📚تحقیقات📚

@tehqiqat


علمائے اہلسنت کی نئی کتب Pdf فائیل میں حاصل کرنے کے لیئے تحقیقات چینل ٹیلیگرام ضرور جوائن کرلیں

📚تحقیقات📚

22 Oct, 14:58


حضرت جبریل علیہ السلام کی عمر کے متعلق ایک حدیث مبارک کی تحقیق
PDF Download Link:
https://drive.google.com/file/d/1J9g20B74aF-PKbddxJsoIgI0OSSvMl-9/view?usp=sharing
یوٹیوبر مفتی کا رد
PDF Download Link:
https://drive.google.com/file/d/1tltX8BwY0b7fIKRZX3PqOrx_D_rwEXHJ/view?usp=sharing

📚تحقیقات📚

22 Oct, 14:49


دارالافتاء افکارِ رضا پاکستان
مفصل فتاوی افکارِ رضا 2/2
فتوی نمبر:63 حضرت جبریل علیہ السلام کی عمرکے متعلق ایک حدیث مبارک کی تحقیق
وٹس اپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029Va88jvD8kyyNPQOHay31
ٹیلی گرام گروپ لنک:
https://t.me/FiqhiMasail2526
فیس بک اکاؤنٹ لنک:
https://www.facebook.com/SyedKamranMadani

📚تحقیقات📚

22 Oct, 14:48


دارالافتاء افکارِ رضا پاکستان
مفصل فتاوی افکارِ رضا 1/2
فتوی نمبر:63 حضرت جبریل علیہ السلام کی عمرکے متعلق ایک حدیث مبارک کی تحقیق
وٹس اپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029Va88jvD8kyyNPQOHay31
ٹیلی گرام گروپ لنک:
https://t.me/FiqhiMasail2526
فیس بک اکاؤنٹ لنک:
https://www.facebook.com/SyedKamranMadani

📚تحقیقات📚

22 Oct, 10:23


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کے چندہ سے شبِ قدر کی محفل میں لنگر کا اہتمام کرنا کیسا ہے نیز مسجد کے چندہ سے تراویح میں قرآن سنانے والے قاری صاحب کی خدمت کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
مسجد کا چندہ مسجد کے عرفی معاملات میں خرچ کیا جاتا ہے ،چونکہ محفل کے لنگر کے اہتمام اور تراویح سنانے والے حافظ کو دینےکے لیے عموما لوگ الگ سے چندہ کرتے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد کا چندہ ان کاموں میں استعمال کرنے پر عرف نہیں ہے ،لہذا مسجد کے جمع شدہ عمومی چندے کو ان میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

📚تحقیقات📚

22 Oct, 10:19


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعرات کو جو گھر میں چراغ جلایا جاتا ہےکوئی ایک جلاتا کوئی دس کوئی بارہ مختلف تعداد میں غوث پاک کے نام کا ،داتا صاحب کے نام اور دیگر بزرگوں کے نام کا شرعی لحاظ سے اس کا کیا حکم ہے جائز ہے ناجائز رہنمائی فرمادیں
الجواب بعون الملک الوھاب
مروج انداز میں جو گھر کے ایک کونے میں چراغ چلائے جاتے ہیں ،ان سے مقصود روشنی نہیں ہوتی ، اس انداز سے گھروں میں بزرگوں کے نام پر چراغ جلانا ناجائز و اسراف ہے ۔لہذا چراغ نہ جلائیں ،بلکہ بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے نوافل یا صدقہ وغیرہ کا اہتمام کیا جائے ،تاکہ آپ کو بھی ثواب ملے ۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

📚تحقیقات📚

22 Oct, 09:53


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت اس جگہ کام کر سکتی ہے جہاں غیر مسلم ہوں اور بے پردگی ہوتی ہو اور غیر مسلم سے بات چیت اور ان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہو ایسا کام کرنا جائز ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
پوچھی گئی صورت میں عورت کے لیے ایسی جگہ کام کرنا جائزنہیں ،جہاں بے پردگی ہو اور مرد وعورت کااختلاط ہو ۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

📚تحقیقات📚

22 Oct, 09:24


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات بچوں کی نظموں اور نرسری رائمز میں موسیقی ہوتاہے، اس پر کیا شرعی حکم ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
بچوں کو میوزک وغیرہ والی نظمیں لگا کر دینا جائز نہیں،جس بالغ شخص نے بچوں کو اس طرح کی نظمیں لگا کر دیں ،اس کا گناہ انہی پر ہے۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

7,526

subscribers

11,941

photos

192

videos