کفارہ وفدیہ کی رقم نہ ڈالیں، گلے پر تحریر کردینا بھی بہتر ہوگا،،

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

وقيد بالزكاة؛ لأن النفل يجوز للغني كما للهاشمي، وأما بقية الصدقات المفروضة والواجبة كالعشر والكفارات والنذور وصدقة الفطر فلا يجوز صرفها للغني لعموم قوله عليه الصلاة والسلام «لا تحل صدقة لغني» خرج النفل منها؛ لأن الصدقة على الغني هبة كذا في البدائع." (البحر الراٸق ،كتاب الزكاة،، ۲/۲٦۳)

"وأما صدقة التطوع فیجوز صرفها إلی الغنی لأنها تجري مجری الهبة". ( بداٸع الصناٸع كتاب الزكاة، ٢/٤٨)

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
۳۰/ ربیع الاول ١٤٤٦ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_Com

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

10 Jul, 06:29


*ایک ساتھ تین طلاق دینے سےکتنی طلاق ہوتی ہے ؟*

سوال :- مفتی صاحب ایک سوال ہے کسی آدمی نے بیوی کو ایک لفظ میں طلاق دیا یعنی یوں کہا کہ تجھے تین طلاق یا یوں کہا میں نے تمہیں تین طلاق دیا تو کیا اس سے تین طلاق واقع ہوگی یا ایک طلاق واقع ہوگی حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرماۓ ؟

( المستفتی : حافظ توفیق عالم، کٹہیار، بہار)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

قرآن واحادیث میں صراحت کے ساتھ یہ ثابت ہے نیز جمہور صحابہؓ وتابعینؒ اور اٸمہ اربعہ وفقھاءؒ کا موقف بھی یہی ھیکہ اگر ایک ساتھ تین طلاق دی جاۓ یا الگ الگ کلموں میں تین طلاق دی جاۓ خواہ مجلس ایک ہو یا متفرق بہر صورت تین طلاق مغلظہ واقع ہوجاتی ہے،(۱)

تین طلاق سے متعلق مزید تفصیلات ودلاٸل ، اور احناف کے دلاٸل پر فریق مخالف کے اعتراضات کے مدلل ومسکت جوابات کے لۓ اِن کتابوں کا مطالعہ فرماٸیں، مفتی سلمان صاحب منصورپوری کی کتاب ” تین طلاق کا مسٸلہ دلاٸل شرعیہ کی روشنی میں “ مولانا الیاس صاحب گھمن کی کتاب ” مسٸلہ طلاق ثلاثہ “ سعودی کبار علماء کی مشترکہ کتاب ” سعودیہ کی مجلس کبار علماء کا فیصلہ تین طلاق دینے سے تین ہی طلاق پڑتی ہے “

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(۱) الطَّلاَقُ مَرَّتَان. . . . . فَإِن طَلَّقَهَا فَلاَ تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّى تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ. (سورہ بقرہ آیت نمبر ۲۲۹)

عن عائشة أن رجلا طلق امرأته ثلاثا فتزوجت فطلق فسئل النبی صلی الله عليه وآله وسلم أتحل للأول قال لا حتی يذوق عسيلتها کما ذاق الأول. (بخاری شریف رقم : ۲۰۱۴)

ذہب جمہور الصحابة والتابعین ومن بعدہم من أئمة المسلمین الی أنہ یقع ثلاثاً ۔ (فتح القدیر ۳/۴٦۹، کتاب الطلاق، ط: دار الفکر)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
۳/محرم الحرام ١٤٤٦ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

18 Jun, 05:40


▫️ *_جانور کے پائے کو گرم پانی میں ڈالنا، نیز عورت کی طرف سے قربانی ہو تو نام ولدیت کے ساتھ یا زوجیت کے ساتھ لیا جائے؟ _*

السلام علیکم محترم مفتی صاحب!
[ 1 ] سوال یہ ہے کہ جانور کے پائے کی کُھر کو آسانی سے نکالنے کے لیے اسے کھولتے ہوئے گرم پانی میں یا پھر اسے انگیٹھی پر گرم کرکے نکالا جاتا ہے تو کیا یہ دونوں طریقے صحیح ہیں یا پھر شریعت کا کھر کے بارے میں کچھ اور حکم یا ترتیب وارد ہوئی ہے ؟

[ 2 ] اسی طرح دوسرا سوال یہ بھی ہے کہ قربانی کے لیے عورتوں کا نام ولدیت کے ساتھ لیا جائے گا یا پھر زوجیت کے لحاظ سے لیا جائے گا ؟
امید ہے کہ بحوالہ رہنمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں -
جزاک اللہ خیرا کثیرا

(المستفتی : ابوذر غفاری عرفان احمد،مالیگاٶں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

[1] جانوروں کے پائے بنانے کے لۓ کُھروں کو گرم پانی میں ڈالنا یا گرم چیز پر رکھنا دونوں طریقے درست ہیں، ایسا صرف سھولت وآسانی کے لۓ کیا جاتا ہے، شرعا اس میں کوٸی مضاٸقہ نہیں، بلکہ کھر کے نکالنے میں جو بھی طریقہ آسان ہو اسے استعمال کرسکتے ہیں،(١)

[2] عورت کی طرف سے قربانی کی جاۓ تو ضروری نہیں ھیکہ ساتھ میں اس کے والد یا شوھر کا بھی نام لیا جاۓ، خواہ نسبت باعتبارِ زوجیت کے شوھر کی طرف ہو یا باعتبارِ ولدیت کے والد کی طرف ہو کوٸی حرج نہیں، بلکہ محض عورت کا نام بھی لیا جائے تو کافی ہے، اور نام نہ لیتے ہوۓ دل میں صرف نیت وارادہ بھی کرلیں کہ یہ فلاں کی طرف سے ہے تو درست ہے،(٢)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: «يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا وَلَا تَخْتَلِفَا،(مسلم شریف رقم : ٤٥٢٦)

(٢) لا یشترط مع نیۃ القلب التلفظ في جمیع العبادات۔ (الأشباہ، الفن الأول، القاعدۃ الثانیۃ، قدیم ۵/ ۸۸)

والنیۃ: ہي الإرادۃ، والشرط: أن یعلم بقلبہ، أي صلاۃ یصلي، أما الذکر باللسان فلا معتبر بہ۔ (ہدایۃ، ۱/ ۹٦)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٢٥/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

17 Jun, 14:29


▫️ *_جانور کو بندوق کی گولی سے مار کر ذبح کرنا_*

مفتی صاحب!!!
سوال :- زید کو شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ملی جس میں ایک قربانی کے جانور کو بندوق سے مار کر گرایا جاتا ہے پھر جیسے ہی جانور زخمی حالت میں زمین پر گِرتا ہے تو فوراً ذابح آ کر تیز چھری سے جانور کو ( شرعی حکم کے مطابق) ذبح کر دیتا ہے یعنی چار رگیں کاٹتا ہے -
لہٰذا کیا اس طرح ذبح کرنا جائز ہے؟

(المستفتی : حافِظ حبیب الرحمن ابن مولانا عبدالباری قاسمی صاحبؒ، مالیگاؤں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

جانور کو بندوق سے گولی مارنے کے بعد اس کے مرنے سے پہلے اگر شرعی طور پر ذبح کردیا جاۓ تو جانور حلال ہوگا،(١) اور اگر گولی مارنے کے بعد ذبح کرنے سے پہلے ہی جانور مرجاۓ تو اب یہ جانور حلال نہیں ہوگا خواہ بسم اللہ پڑھکر ہی گولی چلاٸی ہو،(٢)

نیز یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ ذبح کرنے سے پہلے بلا وجہ جانور کو گولی مارنا پھر ذبح کرنا یہ ظلم وزیادتی ہے، ہاں اگر جانور بڑا شرارتی ہے اودھم مچاتا ہے اسے گرانا مشکل پڑ رہا ہے تو بندوق کا استعمال کرنے کی گنجاٸش ہے،(٣)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) وحل المذبوح بقطع ای ثلاث منھا اذ للاکثر حکم الکل، (در مختار ٦/٢٩٥)

(٢) وما قتلہ المعراض بعرضہ والبندقیۃ حرامٌ۔ (تکملۃ: البحر الرائق مع الکنز الدقائق ۸؍۲۲۹ کوئٹہ)

(٣) فتاوی حقانیہ ج ٦ ص ٤٥٣

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
١٦/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

17 Jun, 04:46


▫️ *_قربانی کے جانور کی چربی کو تیل یا گھی بنا کر فروخت کرنا_*

مفتی صاحب
السلام وعلیکم
سوال :- کیا مسئلہ بیان کرتے ہیں حضرات مفتیان کرام کہ گھر پر آئے ہوئے قربانی کے گوشت اور گھر کے قربانی کے جانور سے حاصل ہونے والی چربی کو پگھلا کر تیل گھی بنایا جاتا ہے اتنا تیل اور گھی گھر میں استعمال نہیں ہوسکتا، تو کیا اسے فروخت کر سکتے ؟
اور اس سے حاصل ہونے والے پیسوں کا استعمال کر سکتے ہیں کیا؟
رہنمائی فرمائیں،

( المستفتی : شیخ مبارک سر، روشن آباد،مالیگاؤں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

خود اپنی قربانی کے جانور سے نکلی ہوٸی چربی یا اسکا تیل یا گھی بناکر ھم استعمال کرسکتے ہیں، اور اگر یہ تیل یا گھی زیادہ ہوجاۓ تو انھیں صدقہ کی نیت سے فروخت کرسکتے ہیں،(١) یا تو گھی اور تیل صدقہ کردے یا انھیں فروخت کرکے اسکی قیمت صدقہ کردے، خود مالک ان پیسوں کو استعمال نہیں کرسکتا،(٢)

البتہ دوسروں کی طرف سے قربانی کا جو گوشت آتا ہے اسکی چربی سے نکلا ہوا تیل اور گھی فروخت کرکے اسکا پیسہ ھم خود استعمال کرسکتے ہیں،(٣)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) ولابأس ببیعہ بالدراہم لیتصدق بہا۔ (المحیط البرہانی کوئٹہ ٦/٤٨١)

(٢) ولو باع الجلد أو اللحم بالدراہم أو بمالاینتفع بہ إلا بعد استہلاکہ تصدق بثمنہ۔ (ہدایہ، ٤/٤٥٠)

فإن بیع اللحم أو الجلد بہ أی بمستہلک أو بدراہم تصدق بثمنہ۔ (در مختار، ٩/٤٧٥)

(٣) فتاوی محمودیہ ج ٢٦ ص ٣٩٧

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
١٨/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

16 Jun, 14:43


▫️ *_قربانی کا جانور ذبح کرنے کا طریقہ و دعاء_*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
سوال :- کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کا مکمل طریقہ سنت و مستحب وغیرہ کے لحاظ سے کیا ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ، نیز ذبح کرنے کی دعاء بھی عربی عبارات کے ساتھ تحریر فرما دینگے تو اور بھی زیادہ اچھا ہوگا ؟
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین -

( المستفتی : محمد اکرم، پوارواڑی، مالیگاؤں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

جانور کو ذبح کرنے کا مسنون طریقہ یہ ھیکہ اسے قبلہ رُو زمین پر اس طرح لٹایا جاۓ کہ جانور کا بایاں پہلو زمین کی پشت پر ہو، دُم والا حصہ شمال کی جانب اور گردن والا حصہ جنوب کی جانب ہو، اور جانور کے پیر قبلہ کی طرف ہو، پھر ذبح کرنے والا یہ دعا پڑھے،،

إنِّيْ وَجَّھّتُ وَجْھِيَ لِلَّذِيْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالأرْضَ حَنِیْفًا وَّمَا أنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْن ، إنَّ صَلٰوتِيْ وَنُسُکِيْ وَمَحْیَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، لا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ أمِرْتُ وَأنَا أوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ ، اَللّٰہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ

دعا پڑھنے کے بعد ذابح اپنا دایاں پیر جانور کے داٸیں پہلو پر رکھکر تیز چھری سے بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہہ کر ذبح کرے، ذبح کرنے کے بعد ذابح یہ دعا پڑھے

اَللّٰہُمَّ تَقَبَّلْہُ مِنِّيْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ وَخَلِیْلِکَ إبْرَاہِیْمَ عَلَیْہِمَا الصَّلاۃُ وَالسَّلامُ ‘‘

اور اگر کسی اور کی طرف سے ذبح کررہا ہے تو ’’ مِنِّيْ‘‘ کی جگہ ’’ مِنْ فُلانٍ‘‘ کہے، اور فلان کی جگہ اس کا نام لے لے،

*تنبیہ :* ان دعاٶں کا پڑھنا سنت ہے، اگر کسی کو یہ دعاٸیں یاد نہ ہو تو صرف بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر بھی ذبح کردے تو کافی ہے،،،،اپنا جانور اپنے ہاتھ سے خود ذبح کرنا سنت ہے، عورت اگر ذبح کرنا چاھے تو بھی ذبح کرسکتی ہے، البتہ بے پردگی نہ ہو،

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

{فَکُلُوْا مِمَّا ذُکِرَ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ اِنْ کُنْتُمْ بِآَیَاتِہِ مُؤْمِنِیْنَ۔ [الأنعام: ۱۱۸]}

عن أنس قال: ضحی النبی ﷺ بکبشین أملحین أقرنین، ذبحہما بیدہ، وسمی وکبر، ووضع رجلہ علی صفاحہما۔ (صحیح البخاری، رقم: ۵۳۵۰،)

واتفقوا علی أن اضجاعہا یکون علی الجانب الأیسر فیضع رجلہ علی الجانب الأیمن۔ (حاشیۃ أبو داؤد شریف، النسخۃ الہندیۃ ۲/۳۸۶)

وتلہ أی صرعہ علی الأرض للجبین قال ابن عباس أضجعہ علی جنبہ علی الأرض والجبہۃ بین الجنبین۔ (تفسیر مظہری زکریا دیوبند قدیم ۸/۱۲۹- ۱۳۰، جدید)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٩/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

16 Jun, 09:54


قربانی کے جانور سے شروع فرماتے، یہ مستحب ہے، اور روزے والی بات بالکل غلط ہے،،،،،،(کتاب الفتاوی)

*تنبیہ :* مضمون مزید طویل نہ ہوجاۓ اس کے لۓ عبارتیں تحریر نہیں کی گٸ ہیں، ورنہ دلاٸل ھمارے پاس محفوظ ہیں،،،،،،،

*وما توفیقی الّا باللّٰہ*
******
*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

16 Jun, 09:54


*_نمازِ بقرعید اور قربانی سے متعلق عوامی غلطیاں_*

*✍️ از :- مفتی احتشام حسین غفرلہ*
(خادم دارالافتاء والارشاد، رحمت آباد مالیگاؤں)

*نماز عیدالاضحی کا طریقہ :* نماز عیدالاضحی واجب ہے، جس میں چھ زاٸد تکبیریں بھی واجب ہیں، طریقہ یہ ھیکہ اول نیت کریں کہ میں دو رکعت واجب نماز عید الاضحی مع چھ زاٸد تکبیروں کے ادا کرتا ہوں، پھر تکبیر تحریمہ کہتے ہوۓ ہاتھ باندھ لیں اور ثناء پڑھیں،پھر تین مرتبہ الله أكبر کہے اور ھر مرتبہ کانوں تک ہاتھ اٹھاۓ، پہلی اور دوسری تکبیر کے بعد ہاتھ چھوڑ دیں، اور تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لے، قرأت وغیرہ کے ساتھ ایک رکعت مکمل کریں، دوسری رکعت کی بھی قرأت کرے، اب دوسری رکعت میں رکوع میں جانے سے پہلے تین تکبیریں کہے، تینوں تکبیر کہتے وقت کانوں تک ہاتھ اٹھاۓ اور چھوڑ دے، پھر چوتھی تکبیر میں ہاتھ اٹھاۓ بغیر رکوع میں چلا جاۓ، اور نماز مکمل کرے،(حلبی کبیر)

*قربانی کی بجاۓ صدقہ :* یہ اعتراض ھمیشہ مستشرقین کی طرف سے ہوا کرتا ہے، لیکن بعض روشن خیال اور کم علم مسلمانوں کا بھی یہ نظریہ بنا ہوا ھیکہ قربانی نہ کرتے ہوۓ رقم صدقہ کردی جاۓ، دھیان رھیکہ قربانی کی بجاۓ صدقہ کرنا کافی نہیں ہوگا، ورنہ واجب ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا اور گناہ الگ ہوگا، پوری کوشش کی جاۓ کہ ان تین دنوں میں کسی طرح قربانی کرلی جاۓ، یا پھر حصہ لے لیں، یا آس پاس کہیں قربانی کا نظم ہو وہاں کسی کے ذریعہ قربانی کرالیں یا وہاں حصہ لے لیں، بطور خاص یہ بات یاد رکھیں کہ حتی المقدور کوشش کرنے کے باوجود جس علاقے میں بالکل بھی قربانی کی اجازت نہ ہو، ھر ممکن کوشش کے باوجود بھی تین دنوں میں سے کوٸی بھی دن قربانی نہ کرسکا ہو تو اب تین دن گذرنے کے بعد ایک بکرے کی قیمت صدقہ کرنا ہوگی، یہ حکم اس کے لۓ جس پر قربانی واجب ہے،(فتاوی ھندیہ)

*قربانی کے جانور کا دودھ اور گوبر :* اس مسٸلہ کو لیکر فقھاء کی عبارتوں میں گرچہ تفصیل ہے کہ چارا خود جانور جنگل وغیرہ میں چرتا ہے یا ھم خود اپنے گھر پر لاکر کھلاتے ہیں وغیرہ، اس سے صرف نظر احتیاط اسی میں ھیکہ قربانی کے جانور کا دودھ اور گوبر قربانی کرنے والے کے لۓ استعمال کرنا یا فروخت کرنا درست نہیں ہے، اگر دودھ نکال لے یا فروخت کردے تو دودھ یا اسکی قیمت صدقہ کردے،(فتاوی شامی)

*بوقتِ ذبح کچھ غلطیاں :* بلا کسی عذر بوقت ذبح جانور کا رخ قبلہ رو نہ کرنا مکروہ ہے، جانور کو باٸیں پہلو قبلہ رو لٹایا جاۓ، ذابح کا چہرہ بھی قبلہ رو ہونا چاھیۓ، اسکا اھتمام کیا جاۓ،
اسی طرح کم سے کم چار رگوں میں سے تین کا کٹنا ضروری ہے، تین سے کم کٹنے پر ذبیحہ حلال نہیں ہوگا، اس میں سب سے بڑی کوتاھی قصاب کی ہوتی ھیکہ ذابح جیسے ہی چھری چلاتا ہے ابھی صحیح طریقے سے رگیں کٹ بھی نہیں پاتی کہ فورا ذابح کے ہاتھ سے قصاب چھری لے لیتا ہے،
اسی طرح ذبح کے فورا بعد کھال اتارنا شروع کردیا جاتا ہے، یہ بھی مکروہ ہے، اس سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے، لھذا جانور ٹھنڈا ہونے کے بعد ہی کھال اتاری جاۓ، قصاب کو ان سب چیزوں کا مکلف کیا جاۓ، اس لۓ کہ یہ تجارت نہیں عبادت ہے،(فتاوی محمودیہ)

*جانور کی ہڈّیاں اور رسّی :* قربانی کے جانور کو خریدتے وقت گلے میں اگر رسی یا زنجیر ہو تو قربانی کے بعد اسے بھی صدقہ کردینا مستحب ہے، خود استعمال کرنا چاھے تو بھی کرسکتا ہے، البتہ اگر انھیں فروخت کردے تو اسکی قیمت صدقہ کرنا ہوگی،
نیز قربانی کے جانور کی ہڈیوں کو دفن کردیا جاۓ، اور اگر فروخت کرتے ہیں تو اسکی قیمت یا بدلہ میں نمک لیا ہو تو وہ صدقہ کردے،(فتاوی تاتارخانیہ)

*بڑے جانور میں ولیمہ، عقیقہ :* بڑے جانور کے سات حصوں میں کسی کا قربانی کا حصہ ہو کسی کا عقیقہ کا حصہ ہو اور کسی کا ولیمہ کا حصہ ہو، تو یہ درست ہے، اس سے کسی کی قربانی باطل نہیں ہوگی،(احسن الفتاوی)

*مرحوم کی طرف سے قربانی :* کسی مرحوم کی طرف سے قربانی کرنا چاھے تو کرسکتے ہیں، شرعا اسمیں کوٸی حرج نہیں ہے، اسکا ثواب بھی مرحوم کو ملے گا، اور اس حصہ کا گوشت بھی کھا سکتے ہیں،،(فتاوی شامی)

*غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا :* قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے، کیوں کہ اصل عبادت قربانی کے جانور کا خون بہا دینے سے ادا ہوچکی ہے اور گوشت کا صدقہ کرنا نفلی صدقہ کے درجہ میں ہے، جس کو غیر مسلم پر بھی خرچ کیا جاسکتا ہے، اور اگر وہ غیر مسلم پڑوسی یا رشتہ دار ہو تو اس کو گوشت دینے سے حسن وسلوک کا ثواب ملنے کی بھی امید ہے،(فتاوی قاسمیہ)

*دس بجے تک روزہ رکھنا :* عوام میں جو مشھور ھیکہ بقرعید کے دن دس بجے تک روزہ رکھے یا پھر قربانی کے جانور کے ذبح ہونے اور کھانا بننے تک روزہ رہے تو یہ سب باتیں غلط ہیں، صحیح بات یہ ھیکہ جس نے قربانی کیا ہے اس کے لۓ مستحب ھیکہ وہ قربانی کے دن کھانے کی ابتدا اپنی قربانی کے جانور کے گوشت سے کرے، حضور ﷺ کا معمول یہی تھا کہ آپ ﷺ بغیر کچھ کھاۓ پۓ نماز بقرعید کے لۓ جاتے اور نماز کے بعد اس دن کھانے کی ابتدا

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

16 Jun, 04:39


▫️ *_مرحوم بچے کا عقیقہ کرنا_*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم مُفْتِیْ صَاحَبْ!
سوال :- مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ جو بچہ نومولود عمر میں ہی فوت ہو جائے تو ایسے بچے کے عقیقے کا کیا حکم ہے ؟ مطلب ایسے بچے کا عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
برائے کرم تفصیل بیان فرمائیں -

( المستفتی : حافِظ محمد شمشیر، سورت، گجرات)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

مفتی عبدالرحیم صاحب لاجپوریؒ فتاوی رحیمیہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ ” عقیقہ زندگی میں کیا جاتا ہے، مرنے کے بعد عقیقہ کامستحب ہونا ثابت نہیں، اگر مردہ بچہ کے عقیقہ کو مستحب نہ سمجھا جائے محض شفاعت کی امید اور مغفرت کی لالچ سے کر دیا جائے تو گنجائش معلوم ہوتی ہے، جیسے کسی نے حج نہیں کیا اور بلا وصیت مر گیا اور وارث نے اس کی مغفرت کی امید پر اپنے خرچ سے حج بدل کیا تو امید ہے کہ حق تعالیٰ قبول فرمائے، اس صورت میں عقیقہ کا جانور مستقل ہو احتیاطاً قربانی کے جانور میں شرکت نہ کرے “(١)

اسی طرح بنوری ٹاٶن کے فتوی میں ھیکہ ” صاحبِ استطاعت افراد کے لۓ اپنے نومولود بچہ کا عقیقہ اس کی زندگی میں کرنا مستحب ہے، اور اس کا مستحب وقت پیدائش کا ساتواں دن ہے، اگر ساتویں روز عقیقہ نہ کرسکے تو چودہویں روز کرلے، اور چودہویں روز نہ کیا تو اکیسویں روز کرلے، اور کسی مجبوری کے بغیر اس سے زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے،(٢)

صورتِ مسئولہ میں جو بچہ پیدائش سے پہلے انتقال کر گیا ہو یا زندہ پیدا ہونے کے بعد عقیقہ سے پہلے انتقال کر گیا ہو یا کسی شخص کا بلوغت تک عقیقہ نہ ہوا ہو اور وہ انتقال کر گیا ہو یا زندہ ہو ان تمام صورتوں میں عقیقہ نہیں کیا جائے گا، مرحومین کے نام پر عقیقہ کرنے کا احادیث سے ثبوت نہیں ملتا، البتہ مرحومین کی طرف سے نفلی قربانی کی جا سکتی ہے، لہذا عقیقہ کرنے کے بجائے نفلی قربانی کرلی جائے۔(٣)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) وحاصلہ ان الغلام اذا لم یعق عنہ فمات لم یشفع لوا لدیہ ثم ان الترمذی اجازبھا الی یوم احدی وعشرین قلت بل یجوز الی ان یموت لمارأ یت فی بعض الروایات ان النبی صلی اﷲ علیہ وسلم عق عن نفسہ بنفسہ الخ (فیض الباری ج ٤ ص ۳۳۷ کتاب العقیقۃ)

(٢) عن سمرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: الغلام مرتهن بعقيقته، يذبح عنه يوم السابع، و يسمي و يحلق رأسه. قال الإمام الترمذي: و العمل علي هذا عند أهل العلم، يستحبون أن يذبح عن الغلام يوم السابع، فإن لم يتهيأ يوم السابع فيوم الرابع عشر، فإن لم يتهيأ عق عنه يوم إحدي و عشرين‘‘.(ترمذی شریف، ١/ ٢٧٨، ط: سعيد)

(٣) ووقتها بعد تمام الولادة إلى البلوغ، فلا يجزئ قبلها، وذبحها في اليوم السابع يسن، والأولى فعلها صدر النهار عند طلوع الشمس بعد وقت الكراهة ؛ للتبرك بالبكور". (العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية ٢/ ٢١٣)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
١٢/شوال ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_Com

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

15 Jun, 14:53


▫️ *_ایام تشریق اور قربانی کا وقت کب سے کب تک ؟_*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
سوال :- کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایام تشریق کب سے شروع ہوتی ہے؟ اور قربانی کے کتنے دن ہیں ؟ اور کیا تمام ایام تشریق ذبیحہ کے دن ہیں؟

( المستفتی : نوید اختر، نیا اسلام پورہ، مالیگاؤں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

٩ ذی الحجہ کی فجر سے لیکر ١٣ ذی الحجہ کی عصر تک کا وقت ایام تشریق کہلاتا ہے، ان ایام میں ہر فرض نماز کے بعد مرد ، عورت ،امام ، مقتدی ومنفرد ہر کے لۓ تکبیر تشریق کا ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے،(١)

مرد حضرات بلند آواز سے پڑھیں گے اور عورت آھستہ آواز سے پڑھے گی،(٢) نیز مسبوق شخص جسکی کچھ رکعتیں چھوٹ گٸی ہیں سلام پھیرنے کے بعد وہ بھی تکبیر تشریق پڑھے گا،(٣)

قربانی کے صرف تین دن ہیں، ١٠ / ١١ / ١٢ ذی الحجہ، انھیں تین دنوں میں قربانی کرنا ہے، تمام ایام تشریق ذبیحہ کے دن نہیں کہلاتے ہیں،(٤)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) واما وقتہ فاولہ عقیب صلاۃ الفجر من یوم عرفۃ وآخرہ فی قول ابی یوسف ومحمدؒ عقیب صلاۃ العصر من اٰخرایام التشریق۔ (ہندیۃ ۱؍۱۵۲)

(٢) والمرأۃ تخافت بالتکبیر لان صوتہا عورۃ۔ (تبیین الحقائق ۱؍۵٤٦)

(٣) وکذا یجب علی المسبوق ویکبر بعدما قضی ما فاتہ۔ (ہندیۃ ۱؍۱۵۲)

(٤) عن عمر رضي اللّٰہ عنہ: إنما النحر في ہٰذہ الأیام الثلاثۃ۔ (إعلاء السنن ۱۷؍۲۳۵)

عن عبد اللّٰہ ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما: الأضحی یومان بعد یوم الأضحی۔ (المؤطا للإمام مالک ۱۸۸، إعلاء السنن ۱۷؍۲۳۳)

عن أنس رضي اللّٰہ عنہ: الأضحی یوم النحر ویومان بعدہ۔ (إعلاء السنن ۱۷؍۲۳٤)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٦/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

15 Jun, 11:33


▫️ *_نکاح کے بعد ولیمہ کب کرنا چاہیے ؟_*

سوال :- کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ نکاح کرنے کے بعد ولیمہ کب کر سکتے ہیں ؟ کیا جس دن نکاح ہوا ہے اسی دن رات میں کر سکتے ہیں یا دوسرے دن ہی کرنا ضروری ہے ؟ اس تعلق سے عوام میں بہت ساری باتیں گردش کرتی ہیں لہٰذا تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی -

(المستفتی : مرزا تسلیم، بھڑگاؤں، ضلع جلگاؤں )
*____*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

حدیث مبارکہ وفقھاء کی تشریحات سے پتہ چلتا ھیکہ جس دن نکاح ہوا ہو اُس دن بھی ولیمہ کرسکتے ہیں، نکاح کے دوسرے دن اور تیسرے دن بھی ولیمہ کرسکتے ہیں، عوام میں یہ جو باتیں گردش کرتی ھیکہ نکاح کے دن ولیمہ نہیں کرتے یا رات کا گذارنا ضروری ہے تو یہ سب اغلاط ہیں،

رہی بات کہ کون سے وقت ولیمہ کیا جاۓ تو نکاح کے فورا بعد رخصتی سے پہلے بھی کرسکتے ہیں، اور رخصتی کے بعد صحبت سے پہلے بھی کرسکتے ہیں، اور بیوی سے صحبت ہونے کے بعد بھی کرسکتے ہیں، اور یہ تیسرا طریقہ افضل وبہتر ہے،

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

قال:"الوليمة اول يوم حق، والثاني معروف، واليوم الثالث سمعة ورياء"، قال قتادة: وحدثني رجل: ان سعيد بن المسيب دعي اول يوم فاجاب، ودعي اليوم الثاني فاجاب، ودعي اليوم الثالث فلم يجب، وقال: اهل سمعة ورياء. (ابوداٶد، رقم : ۳۷۴۵)

ولا بأس بأن يدعو يومئذ من الغد وبعد الغد، ثم ينقطع العرس والوليمة، كذا في الظهيرية. (فتاوی ھندیہ ۳۴۳/۵)

ویجوز أن یؤلم بعد النکاح أوبعد الرخصۃ أو بعد أن یبنی بھاوالثالث ہوالأولیٰ۔ ( بذل المجہود، کتاب، جدید دارالبشائر الاسلامیہ بیروت۱۱/۴۷۱)

(فتاوی دارالعلوم زکریا ٦۳۲/۳)

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
۸/ذی الحجہ ١٤٤٥ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

15 Jun, 04:01


▫️ *_مرحومین کے نام سے قربانی کرنا_*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
سوال :- کیا فرماتے ہیں اہل علم حضرات کہ کیا مرحومین کے نام سے بھی قربانی کرنا ( ضروری) ہوتی ہے؟

( المستفتی : مومن محمد طہٰ، نیاپورہ ،مالیگاؤں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

مرحومین کے نام سے قربانی کرنا ضروری تو نہیں ہے ، لیکن کوٸی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے، اور اگر اللہ نے طاقت واستطاعت دی ہے تو کرنا چاھیۓ، اسکا ثواب انھیں پہنچتا ہے، حضور ﷺ سے ثابت ھیکہ انھوں نے اپنی امت کی طرف سے بکرا ذبح کیا ہے،(١) چنانچہ قربانی کے حصوں میں اگر کسی مرحوم کا نام بھی ڈالا جاۓ تو درست ہے، اس سے کسی کی قربانی میں کوٸی فرق نہیں پڑتا، اور اس حصہ کا گوشت بھی ہر کوٸی استعمال کرسکتا ہے،(٢)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

وقد صح «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين: أحدهما عن نفسه والآخر عمن لم يذبح من أمته»، وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح''۔ (در مختار ج ٦ ص ٣٢٦)

(٢) ولو ضحی عن میت من مال نفسه بغیر أمر المیت جاز، وله أن یتناول منه ولایلزمه أن یتصدق به؛ لأنها لم تصر ملکًا للمیت؛ بل الذبح حصل علی ملکه، ولهذا لو کان علی الذابح أضحیة سقطت عنه". (فتاویٰ قاضي خان علی هامش الفتاویٰ الهندیة ۳؍۳۵۲ )فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٤/ذیقعدہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

14 Jun, 14:24


▫️ *_بڑے جانور میں سات افراد کے شریک ہونے کا ثبوت _*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم !!!
سوال :- کیا فرماتے ہیں مفتیان صاحبان کہ قربانی کے بڑے جانور میں سات افراد شریک ہو سکتے ہیں؟
وہ احادیث مع ترجمہ ارسال کیجئے،
جزاکم اللہ خیراً -

(المستفتی : مولانا صغیر احمد، جلگاؤں، مہاراشٹر)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

جی ہاں ایک بڑے جانور یعنی گاۓ، بیل، بھینس، اونٹ میں سات لوگ شریک ہوسکتے ہیں، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : گاۓ سات لوگوں کی طرف سے ہے اور اونٹ سات لوگوں کی طرف سے،(١) امام شعبیؒ فرماتے ھیکہ میں نے حضورﷺ کے صحابہ کو اسی طرح پایا کہ وہ لوگ گاۓ اور اونٹ میں سات لوگوں کی طرف سے قربانی کیا کرتے تھے،(٢) حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ھیکہ حدیبیہ کے موقع پر ھم نے حضورﷺ کے ساتھ قربانی کی، گاۓ میں سات اور اونٹ میں سات لوگ شریک تھے،(٣)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

‌‌‌‌‌‏(١) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‌‌‌‌‌‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‌‌‌‏ الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ، (ابوداٶد، رقم : ٢٨٠٨)

(٢) ونقل ابن حزم عن الشعبي قال: أدرکت أصحاب محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم وہم متوافرون، کانوا یذبحون البقرۃ، والبعیر عن سبعۃ۔ (المحلي / کتاب الأضاحي ٦/٤٧)

عن جابر رضي اللّٰہ عنہ قال: نحرنا مع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بالحدیبیۃ البدنۃ عن سبعۃ، والبقرۃ عن سبعۃ۔ (سنن الترمذي / باب ما جاء في الاشتراک في الأضحیۃ ١/٢٧٦)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٧/ذی الحجہ ١٤٤٢ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

14 Jun, 10:12


▫️ *_دو لوگوں کا مل کر ایک حصّہ حضورﷺ کی طرف سے قربانی کرنا_*

سوال :- کیا فرماتے ہیں شرع متین مسئلہ زیر گذارش کے بارے میں کہ دو شخص ہیں جنہوں نے ( دونوں نے مل کر) ایک بڑا جانور خریدا ہے اور ایک شخص نے تین حصے لئے اور دوسرے شخص نے تین حصے لئے اب بچا ایک حصہ تو دونوں اشخاص کی یہ نیت ہے کہ دونوں مل کر ایک حصہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کرے، تو کیا ایسا کرنا درست ہوگا یا نہیں؟
جواب عنایت کریں -

( المستفتی : حافظ محمد ارشاد، پرلی ،ضلع بیڑ)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

جی ہاں صورت مسٸولہ میں دونوں افراد مل کر ایک حصہ حضورﷺ کے نام سے قربانی کرسکتے ہیں، دونوں کو مکمل ثواب ملے گا، (فتاوی قاسمیہ)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

وإن مات أحد السبعۃ المشترکین فی البدنۃ، وقال الورثۃ: اذبحوا عنہ وعنکم صح عن الکل استحسانا لقصد القربۃ من الکل۔ (الدر المختار، کتاب الأضحیۃ، کراچی ٦/٣٢٦)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٧/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

13 Jun, 12:22


▫️ *_جانور کے ایک ہی حصے میں قربانی اور عقیقہ دونوں کی نیت کرنا_*

سوال :- کیا مسئلہ بیان کرتے ہیں علمائے اسلام کہ کیا قربانی کے جانور میں عقیقے کی نیت کر سکتے ہیں؟ مطلب ایک ہی حصے میں دونوں چیزیں ہوگی یعنی قربانی بھی اور عقیقہ بھی؟
بہتر ہوگا کہ مکمل حوالہ جات کے ساتھ فتویٰ ارسال فرمائے تاکہ امت تک پہنچایا جا سکے -
جزاک اللہ -

( المستفتی : محمد ارشد ، پوارواڑی ،مالیگاؤں ،)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

بڑے جانور کے سات حصوں میں سے کسی ایک ہی حصہ میں قربانی وعقیقہ دونوں کی نیت کرنا درست نہیں ہے، اسی طرح ایک بکرا یابکری میں قربانی وعقیقہ دونوں کرنا درست نہیں ہے، ایک حصے میں یا تو قربانی کی نیت کی جاۓ یا عقیقہ کی،(١)

البتہ یہ درست ھیکہ بڑے جانور کے سات حصوں میں سے بعض حصے قربانی کے اور بعض حصے عقیقہ کے کۓ جاٸیں،(٢)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) "فَلَا يَجُوزُ الشَّاةُ وَالْمَعْزُ إلَّا عَنْ وَاحِدٍ وَإِنْ كَانَتْ عَظِيمَةً سَمِينَةً تُسَاوِي شَاتَيْنِ مِمَّا يَجُوزُ أَنْ يُضَحَّى بِهِمَا ؛ لِأَنَّ الْقِيَاسَ فِي الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ أَنْ لَا يَجُوزَ فِيهِمَا الِاشْتِرَاكُ ؛ لِأَنَّ الْقُرْبَةَ فِي هَذَا الْبَابِ إرَاقَةُ الدَّمِ وَأَنَّهَا لَا تَحْتَمِلُ التَّجْزِئَةَ ؛ لِأَنَّهَا ذَبْحٌ وَاحِدٌ وَإِنَّمَا عَرَفْنَا جَوَازَ ذَلِكَ بِالْخَبَرِ فَبَقِيَ الْأَمْرُ فِي الْغَنَمِ عَلَى أَصْلِ الْقِيَاسِ". (بداٸع الصناٸع، ج ١٠ ص ٢٧٨)

(٢) "وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد". (فتاوی شامی ٦/٣٢٦، کتاب الاضحیة، ط: سعید) فقط

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٥/ذی الحجہ ١٤٤٢ ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

13 Jun, 01:10


▫️ *_قربانی کے جانور میں حضورﷺ کا نام ڈالنا_*

سوال :- کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام قربانی کے جانور کے حصے میں کس حساب سے ڈال سکتے ہیں؟
اس تعلق سے رہنمائی فرمائیں -

( المستفتی : شیخ اظہر، اورنگ آباد ،مہاراشٹر )
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

اس مسٸلہ کو لیکر اکثریت ان حضرات کی ہے جو غلط فہمی کا شکار ہیں، وہ سمجھتے ھیکہ قربانی کے سات حصوں میں ایک نام حضور ﷺ کا ڈالنا ضروری ہی ہے خواہ گھر کا کوٸی واجب حصہ چھوٹ جاۓ،
اس مسٸلہ کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ قربانی کے حصوں میں حضور ﷺ کے نام کا حصہ ڈالنا ضروری نہیں ہے، اگر حضور ﷺ کا نام نہ بھی ڈالا جاۓ تو قربانی ادا ہوجاتی ہے، سب سے پہلے تو جو واجب حصے ہیں ان کے نام ڈالے جاٸیں، اگر حصے بچ جاٸیں تو حضور ﷺ کا نام بھی ڈال دیں، کیوں کہ اگر واجب چھوٹ جاۓ تو بندہ گناہ گار ہوگا،

ہاں اگر اللہ نے وسعت دی ہے یا حصہ بچا رھتا ہے تو ضرور حضورﷺ کے نام سے قربانی ادا کرنی چاھیۓ، یہ باعث ثواب اور حصول برکت کا ذریعہ ہے، امت پر تاجدار کونین ﷺ کے بے پناہ احسانات ہیں، مزید یہ کہ خود حضور ﷺ امت کی طرف سے قربانی کیا کرتے تھے، تو ھمیں بھی چاھیۓ کہ ھم اس موقع پر حضور کو نہ بھولیں، نیز قربانی میں حضور ﷺ کا حصہ بطور نفل کے ہوگا،

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

عن عائشة أن رسول الله صلی الله علیه وسلم أمربکبش أقرن یطأ في سواد ویبرک في سواد وینظر في سواد، فأتي به لیضحي به، قال: یا عائشة هلمي المدیة! ثم قال: اشحذیها بحجر، ففعلت، ثم أخذها وأخذ الکبش فأضجعه، ثم ذبحه، ثم قال: «بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ»، ثم ضحی به۔ (مشکاة المصابيح، باب في الأضحية، الفصل الأول، ص:١٢٧)

عن حنش قال: رأیت علیاً یضحي بکبشین، فقلت له: ماهذا؟ فقال: إن رسول الله صلی الله علیه وسلم أوصاني أن أضحي عنه، فأنا أضحي عنه. (مشكاة المصابيح، باب في الأضحية، الفصل الثاني، ص:١٢٨)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٢٨/ذی قعدہ ١٤٤٣ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

11 Jun, 13:01


▫️ *_جرسی جانور کی قربانی کا حکم_*

سوال :- کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے متعلق کہ جرسی گائے بیل کے بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہےقربانی کے سلسلے میں بھی اور عام دنوں کے کھانے میں بھی؟

(المستفتی : مولانا محمد اشفاق صاحب اشاعتی، پالدھی، جلگاوں)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

جرسی گاۓ یا بیل حلال جانور ہے، شرعا اس کے کھانے اور دودھ کے استعمال کرنے میں کوٸی قباحت نہیں ہے،(١)

نیز جرسی جانور کی قربانی بھی درست ہے، تاھم علماء فرماتے ھیکہ جرسی گائے وبیل کی پیدائش فطری طریقہ یعنی نر ومادہ کے اختلاط سے نہیں ہوتی، مگر چونکہ ان کی ولادت گائے ہی سے ہوتی ہے، اس لۓ ان کا کھانا حلال ہے، اور ان کی قربانی کرنا بھی جائز ہے، البتہ قربانی ایک عظیم عبادت ہے، اور اس کے لۓ جب غیر مشتبہ جانور بآسانی دستیاب ہوسکتے ہوں، تو اس قسم کے مشتبہ جانور کی قربانی سے بچنا بہتر واولیٰ ہے،(المساٸل المہمہ)(٢)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) واعلم أن الأصل في الأشیاء کلہا سوی الفروج الإباحۃ…إنما تثبت الحرمۃ بعارض نص مطلق، أو خبر مروي، فما لم یوجد شیئ من الدلائل المحرمۃ، فہي علی الإباحۃ۔ (مجمع الأنہر، کتاب الأشربہ، ٤/٢٤٤)

(٢) فإن کان متولداً من الوحشي والأنسي فالعبرۃ للأم ، حتی لو کانت البقرۃ وحشیۃ والثور أہلیاً لم تجز ، وقیل إذا نزا ظبي علی شاۃ أہلیۃ فإن ولدت شاۃ تجوز التضحیۃ وإن ولدت ظبیاً لا تجوز ، (ھندیہ ۵/۲۹۷)

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٦/ ذی الحجہ١٤٤٣ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

11 Jun, 07:39


▫️ *_کانوں میں بِلّا پہنے ہوۓ جانور کی قربانی_*

سوال '- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ھذا کے کہ
جانور کا کان چھید (سوراخ ) کرکے کان میں نمبر کا ِبلّا لگا ہے تو ایسے جانور کی قربانی درست ہوگی یا نہیں ؟ نیز مارکیٹ میں زیادہ تر ایسے ہی جانور فروخت ہو رہے ہیں،

(المستفتی : یاسین پارس، شہر مالیگاؤں،)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

کانوں میں سوراخ کرکے بلّا پہنے ہوۓ جانور کی قربانی درست ہے، جانور کے کان میں سوراخ کرنے سے قربانی پر کوٸی اثر نہیں ہوگا، کان کا تہاٸی حصہ سے زاٸد کٹا ہونا قربانی کو مانع ہے،

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

وفی الجامع: أنہ إذا کان ذہب الثلث أو أقل جاز وإن کان أکثر لایجوز، والصحیح: أن الثلث و مادونہ قلیل وما زاد علیہ کثیر و علیہ الفتویٰ کذا فی فتاویٰ قاضیخان۔ (ہندیہ، کتاب الأضحیۃ، الباب الخامس، جدید زکریا۵/۳۴۴)

وقال الفقیہ أبو اللیث رحمہ اللہ تعالیٰ إن کانت الأضحیۃ مقطوعۃ الأذن الواحدۃ أکثر من الثلث لایجوز فی قول أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالیٰ۔ (خانیہ جدید زکریا ۳/۲۴۸، وعلی ہامش الہندیۃ زکریا ۳/۳۵۲)فقط،

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٣/ ذی الحجہ ١٤٤٣ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM

📚 دارُالاِفــــــتاء والاِرشــــــاد 📚

10 Jun, 13:16


▫️ *_مُخنّث جانور کی قربانی کا حکم_*

سوال :- کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ھذا کے متعلق کہ جو بکرا مخنث ہو کیا اس کی قربانی درست ہے؟ اسی طرح وہ حلال ہے یا حرام؟ اگر حلال ہے تو کیا اس کی کمائی حلال ہوگی یا حرام ؟ عموما کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ لوگ اس کی کمائی کو حرام سمجھتے ہیں؟ محقق بات کیا ہے؟ سارے جوابات دیں، عین نوازش ہوگی،

( المستفتی : مولانا محمد اشفاق صاحب اشاعتی، پالدھی، جلگاوں،)
*________*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وبااللہ التوفیق

مخنث جانور وہ ہے جس کا نر ومادہ ہونا معلوم نہ ہو، اس میں دونوں علامتیں پاٸی جاتی ہوں، یا پھر دونوں علامتیں موجود نہ ہو،(١) ایسے جانور کی خرید وفروخت اور اس کی کماٸی اور کھانا سب حلال ہے،
البتہ ایسے جانور کی قربانی کرنا جاٸز نہیں ہوگا،(٢)

📚 والحجة علی ما قلنا 📚

(١) وہو ذو فرج و ذکر أو من عري عن الاثنین جمیعاً (درمختار، کتاب الخنثی ، أشرفي دیوبند، ۱۰/۳٦٩)

(٢) لاتجوز التضحیۃ بالشاۃ الخنثیٰ۔ (ہندیہ، کتاب الأضحیۃ، الباب الخامس فی بیان محل إقامۃ الواجب، زکریا قدیم ۵/۲۹۹، جدید ۵/ ۳۴۵)

لاتجوز التضحیۃ بالشاۃ الخنثیٰ لأن لحمہا لاینضج وتحتہ فی الحاشیۃ: وبہذا التعلیل اندفع ما أوردہ ابن وہبان من أنہا لا تخلوا إما أن تکون ذکرا أو أنثیٰ وعلی کل تجوز۔ (ہندیہ، کتاب الأضحیۃ، زکریا قدیم ۵/۲۹۹)

واللہ اعلم باالصواب
احتشام حسین غفرلہ
٨/ذی الحجہ ١٤٤٣ھ

*🤳 رابطہ برائے اِفتاء= 9881642902*
*°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°*
جوائن ٹیلی گرام چینل 📲 🌐
https://t.me/www_Darul_Ifta_Wal_Irshad_COM