Rekhta

@rekhta


حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی
نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی


#Urdu
#Hindi
#Rekhta

📩⇨ @Hammadkhan , @Mbr786

Rekhta

21 Oct, 16:14


آہٹ پہ کان در پہ نظر اس طرح نہ تھی
ایک ایک پل کی ہم کو خبر اس طرح نہ تھی
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

19 Oct, 02:58


چھوڑنا گھر کا ہمیں یاد ہے جالبؔ نہیں بھولے
تھا وطن ذہن میں اپنے کوئی زنداں تو نہیں تھا

حبیب جالب
@Rekhta

Rekhta

14 Oct, 17:28


بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
یہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے
مصطفیٰ خاں شیفتہ
@Rekhta

Rekhta

03 Oct, 01:29


جنگل کے بیچ وحشت گھر میں جفا و کلفت
اے دل بتا کہ تیرے مارے ہم اب کدھر جاں

آبرو شاہ مبارک
@Rekhta

Rekhta

02 Oct, 02:59


حسن تھا تیرا بہت عالم فریب
خط کے آنے پر بھی اک عالم رہا
میر تقی میر
@Rekhta

Rekhta

01 Oct, 14:38


یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں
ملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

30 Sep, 02:53


انہیں سوال ہی لگتا ہے میرا رونا بھی
عجب سزا ہے جہاں میں غریب ہونا بھی
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

29 Sep, 06:18


مقتل جاں سے کہ زنداں سے کہ گھر سے نکلے
ہم تو خوشبو کی طرح نکلے جدھر سے نکلے
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

28 Sep, 03:47


کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھے
ہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

27 Sep, 13:41


یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

23 Sep, 06:19


ہوا کو اور بھی کچھ تیز کر گئے ہیں لوگ
چراغ لے کے نہ جانے کدھر گئے ہیں لوگ
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

21 Sep, 01:41


گفتگو دیر سے جاری ہے نتیجے کے بغیر
اک نئی بات نکل آتی ہے ہر بات کے ساتھ

اعتبار ساجد
@Rekhta

Rekhta

20 Sep, 03:38


درد و اندوہ میں ٹھہرا جو رہا میں ہی ہوں
رنگ رو جس کے کبھو منہ نہ چڑھا میں ہی ہوں
پوری غزل دیکھیں
@Rekhta

Rekhta

18 Sep, 02:10


آ دیکھ کہ میرے آنسوؤں میں
یہ کس کا جمال آ گیا ہے
"ویسے ہی خیال آ گیا ہے" ادا جعفری کی غزل سے
@Rekhta

Rekhta

17 Sep, 02:05


آنکھوں سے پلاتے رہو ساغر میں نہ ڈالو
اب ہم سے کوئی جام اٹھایا نہیں جاتا
"آنکھوں سے تری زلف کا سایہ نہیں جاتا" عبد الحمید عدم کی غزل سے
@Rekhta

Rekhta

12 Sep, 23:02


اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب
دولت حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے

نامعلوم
@Rekhta

Rekhta

12 Sep, 05:22


ایسی بیگانگی نہیں دیکھی
اب کسی کا کوئی یہاں نہ رہا
"جو زمانے کا ہم زباں نہ رہا" باقر مہدی کی غزل سے
@Rekhta

Rekhta

11 Sep, 01:59


جب اس کی آنکھ کھلے گی تو ہم نہیں ہوں گے
ہمیں سمجھنے میں وہ شخص دیر کر دے گا

افکار علوی

@Rekhta

Rekhta

10 Sep, 10:24


خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں
تو آب جو اسے سمجھا اگر تو چارہ نہیں
"خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں" علامہ اقبال کی غزل سے
@Rekhta

Rekhta

09 Sep, 02:25


اک دن کی بات ہو تو اسے بھول جائیں ہم
نازل ہوں دل پہ روز بلائیں تو کیا کریں
"کام آ سکیں نہ اپنی وفائیں تو کیا کریں" اختر شیرانی کی غزل سے
@Rekhta