🌿ایک غلط سوچ🌿

@ekghalatsoch


لوگوں میں موجود غلط باتیں۔ ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر بہت سارے نظریات و عقائد اور خیالات ایسے ہیں جو شریعت اور سنت ﷺ کے مطابق قابل اصلاح ہیں۔ ان کی اصلاح کے لیے یہ ایک کوشش اور ایک قدم ہے۔
-:اقتباس:-
🔸 کتاب: ایک غلط سوچ
🔸 مصنف: سیف خان بابُر

🌿ایک غلط سوچ🌿

22 Oct, 09:06


ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۱۸ ربیع الثانی ۱۴۴۶ هـ | 22 اکتوبر 2024 م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:

❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❷ ❩╍╍❍ :-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

🟣 مفتی طارق مسعود آفیشل
🔸 مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیلی گرام چینل۔

🟣 حرمين آڈیوز
🔸حرمین کی آڈیو ریکارڈنگ

🟣 آداب مباشرت
🔸 آداب مباشرت میں شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ، عورت کیا چاہے شوہر سے وغیرہ وغیرہ پر تفصیلی گفتگو

🟣 شاعری میرا جنون
🔸شعروشاعری اور غزلوں

🟣 گوشہ خواتین و اطفال
🔸پکوان کچن ٹپس بیوٹی ٹپس صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت

🟣 طب نبوی یوٹیوب کورس
🔸یوٹیوب کے زریعے کورس فری

🟣 دارالمطالعہ گروپ
🔸 کتب ارسال کرکے امت کو فائدہ پہونچا ناہے

🟣 علامہ محمد اقبال
🔸اشعار

🟣 انجینئر محمد علی مرزا
🔸انجینئر محمد علی مرزا کے بیانات

🟣 فوٹوں جی موکاف سیکھیں
🔸گرافکس کورس سکھایا جاتا ہے

🟣 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
🔸قرآن اور صحیح حدیث دعائیں

🟣 اردو ناولز
🔸اردو ناول

🟣 گلشن ادب
🔸 ادبی، تحقیقی، تنقیدی اور معلوماتی

🟣 البیان
🔸 دینی احکام ومسائل کی نشرواشاعت

🟣 حــــدیثِ رســــــولﷺ
🔸 عــوام الناس تک سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث پہنچانا

🟣 الکشف قرآن ایجوکیشن (روز ایک آیت اردو انگلش ترجمہ وتفسیر کیساتھ)
🔸 قرآن ترجمہ تفسیر

🟣 میری آخری طلب
🔸پراثر تحریر بہترین اردو ویڈیو و ڈیپی

🟣 کھانا خزانہ
🔸 بہترین کھانے صحت سے متعلق اور بیوٹی

🟣 ڈاکٹر محمد طاہر القادری
🔸 ڈاکٹر طاہر قادری کے بیان سینڈ کیا جائے گے

🟣 آؤ تجوید سیکھیں
🔸 تجوید القرآن کے شارٹ ویڈیو لیکچرز

🟣 اسلامک کارٹون
🔸 اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون سینڈ کیا جائے گے

🟣 رعـــد بن محمــد الكـــردي
🔸 رعـــد بن محمــد الكـــردي کی تلاوت

🟣 استادہ عفت مقبول
🔸آپ کو استادہ عفت مقبول کے بیانات ملے گئے

🟣  اردو پوسٹ
🔸 لوگوں کو بیدار رکھنا، دینی وادبی پوسٹ، اردو کو فروغ دینا

🟣 ابن سینا • اُردو
🔸 مسلم دنیا کے ممتاز فلسفی اور طبیب تھے، جو اسلامی سنہری دور میں سامانی سلطنت کے ملازم میں پھلے پھولے تھے۔

🟣 ندائے منبر
🔸مستند علماء کرام کے جدید (خطباتِ جمعہ، تفسیر قرآن، درسِ حدیث، مسائل کے حل، درسِ نظامی، و دیگر) مکمل بیانات

🟣 بیت المقدس
🔸امت مسلمہ کو بیت المقدس کی تاریخ سے وابستہ کرنا

🟣 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
🔸 اسلامک تاریخ بیان اور انبیاء کرام کی زندگی

🟣 تلاوت القرآن الکریم گروپ
🔸 تلاوت قرآن آڈیو اور ویڈیو

🟣 قرآن کریم سـے نصیحت 
🔸القران و الحدیث

🟣 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب
🔸ڈاکٹر اسرار الحق کے بیانات پر مشتمل ہے

🟣 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
🔸دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم اور فلاح و بہبود

🟣 مولانا طارق جمیل صاحب
🔸چینل مولانا طارق جمیل کے بیانات

🟣 تلاوت القرآن الکریم
🔸مختلف قراء کی قراءت پر مشتمل ہے

🟣 علم و ادب
🔸اقوال زریں اچھی باتیں چھوٹی مگر سبق آموز تحریر عمدہ تصاویر  کے ساتھ

🟣 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
🔸قرآن کا ترجمہ کورین زبان میں

🟣 حدیث کی خوبصورتی / 𝒯𝒽𝑒 𝐵𝑒𝒶𝓊𝓉𝓎 𝑜𝒻 𝐻𝒶𝒹𝒾𝓉𝒽𝓈🌿
🔸 اسلامک ازکار اور حدیث انگلش

🟣 اُردو قرآن لفظی ترجمہ 
🔸قرآن کریم کو لفظ با لفظ

🟣 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
🔸بیانات

🟣 اسلامک کوئز
🔸سوال و جواب (کوئز) کی شکل میں فہمِ دین کو آسان انداز

🟣 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry
🔸اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں

🟣 آؤ جنت پکارتی ہے
🔸 قرآن و حدیث کی باتیں سینڈ کرنا

🟣 محمّد امجد رضا قادری آفیشل
🔸ایک پاکستانی سنی، صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور یوٹیوبر ہیں۔  وہ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر کے لیے قابل ذکر ہیں۔

🟣 راہ حق ٹی وی
🔸محمدتقی عثمانی کی تقاریر

🟣 اصلاح المسلمین
🔸امت مسلمہ کی اصلاح

🟣 نبی ﷺ کی تعلیمات سیکھیۓ
🔸 قرآن وحدیث کی باتیں سند کی جاۓ گی

🟣 اھل الحدیث ھم اھل النبی ﷺ
🔸لوگوں کو توحید کی دعوت دینا شرک و بدعات سے آگاہ

🟣 گروپ کہانی گھر تربیت اولاد
🔸بچوں کی تربیت کے حوالے سے ماں باپ کے لیے قرآن سے ریفرینس اور سچے واقعات

🟣 آج کی حدیث چینل
🔸اردو تاریخ کے لحاظ سے حدیثیں

🟣 علم العروض
🔸علم العروض کے مکمل اسباق

🟣 سلسلہ فھم القرآن
🔸تفسیر تیسیرالقرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی

🟣 بھولی بسری سنتیںﷺ
🔸آؤ سنتوں کو زندہ کریں اور صحیح بخاری کی ویڈیو

🟣 دار الإفتاء جامعہ فلاح دارین شیرشاہ
🔸آپ اپنے تمام مسائل جان سکتے ہیں

🟣 تاریخ مجاہدینِ اسلام
🔸روانہ مجاہدین اسلام اور غازیوں کی پوسٹس

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوٹ : ٹیلیگرام گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں رابطہ کرے
@PleasingAllah
@Adoring_Allah

🌿ایک غلط سوچ🌿

21 Oct, 05:08


ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۱۷ ربیع الثانی ۱۴۴۶ هـ | 21 اکتوبر 2024م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:


❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❹ ❩╍╍❍ :-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


🟡 محمد تقی عثمانی صاحب
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 داستان شجاعت
♦️ اسلامی تاریخی ناولز

🟡 شمسی اصلاحی چینل
♦️ قرآن کریم کی روز ایک آیت

🟡 گرافکس خزانہ
♦️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز

🟡 تلاوت القرآن الکریم گروپ
♦️ قرآن آڈیو اور ویڈیو

🟡 رعـــد بن محمــد الكـــردي
♦️ تلاوت

🟡 روحانی علاج
♦️ قرآن و حدیث کی روشنی میں جنّات کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے

🟡  آداب مباشرت
♦️ آداب مباشرت میں شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ، عورت کیا چاہے شوہر سے وغیرہ وغیرہ پر تفصیلی گفتگو

🟡 محمّد امجد رضا قادری آفیشل
♦️ صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور یوٹیوبر ہیں۔  وہ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر کے لیے قابل ذکر ہیں

🟡 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🟡 طارق بن زیاد
♦️ اور غازیوں کے واقعات

🟡 القلم
♦️ محض ادبی مضامین و سبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیات

🟡 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 اصحاب فکر و نظر
♦️ خیر کی بات

🟡 ڈاکٹر زاکر نائک
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
♦️ دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم

🟡 جنت کے پتے
♦️ دین کو پھیلانا

🟡 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
♦️ اسلامک تاریخ

🟡 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
♦️ قرآن صحیح حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ

🟡 وعظ ونصیحت
♦️ مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات

🟡 ابن سینا • اُردو
♦️ کی زندگی پر ڈراما

🟡 اسلامک کارٹون
♦️ اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون

🟡 اردو سے عربی سیکھیں
♦️ عربی زبان سیکھنے کے متعلق آسان اور عام فہم مواد شئیر کیا جائے

🟡 تلاوت القرآن الکریم
♦️ مختلف قراء کی قراءت

🟡 علم العروض
♦️ علم العروض کے مکمل اسباق

🟡 ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 دلچسپ اور عجیب معلومات  چینل
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ

🟠 پیغام انسانیت
♦️ سلسلے وار پوسٹ کے لئے

🟡 صحیح البخاری
♦️ ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل

🟡 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry
♦️ اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں

🟡 نمازِ کی اہمیت
♦️ نمازِ کے مسئلہ بیان اور نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ

🟡 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 قرآنی دعائیں
♦️ قرعانی دعائیں

🟡 میر تقی میر
♦️ اشعار کے لیے

🟡 قرآن کریم سـے نصیحت
♦️ قران و حدیث کی تعلیم

🟡 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
♦️ قرآن کا ترجمہ کورین زبان

🟡 ایڈو فیض سعید
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 روحانی شفاخانہ
♦️ روحانی علاج و معالجہ کے لئے گروپ

🟡 زندگی بدلنے والے اقوال
♦️ مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم

🟡 اسلام کی بیٹیاں
♦️ اصلاح معاشرہ کے لئے

🟡 کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar
♦️ کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے

🟡 عشقِ صحابہ
♦️ صحابہ کی عظمت کے بارے میں

🟡 چینل دارالکتب
♦️ ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب کے لئے

🟡 ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ
🔘 موصوف کے بیانات

🟡 پیام انسانیت
♦️ ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ

🟡 اشعار غالب
♦️ دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری

🟡 واقعات و حکایات
♦️ عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات

🟡 قاری عبدالحنان اوفیشل
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 مفتی طارق مسعود آفیشل
♦️ مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیلی گرام چینل۔

🟡 کلمات ربی
♦️ قرآنی آیات کا ترجمہ و تفسیر

🟡 محسن ملت روحانی مرکز
♦️ جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج

🟡 اولیاء اللہ کی باتیں
♦️ اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ

🟡 لطیفوں کا خزانہ
♦️ غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا

🟡 ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 حدیثوں کا حسن - 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠
♦️ اسلامک ازکار اور حدیث انگلش

🟡 شرعی احکام و مسائل
♦️ روز ایک/ دوں اسلامی سوال کا جواب سند کیا جاۓ گا جو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں

🟡 علم و ادب
♦️ اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز

🟡 طب نبوی آن لائن علاج
♦️ پیچیدہ امراض کا علاج

🟡 الحکمت نباتاتی معلومات چینل
♦️ طب یونانی اور صحت کا فروغ

🟡 حمد نعت بیان دیوبند
♦️ نبی کی تعریف میں اشعار

🟡 صحیح مسلم
♦️ ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری

🟡 محمد رضا ثاقب مصطفائی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 مرزا اسداللہ خان غالب

🟡 حــــدیثِ رســــــولﷺ
♦️ سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶

👉 @PleasingAllah
👉
@AdoringAllah

🌿ایک غلط سوچ🌿

18 Oct, 08:43


ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۱۴ ربیع الثانی ۱۴۴۶ هـ | 18 اکتوبر 2024م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:


❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❹ ❩╍╍❍ :-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


🟡 محمد رضا ثاقب مصطفائی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 مرزا اسداللہ خان غالب

🟡 حــــدیثِ رســــــولﷺ
♦️ سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث

🟡 محمد تقی عثمانی صاحب
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 داستان شجاعت
♦️ اسلامی تاریخی ناولز

🟡 شمسی اصلاحی چینل
♦️ قرآن کریم کی روز ایک آیت

🟡 گرافکس خزانہ
♦️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز

🟡 تلاوت القرآن الکریم گروپ
♦️ قرآن آڈیو اور ویڈیو

🟡 رعـــد بن محمــد الكـــردي
♦️ تلاوت

🟡 روحانی علاج
♦️ قرآن و حدیث کی روشنی میں جنّات کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے

🟡  آداب مباشرت
♦️ آداب مباشرت میں شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ، عورت کیا چاہے شوہر سے وغیرہ وغیرہ پر تفصیلی گفتگو

🟡 محمّد امجد رضا قادری آفیشل
♦️ صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور یوٹیوبر ہیں۔  وہ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر کے لیے قابل ذکر ہیں

🟡 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🟡 طارق بن زیاد
♦️ اور غازیوں کے واقعات

🟡 القلم
♦️ محض ادبی مضامین و سبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیات

🟡 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 اصحاب فکر و نظر
♦️ خیر کی بات

🟡 ڈاکٹر زاکر نائک
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
♦️ دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم

🟡 جنت کے پتے
♦️ دین کو پھیلانا

🟡 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
♦️ اسلامک تاریخ

🟡 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
♦️ قرآن صحیح حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ

🟡 وعظ ونصیحت
♦️ مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات

🟡 ابن سینا • اُردو
♦️ کی زندگی پر ڈراما

🟡 اسلامک کارٹون
♦️ اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون

🟡 اردو سے عربی سیکھیں
♦️ عربی زبان سیکھنے کے متعلق آسان اور عام فہم مواد شئیر کیا جائے

🟡 تلاوت القرآن الکریم
♦️ مختلف قراء کی قراءت

🟡 علم العروض
♦️ علم العروض کے مکمل اسباق

🟡 ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 دلچسپ اور عجیب معلومات  چینل
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ

🟠 پیغام انسانیت
♦️ سلسلے وار پوسٹ کے لئے

🟡 صحیح البخاری
♦️ ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل

🟡 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry
♦️ اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں

🟡 نمازِ کی اہمیت
♦️ نمازِ کے مسئلہ بیان اور نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ

🟡 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 قرآنی دعائیں
♦️ قرعانی دعائیں

🟡 میر تقی میر
♦️ اشعار کے لیے

🟡 قرآن کریم سـے نصیحت
♦️ قران و حدیث کی تعلیم

🟡 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
♦️ قرآن کا ترجمہ کورین زبان

🟡 ایڈو فیض سعید
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 روحانی شفاخانہ
♦️ روحانی علاج و معالجہ کے لئے گروپ

🟡 زندگی بدلنے والے اقوال
♦️ مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم

🟡 اسلام کی بیٹیاں
♦️ اصلاح معاشرہ کے لئے

🟡 کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar
♦️ کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے

🟡 عشقِ صحابہ
♦️ صحابہ کی عظمت کے بارے میں

🟡 چینل دارالکتب
♦️ ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب کے لئے

🟡 ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ
🔘 موصوف کے بیانات

🟡 پیام انسانیت
♦️ ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ

🟡 اشعار غالب
♦️ دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری

🟡 واقعات و حکایات
♦️ عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات

🟡 قاری عبدالحنان اوفیشل
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 مفتی طارق مسعود آفیشل
♦️ مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیلی گرام چینل۔

🟡 کلمات ربی
♦️ قرآنی آیات کا ترجمہ و تفسیر

🟡 محسن ملت روحانی مرکز
♦️ جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج

🟡 اولیاء اللہ کی باتیں
♦️ اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ

🟡 لطیفوں کا خزانہ
♦️ غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا

🟡 ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 حدیثوں کا حسن - 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠
♦️ اسلامک ازکار اور حدیث انگلش

🟡 شرعی احکام و مسائل
♦️ روز ایک/ دوں اسلامی سوال کا جواب سند کیا جاۓ گا جو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں

🟡 علم و ادب
♦️ اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز

🟡 طب نبوی آن لائن علاج
♦️ پیچیدہ امراض کا علاج

🟡 الحکمت نباتاتی معلومات چینل
♦️ طب یونانی اور صحت کا فروغ

🟡 حمد نعت بیان دیوبند
♦️ نبی کی تعریف میں اشعار

🟡 صحیح مسلم
♦️ ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶

👉 @PleasingAllah
👉
@AdoringAllah

🌿ایک غلط سوچ🌿

29 Sep, 13:04


Follow the 🌿 ایک غلط ســـوچ 🌿 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029ValGURoHbFV5U87ecB0R

کتاب جلد شائع کی جائے گی۔ ۔

وٹس ایپ پر ہمارے چینل
پر شامل ہونے کے لیے
اس لنک پر کلک کریں!

🌿ایک غلط سوچ🌿

21 Jun, 08:19


#مومن_مرد

🌿ایک غلط سوچ🌿

20 Jun, 14:55


جاننا اچھا ہے ‼️

🌿ایک غلط سوچ🌿

06 Jun, 08:48


🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿


فہرست عدد ❺


۱۸۝ بڑی ذات، چھوٹی ذات

۲۸۝ کوؤں یا ابابیلوں کا جھرمٹ، بارش کی علامت

۳۸۝ شادی کی مائیوں/مانجھا کی رسم

۴۸۝ قربانی سے پہلے ناخن یا بال نہ کاٹنا

۵۸۝ ماتھے پر وضع قطع کے لیے بندیا لگانا

۶۸۝ صرف شادی کے لیے استخارہ کرنا

۷۸۝ سگریٹ/بھنگ نوشی/نسوار سے وضو ٹوٹ جانا

۸۸۝ عورت کا مرد سے پہلے نماز پڑھنا گناہ

۹۸۝ شادی میں شہ بالا/سربالا

۰۹۝ استخارے سے متعلق غلط سوچیں

۱۹۝ اُلو سے متعلق تہم پرستیاں

۲۹۝ آذان میں ﷺ کہنا

۳۹۝ ٹانگیں ہلانا

۴۹۝ ستاروں کا زندگی پر اثر

۵۹۝ مہندی کا رنگ اور ساس

۶۹۝ آذان کے آخر میں کلمہ طیبہ پڑھنا

۷۹۝ انا للّٰه صرف انتقال کے وقت پڑھنا

۸۹۝ جان کے بدلے جان، کالے بکرے کا صدقہ

٩٩۝ شمال/جنوب کی جانب پاؤں کرنا غلط

۰۰۱۝ کالی زبان والے کی بد دعا


-: پیش لفظ :-

لوگوں میں موجود اور مشہور غلط باتیں۔ ہندوانہ تہم پرستیاں، مختلف شگونیاں وغیرہ۔ ان کی اصلاح کے لیے یہ ایک کوشش اور ایک قدم ہے۔

• • • • • • • • •

🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿

🌿ایک غلط سوچ🌿

06 Jun, 08:48


🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿


فہرست عدد ❹


۱۶۝ مرد کی دوسری شادی کو بُرا سمجھنا

۲۶۝ محرم میں قبروں پر جانا، مٹی پانی ڈالنا

۳۶۝ قینچی سے متعلق تہمات

۴۶۝ کھانے کو نظرِ بد لگ جانا

۵۶۝ پرندوں سے متعلق شگون

٦٦۝ جانماز (سجادہ) نہ موڑنے پر شیطان کا نماز پڑھنا

۷۶۝ بلی کا رونا، مرنے کی نوید

۸۶۝ چوتھی، شادی کی رسم

۹۶۝ کسی کو پیچھے سے آواز لگانا منحوس

۰۷۝ جوتا چھپائی کی رسم

۱۷۝ پیسے بار بار گننے سے کم ہو جانا

۲۷۝ ٹوٹے ستارے کو دیکھ کر خواہش کرنا

۳۷۝ پلاسٹک کے برتن میں کھانا ممنوع

۴۷۝ غیبت نہیں بس بات

٥٧۝ نام کا تقدیر پر اثر ہونا

٦٧۝ خنزیر (سور) کا نام لینے سے زبان ناپاک ہو جانا

٧٧۝ نظرِ بد اتارنے کے لیے سر پر کچھ وارنا

٨٧۝ گالی دینے سے روزہ ٹوٹ جانا

٩٧۝ صبح فلاں کی شکل دیکھی، منحوس دن گزرا

٠٨۝ ہتھیلیاں ملانے سے "ب" بنے تو بیوی خوبصورت


-: پیش لفظ :-

لوگوں میں موجود اور مشہور غلط باتیں۔ ہندوانہ تہم پرستیاں، مختلف شگونیاں وغیرہ۔ ان کی اصلاح کے لیے یہ ایک کوشش اور ایک قدم ہے۔

• • • • • • • • •

🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿

🌿ایک غلط سوچ🌿

06 Jun, 08:48


🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿


فہرست عدد ❸


١۴۝ جمعہ/منگل کو کپڑے دھونا منحوس

٢۴۝ دائیں یا بائیں آنکھ پھڑکنے سے خبر ملنا

٣۴۝ رات کو یا بدھ کو ناخن کاٹنا غلط

٤۴۝ دلہے کی سہرا بندی کی رسم

٥۴۝ شادی پر سلامی/نیوتہ دینے کی رسم

٦۴۝ پاؤں کے تلوے/ہاتھ/گال پر تِل ہونا

٧۴۝ شادی پر سِہرا پڑھنا

٨۴۝ ہچکی سے متعلق شگون

٩۴۝ پٹھانوں میں موجودہ ولور کا رواج

٠٥۝ مولوی/مُلا/مولانے نہیں، بس عالم

١٥۝ کالا جادو ہر بیماری/مشکل/پریشانی کی وجہ

۲۵۝ تم زیادہ فتویٰ مت دو

۳۵۝ سُرمہ اللّٰه ﷻ کی تجلی کے نور سے بنا

۴۵۝ جسے دعائے قنوت نہیں آتی اسکا نکاح نہیں ہوتا

۵۵۝ چار مرتبہ جمعہ چھوڑنے سے کلمہ پڑھنا لازم

۶۵۝ کنواری میت کی شادی

۷۵۝ کزن کو سگا بھائی/بہن جیسا سمجھنا

۸۵۝ چار مہینوں بعد نکاح ٹوٹ جاتا ہے

۹۵۝ مغرب کے وقت بتیاں جلانا

۰۶۝ سالی، آدھی گھر والی


-: پیش لفظ :-

لوگوں میں موجود اور مشہور غلط باتیں۔ ہندوانہ تہم پرستیاں، مختلف شگونیاں وغیرہ۔ ان کی اصلاح کے لیے یہ ایک کوشش اور ایک قدم ہے۔

• • • • • • • • •

🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿

🌿ایک غلط سوچ🌿

06 Jun, 08:48


🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿


فہرست عدد ❷


١۲۝ لڑکی کی شادی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کروائیں گے

٢۲۝ عصر کے بعد جھاڑو لگانا

٣٢۝ سورج/چاند گرہن کے نقصانات

٤٢۝ کلائی میں لال/کالا دھاگہ پہننا

٥٢۝ جہیز یا بری کے سامان کو کھول کر دیکھانا

٦٢۝ الٹے ہاتھ سے پانی پینا ایسا جیسے پیشاب

٧٢۝ دلہا و دلہن کا آئینہ دیکھنا (آرسی مصحف)

٨۲۝ ماہِ محرم میں نکاح، خوشی منانا ناجائز

٩۲۝ چھینک سے متعلق شگون

٠٣۝ شوہر کو مجازی خدا کہنا

١۳۝ کالی بلی کا راستہ کاٹ جانا

٢۳۝ برات کا کھانا لڑکی والوں پر

٣۳۝ برات (رخصتی) شادی کا حصّہ

٤۳۝ گُھٹی دینے کا اثر

٥۳۝ حلیم کہنا غلط، کیونکہ یہ اللّٰه ﷻ کا نام ہے

٦۳۝ خدا حافظ/اللّٰه حافظ کہنا سنت؟

٧۳۝ دوسرے کی استعمال شدہ کنگھی کرنے سے لڑائی پڑتی ہے

٨۳۝ گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

٩۳۝ ۔OMG (Oh My God) کہنا

٠٤۝ کسی چیز، شخص، دن کو منحوس سمجھنا


-: پیش لفظ :-

لوگوں میں موجود اور مشہور غلط باتیں۔ ہندوانہ تہم پرستیاں، مختلف شگونیاں وغیرہ۔ ان کی اصلاح کے لیے یہ ایک کوشش اور ایک قدم ہے۔

• • • • • • • • •

🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿

🌿ایک غلط سوچ🌿

06 Jun, 08:48


🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿


فہرست عدد ➊


۱۝ کوے کے بولنے کو مہمان آنے کی علامت سمجھنا

٢۝ دلہن کے سر پر قرآن کا سایہ کرنا

٣۝ ہتھیلی پر خارش ہونے سے پیسے آنا

٤۝ دین میں داڑھی، داڑھی میں دین نہیں

۵۝ جوتے سے متعلق شگون

۶۝ مرد کے ہاتھ پر پتہ رکھ کر مہندی کی رسم

۷۝ پردہ دل کا ہونا چاہئے، چہرے کا لازمی نہیں

۸۝ معتکف کو اعتکاف سے اٹھانے جانا

٩۝ ۔ Damn, Shit, Hell بولنا

۰۱۝ فِٹے منہ کہنا

١١۝ قرآن کو بغیر وضو ہاتھ لگانا

۲۱۝ ہر نماز کے بعد امام سے مصافحہ کرنا

۳۱۝ موسیقی روح کی غذا ہے

۴۱۝ روحوں کا گھروں کو آنا

۵۱۝ بارہ بجے کے بعد عشاء کی نماز قضاء

٦١۝ لیموں اور مرچوں سے نظرِ بد اتارنا

٧١۝ وضو ٹوٹنے کے اسباب

٨١۝ چچا یا خالہ زاد سے پردہ نہیں

٩١۝ شادی سادگی سے کی تو لوگ غریب سمجھیں گے

٠٢۝ عورت کا دیور سے پردہ نہیں


-: پیش لفظ :-

لوگوں میں موجود اور مشہور غلط باتیں۔ ہندوانہ تہم پرستیاں، مختلف شگونیاں وغیرہ۔ ان کی اصلاح کے لیے یہ ایک کوشش اور ایک قدم ہے۔

• • • • • • • • •

🌿 ایک غلط سوچ | سیف خان بابُر 🌿

🌿ایک غلط سوچ🌿

30 Jan, 11:43


.........
| *﷽* |
.........

قِســط # 112



🌴🌱 *_ِایــک غلــط ســوچ_* 🌱🌴


« *جتنا ہنسنا، اتنا ہی رونا* »


👈🏻 بزرگوں سے ایک بات کافی سننے کو ملی ہے:

زیادہ ہنسو مت ورنہ اتنا ہی رونا پڑے گا، یعنی اگر کوئی شخص بہت زیادہ ہنس رہا، قہقہ لگا رہا تو اسے زیادہ ہنسنے سے منع کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے، اتنا مت ہنسو ورنہ بعد میں اتنا ہی رونا بھی پڑے گا

*یہ ایک غلط سوچ ہے*


*🔹اصل:-*

اس بات کی اصل تو کچھ نہیں ہے، مگر شاید یہ مطلب نکل سکتا ہے کہ معاشرے میں کچھ ایسے نابالغ لوگ موجود ہوتی ہیں جو کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔ سنجیدہ معاملات میں بھی غیر سنجیدگی سے پیش آتے ہیں۔ جنہیں اگر جنازہ میں ہوں یا ہسپتال میں ہوں اور کوئی بھی معمولی سی چیز پر ہسنی آئی تو کھِل کھِلا کا قہقہ لگا دیا۔ ایسے لوگوں کو معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی اور حتہ الامکان ہے کہ دنیا والوں سے ان کو پھر بے عزتی و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے آخرکار رونا ہی مراد ہے۔ شاید اسی لیے بزرگ زیادہ ہنسنے والے کو تنبیہاً کہہ دیتے ہوں کہ زیادہ مت ہنسو۔
مگر یہ ایک اندیہ ہے، یہ بات مستحکم نہیں کہ ایسا کہنے کے پیچھے درحقیقت یہی درج بالا سوچ موجود ہوتی ہے۔ بلکہ بغور جانچنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو حضرات یہ کہتے ہیں ان سے پوچھا گیا تو جواب ملا کہ:
"ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے، ہمیں وجہ معلوم نہیں"

کچھ کا کہنا تھا کہ:
"شریعت میں ایسا ہے کہ زیادہ ہنسنے والے کو زیادہ رونا پڑتا ہے"

الغرض یہ کہ اوسطاً لوگ بغیر کسی مطلب کے ایسا کہہ دیتے ہیں۔ مگر اس بات پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ جس وجہ سے سختی بھی کیا کرتے ہیں۔


*🔹اِضافی:-*

لا اصل ہونے کی وجہ سے اس جملہ کی کوئی حقیقت تو ہے نہیں، اور جو لوگ اسے شریعت سے منسوب کرتے ہیں وہ ان کی علم کی کمی ہے۔ اسی لیے ایسی بات کا تعلق نہ شریعت سے ہے نہ ہی دنیاوی معاملات سے۔ تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے ہنسنا، خوش ہونا کوئی بری بات نہیں ھے، نہ ہی شریعت نے اس سے روکا ہے۔ ہاں البتہ بہت زیادہ ہنسنا اور قہقے لگانے سے ناپسند فرمایا ہے۔


*حدیث ﷺ کا مفہوم ہے کہ:*

"قسم ہے اس ذات کی، جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ اگر تم اس چیز کو جان لو جس کو میں جانتا ہوں تو یقیناً تمہارا رونا زیادہ اور ہنسنا کم ہو جائے"

(یعنی قیامت کے احوال اور اس کی ہولناکیاں، مبدا و معاد کی حقیقت، گنہگاروں کے تئیں اللّٰه ﷻ کا عتاب و عذاب، یوم حساب کی شدت پرسش اور باری تعالی کی صفات قہریہ و جلالیہ کو جو خوف و مصیبت کا باعث ہیں، جس قدر میں جانتا ہوں اور پھر ان چیزوں کے تعلق سے تمہارے انجام کار کے بارے میں جو کچھ مجھے معلوم ہے اور جس کی وجہ سے میرے دل پر ہر وقت غم و خوف طاری رہتا ہے، اگر تم بھی ان سب چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہو جاؤ تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خوف و ہیبت کے مارے تم ہنسنا بھول جاؤ اور اپنا زیادہ وقت رونے اور غم کھانے میں صرف کرو، کیونکہ اس صورت میں تم رجا یعنی رحمت خداوندی کی امید کے مقابلہ پر عذاب خداوندی کے خوف کو زیادہ ترجیح دینے لگوگے)۔


*◯ فتویٰ:*

ضحک (ہنسنا) جائز اور ثابت ہے، روایات میں مختلف مواقع پر آپ ﷺ کے ضحک کی تصریح موجود ہے، البتہ آپ ﷺ کی عادتِ شریفہ قہقہہ لگانے کی نہ تھی، اکثر احوال میں آپ ﷺ صرف تبسم (مسکراہٹ) فرماتے تھے، اور کبھی ہنستے بھی تھے۔ صحابہٴ کرام رضی اللّٰه ﷻ عنہم کے متعلق حدیثوں میں ہے کہ وہ ہنستے تھے لیکن ایمان ان کے قلوب میں راسخ ہوتا تھا یعنی وہ آخرت سے غافل نہیں ہوجاتے تھے۔ بہت زیادہ ہنسنا اسی لیے مذموم ہے کہ اس سے دل مردہ ہو جاتے ہیں اور موت وآخرت سے تغافل کا سبب ہے۔
والله تعالیٰ اعلم

(ملاحظہ ہو:- دارالعلوم انڈیا - فتویٰ عدد: ۱۱۳۰=۱۱۳۰-۸/۱۴۳۱)


*⬤ حاصلِ کلام:-*

ہنسنا کوئی بری بات نہیں، نہ ہی ہنسنے سے منع کیا گیا ہے، مگر بے جا کا ہنسنا اور بہت زیادہ ہنسنے کو ناپسند کیا گیا ہے۔ شریعتِ اسلامیہ میں ہر فعل کو اعتدال میں رکھنے کو پسند کیا گیا ہے۔ البتہ درج بالا جملہ کہ "جتنا ہنسو گے، اتنا ہی رونا پڑے گا" یہ بالکل غلط بات ہے, جس کا حقیقت سے کچھ تعلق نہیں۔ بلکہ کچھ بعید نہیں کہ ہندوؤں میں ایسا کوئی عقیدہ پایا جاتا ہو، کیونکہ یہ جملہ سوائے خطہء برِصغیر کے دنیا میں کہیں نہیں پایا جاتا۔ پس ہنسیے، مسکرائیے مگر اعتدال میں۔ ہر وقت بہت زیادہ ہنستے رہنا یا اونچے اونچے قہقے لگاتے رہنا دل کو مردہ بھی کر دیتا ہے اور انسان بیوقوف بھی لگتا ہے۔ اللّٰه ﷻ ہمیں سنت ﷺ کے مطابق ہنسنے مسکرانے والا اور آخرت کی فکر و غم رکھنے والا بنا دیں۔ ۔ ۔آمین!

( ۲۴ ربیع الثانی ۱۴۴۱ھ - کمپنگ بہارو ملائشیا )
🍃🌿
[ کتـاب: _ایک غلط سوچ_ ] 📖
[ تالیف: _سیف خان بابُر_ ] ✍🏻
🌿🍀
🤳🏻 _*+601127713166*_
https://t.me/EkGhalatSoch

🌿ایک غلط سوچ🌿

27 Jan, 14:50


گزشتہ سے پیوستہ

🌿ایک غلط سوچ🌿

25 Jan, 05:44


01127713166*_

🌿ایک غلط سوچ🌿

25 Jan, 05:44


.........
| *﷽* |
.........

قِســط # 111



🌴🌱 *_ِایــک غلــط ســوچ_* 🌱🌴


« *چاند کی مخصوص تاریخ میں شادی* »


👈🏻 ہمارے معاشرے میں کچھ جگہوں پر یہ رواج ھے کہ شادی بیاہ کو چاند کی مخصوص تاریخ اور دن کے مخصوص وقت میں کرنے کو باعثِ برکت اور باعثِ ثواب سمجھتے ہیں، اور اس کے بر خلاف ہونے کو باعثِ نقصان و بے برکتی سمجھتے ہیں۔

*سو یہ ایک غلط سوچ ھے*


*🔹اَصل:-*

اس سوچ کی ہم مسلمانوں میں آنے کی وجہ ہندو ہیں۔ ہندو دھرم چونکہ بے حساب وہم، وسواس اور بدعات سے بھرا ہوا ھے، جس کی اصل وجہ ان کے پادری ہیں۔ موجودہ بے شمار تہم پرستیاں بھی ماضی میں ان پادریوں و پنڈتوں کے ہاتھوں کی لکھی کتب کا نتیجہ ھے۔ چونکہ اسلام ایک جامع اور مکمل دین ہے جس میں کمی بیشی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس خطے کے مسلمانوں کا لمبا عرصہ ہندوؤں کے ساتھ گزرا، بلکہ اکثریت مسلمان ہندو دھرم کو چھوڑ کر مسلمان ہوئے اسی لیے مسلمانان برصغیر میں موجودہ تقریبا تمام غلط سوچوں کی جڑ ہندو دھرم ہے، جنہیں وہ مسلمان ہونے کے بعد بھی شاید چھوڑ نہ پائے یا پھر مسلمان ہونے کے بعد ساتھ رہنے کی وجہ سے ہندوؤں سے اپنا لیں۔ ہندوؤں کے چیدہ چیدہ عقائد ملاحظہ ہوں:

*☆ مہرت/مہرتا/محورات:*
ہندوؤں کے عقائد کے مطابق کسی بھی کام کے لیے ایک خاص وقت متعین ہوتا ھے، اگر اسے اس کے خاص وقت پر نہ کیا جائے تو وہ کام بے برکت بلکہ بد نصیبی کا باعث بن جاتا ھے، اسی طرح کچھ افعال کو خاص وقت پر "نہ کرنا" ضروری ہوتا ھے ورنہ وہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔ اس مخصوص وقت کو ہندو دھرم میں "مہرتا" کہا جاتا ھے۔

*"مہرت"* سب سے زیادہ فائدہ مند وقت ہوتا ہے جس میں کسی واقعے کو انجام دینے یا شروع کرنے کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ یہ کام بغیر کسی رکاوٹ کے انجام پائے۔ ایک شبھ (خوش قسمت) محورات سیاروں اور دیگر ستوتیش عوامل کی توانائی کو ایک اچھے طریقے سے مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے، تاکہ برے اثرات کو ختم کیا جاسکے اور کام سب سے زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔

(ملاحظہ ہو:- تائیتیریا شاکھا - از: کرشنا یاجرویدہ)
(ملاحظہ ہو:- What is Muhurat - by Vipin Kapoor)
(ملاحظہ ہو:- Demystifying Brahminism and Re-Inventing Hinduism: Volume 1 - Demystifying Brahminism - by: Shri, Satya)

*شادی کے لیے مہرت:*
ہندو دھرم میں شادی بیاہ کے لیے شبھ (خوش قسمت) مہرت (یعنی وہ لمحہ، وقت یا دن جس دن شادی بیاہ کرنے سے دلہا اور دلہن خوش قسمت اور ہر پریشانی سے دور رہیں گے) نکالنا ایک لازمی جز ہے۔ اس کے بغیر اور خلاف شادی کی رسم کو کرنا بہت برا اور قابلِ نقصان سمجھا اور مانا جاتا ہے۔ سب سے پہلے دلہا اور دلہن کا علم الاعداد کے تحت کُنڈلی (زائچہ) نکالی جاتا ہے۔ پھر جوتشی (عالم نجوم) دلہا کا چاند کے لحاظ سے اور دلہن کا سورج کے لحاظ سے شبھ مہرت (مبارک لمحہ، دن، تاریخ، مہینہ وغیرہ) نکالتا ہے، جس پر شادی کی رسم کرنا فائدہ مند اور اس کے خلاف وقت میں کرنا نقصان دہ ثابت ہو گی۔ ہندوؤں میں مبارک ترین مہینہ اکشائیہ تریتیا (اکھا تییج) کا ہوتا ہے۔

(Celebrating Akshaya Tritiya - by: Arasa, Veekshitha)

*🔹اِضافی:-*

ہندوؤں میں شادی کے وقت کو متعین کرنے کے لیے مہرتا نکالا جاتا ھے، یعنی جیسے قسمت کے حال کے لیے فال نکالی جاتی ھے۔ اس متعین کردہ وقت کو "شبھ" یا "اشبھ" گھڑی کہا جاتا ھے، یعنی کسی کام کو سر انجام دینے کے لیے "اچھا" اور برا" وقت۔ ہندوؤں کا عقیدہ تو اوپر بتلایا جا چکا ھے کہ کس طرح مہرتا ان کے دھرم کا حصہ ھے اور وہ اس مہرتا پر کتنا زیادہ ایمان رکھتے ہیں۔ مگر کیا ہم مسلمانوں کے لیے، جن کا دین "اسلام" ھے، اس طرح کی ہندوانہ عقائد پر مبنی باتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے؟۔ ۔ ۔یہ جو ہمارے معاشرے میں مخصوص وقت، دن اور مخصوص لمحات میں نکاح کرنے کا جو رواج پیدا ہو چکا ھے، اس کی اصل ہندوؤں کا "مہرتا" ھے جسے جانے نا انجانے میں مسلمان اپنا بیٹھے ہیں۔


*⬤ حاصلِ کلام:-*

درج بالا تفصیل و بحث سے یہ ثابت ہوا کہ ہمارے معاشرے میں موجود یہ سوچ کہ نکاح (شادی) و برات (جبکہ برات بھی ہندوؤں کی ایجاد ھے) کو مخصوص وقت، دن، لمحے میں کرنا چاہیے, اس سے برکت زیادہ ہوتی ہے تو یہ خالص ہندوؤں سے آیا عقیدہ ھے جس کا رواج اب زیادہ پڑنے لگا ھے، جو کہ بلا مبالغہ سارا کا سارا اثر ہندوانہ تمثیلات (فلموں و ڈراموں) کا ھے۔ دینِ اسلام نے نکاح کے لیے کوئی خاص وقت یا دن مقرر نہیں کیا۔ زیادہ برکت کی خواہش ہے تو نکاح کو عین سنت ﷺ کے مطابق کریں (جسے آج کل غریب کی شادی سمجھا جاتا ہے!)۔ پس درج بالا تمام سوچیں غلط اور خلاف شرع ہیں۔ اللّٰه ﷻ ہمیں ہدایت عطا فرمائیں کہ ہم ہندوؤں کی رسومات کو برا سمجھیں اور اپنی زندگیوں سے انہیں نکال باہر پھینکیں۔ ۔ ۔آمین!

( ۵ ربیع الاول ۱۴۴۱ھ - گلیگا ملائشیا )
🍃🌿
[ کتـاب: _ایک غلط سوچ_ ] 📖
[ تالیف: _سیف خان بابُر_ ] ✍🏻
🌿🍀
🤳🏻 _*+6

🌿ایک غلط سوچ🌿

14 Jan, 11:57


.........
| *﷽* |
.........

قِســط # 110



🌴🌱 *_ِایــک غلــط ســوچ_* 🌱🌴


« *ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو* »


👈🏻 شروع سے یہ بات پڑھتے اور سنتے آئے ہیں کہ علم کی اہمیت سے متعلق ایک حدیث ھے، جس میں آپ ﷺ نے فرمایا ھے کہ:

• علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لے کر قبر تک

خوب سمجھ لیں یہ حدیث ﷺ نہیں ہے


*🔹اَصل:-*

اسکول کے زمانے میں اسلامیات کی کتاب میں اس جملے کو حدیث کے خانے میں لکھا دیکھا، اساتذہ اور اپنے بڑوں سے بھی یہی سنا کہ یہ حدیث ﷺ ہے۔ کئی معتبر واعظاں کو اپنے بیانات میں بھی اس جملے کو حدیث ﷺ کہتے سنا، مگر حقیقت تو یہ ھے کہ یہ حدیث ﷺ نہیں ھے، بلکہ من گھڑت ہے۔ ثبوت ملاحظہ ہو:

◯ "یہ کلام: "طلب العلم من المهد إلى اللحد" (طلبِ علم ماں کی گود سے لحد تک ہے) اور اسی طرح یہ الفاظ: "اطلبوا العلم من المهد إلى اللحد" (علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک) حدیث نبوی ﷺ نہیں ھے، یہ تو لوگوں کا کلام ھے، اسے رسول اللّٰه ﷺ کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ھے، جیسا کہ بعض حضرات نے اسے حدیث کہہ کر نقل کیا ھے۔ ۔ ۔ ۔یہ موضوع روایت: "اطلبوا العلم من المهد إلى اللحد" (علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک) زبان زدِ عوام ھے۔"

(ملاحظہ ہو:- قیمۀ الزمن عند العلماء: ص ۲۹، حاشیہ، دار عالم الکتب | بیروت، ط: ۱۴۰۴هـ)
(ملاحظہ ہو:- غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ | جلد دوم - از: مفتی طارق آمین خان)


*⬤ حاصلِ کلام:-*

درج بالا تصریح کے مطابق یہ الفاظ "ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو" حدیث نہیں ھے۔ بلکہ موضوع یعنی من گھڑت روایت ھے، اسی لیے اس جملے کو نبی ﷺ کی جانب منسوب کر کے بیان کرنا درست نہیں ھے۔ لوگوں کو کسی بھی لفظ کو حدیث کہنے سے پہلے ماہر محدثین سے تصدیق کر لینی چاہیے۔ سنی سنائی بات کو بغیر تحقیق آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔ نیز بعض اوقات اہل علم حضرات بھی ناواقفیت میں کسی مشہور بات کو حدیث کہہ دیتے ہیں، اسی لیے کسی ماہر الحدیث سے کسی بھی مشہور بات کو آگے پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کروا لینا واجب ھے۔ اللّٰه ﷻ ہمیں دین کی صحیح سمجھ آتا فرما دیں۔ ۔ ۔آمین!

( ۱۸ ربیع الثانی ۱۴۴۱ھ - کوالالمپور )
🍃🌿
[ کتـاب: _ایک غلط سوچ_ ] 📖
[ تالیف: _سیف خان بابُر_ ] ✍🏻
🌿🍀
🤳🏻 _*+601127713166*_
https://t.me/EkGhalatSoch

🌿ایک غلط سوچ🌿

11 Jan, 06:50


مسلمانوں نے دیکھا دیکھی اپنا کر اسے اپنی شادی کا حصہ بنا لیا۔ پس مذکورہ بالا تمام سوچیں ہندوانہ ہیں اور غلط ہیں، جن کا دینِ اسلام سے کچھ تعلق نہیں۔ اللّٰه ﷻ ہمیں ہندوانہ خیالات سے بچائیں۔ ۔ ۔آمین!


( ۱۴ ربیع الاول ۱۴۴۱ھ - چُکائی ملائشیا )
🍃🌿
[ کتـاب: _ایک غلط سوچ_ ] 📖
[ تالیف: _سیف خان بابُر_ ] ✍🏻
🌿🍀
🤳🏻 _*+601127713166*_
https://t.me/EkGhalatSoch

🌿ایک غلط سوچ🌿

11 Jan, 06:50


.........
| *﷽* |
.........

قِســط # 109



🌴🌱 *_ِایــک غلــط ســوچ_* 🌱🌴


« *لڑکی کا ناک و کان چھدوانا، نکاح و پردے پر اثر* »


👈🏻 خصوصاً دیہی علاقے کے لوگوں میں مشہور ھے کہ:
• لڑکی اگر ناک نہ چھدوائے تو اس کا نکاح نہیں ہوتا
• نکاح سے پہلے لڑکی کا ناک چھدوانا لازمی ھے ورنہ نکاح صحیح نہیں ہوگا، یعنی گناہ ملے گا
• شادی سے پہلے کان چھدوانا لازمی ھے
• نکاح کے وقت لڑکی کے لیے ناک میں نتھلی پہننا لازم ھے
• لڑکی کا نکاح کے وقت چھدے ہوئے ناک میں کچھ پہننا حدیث سے ثابت ھے
• جب تک ناک نہ چھدوائی جائے تب تک پردہ فرض نہیں
ناک کا چھدوانا باکرہ لڑکی کی نشانی ھے
۔ ۔ ۔وغیرہ

*یہ ایک غلط سوچ ھے*


*🔹اَصل:-*

شادی بیاہ کے موقع پر ۸۰ فیصد رسومات اور مختلف خیالات کا مسلمانوں میں آنے کی وجہ ہندو ہیں۔ ہندوؤں کے دھارمک عقائد کا ہندوؤں کے ذریعے مسلمانوں میں آ جانا ایک عام بات ھے۔ کیونکہ مسلمانوں نے بہت طویل عرصہ ہندوؤں کے ساتھ ہی گزارا ھے۔ عورت کا ناک، کان چھدوانا اور اس سے متعلق مسلمانوں، بالخصوص پاکستان کے دیہی علاقوں کے لوگوں میں مشہور مختلف عقائد بھی برِصغیر کے ہندوؤں سے آئے ہیں۔ کچھ چیدہ چیدہ نکات کو درج کیا جا رہا ھے تاکہ لوگوں کو شعور آئے کہ جس عقیدے پر وہ عمل کر رہے ہیں وہ درِحقیقت ہندوؤں کے ہیں۔ ملاحظہ ہوں:

*☆ ہندوؤں کا دھارمک عقیدہ:*

لڑکی کا بلوغت کے فوراً بعد ناک چھدوانا لازمی عمل ھے۔ یہ لازمی اس لیے ھے کہ چھدی ہوئی ناک سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ یہ لڑکی اب شادی کے قابل ھے اور باکرا بھی ھے۔
یہ اس بات کا بھی ثبوت ھے کہ گھر والے اپنی بیٹی کو بلوغت کی خوشی میں زیب و زینت کے لیے دنیاوی زیورات دیتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو لکشمی دیوی کی نائب مانتے ہیں، جس وجہ سے ان کے گھر میں خوشحالی اور دھن آئے گا۔

👈🏻 نوجوان لڑکیوں کے شادی سے پہلے ناک چھدوانا ہندو دھرم کے کچھ مسلکوں میں لازم ھے، مثلاً: راجپوت (جو کہ سنسکرت لفظ راجہ پترا سے اخز ھے) فرقے کے لوگوں میں نوجوان لڑکیاں جب ۱۲ سال کی ہو جائیں تو ناک چھدوانا لازمی ھے کیونکہ یہ مذہبی جز ھے۔
(ملاحظہ ہو:- Nose Rings for Hindu Girls; Religion and Cultural Practices & Beliefs - by: M mantra)

• شادی شدہ عورت کی علامتوں میں منگل ستر، سِندور اور ناک میں نتھ پہننا سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں
• شادی کے وقت ناک میں چوڑی نما نتھ پہننا اور شادی کے بعد ناک میں نتھلی پہنے رکھنا ہندو معاشرے میں لازمی ھے، اگرچہ نئی نسل باقی دھارمک رسومات کی طرح اس سے بھی جدا ہوتی جا رہی ھے
• ناک کو بائیں جانب سے چھیدنا اور اس میں نتھ پہننے سے عورت کو حیض کے دِنوں کی تکلیف میں کمی واقع ہوتی ھے
• عورت کا بائیں ناک کو چھدوانے سے اس کی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ھے
• بائیں طرف کا ناک چھدوانا ناک کی بیماری سے نجات دلاتا ھے
(ملاحظہ ہو:- چِکِٹسا ستھانا | باب ۱۹ - از: سوشروتا سمھیتا)
(ملاحظہ ہو:- ناک چھدوانا؛ انڈین لڑکی کی زندگی - از: اے جَگی | کورا )


*🔹 اِضافی:-*

ہندو عقائد جاننے کے بعد اب رہی بات کہ کیا دینِ اسلام میں اس عنوان پر کوئی بحث موجود ھے یا نہیں۔ لوگوں کا کہنا ھے کہ ناک چھدوانے کا نکاح پر اثر ہونے کی روایت ایک حدیث سے ملتی ھے۔ خوب سمجھ لیجئے کہ اس عنوان پر کسی طرح کی کوئی حدیث موجود نہیں۔ فقط لوگوں کی من گھڑت باتیں ہیں۔


*◯ فتویٰ:*

ناک و کان کے چھدوانے اور اس سے نکاح یا پردے پر کسی قسم کا کوئی اثر پڑنے کے بارے میں جب پاکستان و بھارت کے دو بڑے دارالافتاوں سے سوال کیا گیا تو ان کا جواب کچھ یوں تھا، ملاحظہ ہو:

*☆ فتویٰ اوّل:*
عورت کے لیے ناک چھدوانا ضروری نہیں، بلکہ ایک مباح عمل ہے، ناک چھدوائے بغیر بھی عورت کا نکاح ہوجاتا ہے، یہ بات درست نہیں کہ جب تک عورت ناک نہ چھدوائے اس پر پردہ فرض نہیں ہوتا۔
فقط واللّٰه ﷻ اعلم
(ملاحظہ ہو:- جامعہ علوم اسلامیہ پاکستان - فتویٰ عدد: ۱۴۳۹۰۴۲۰۰۰۳۷)

*☆ فتویٰ دوم:*
ناک چھدوانا اور اس میں زینت کے لیے کوئی زیور پہننا جائز ہے، لڑکیوں کے لیے زیور پہننے کے لیے کان یا ناک چھدوانا جائز ہے، واجب یا سنت و ضروری نہیں ہے؛ اس لیے ناک چھدوائے بغیر بھی نکاح ہوجاتا ہے اور ناک نہ چھدوانے میں شرعاً کچھ گناہ نہیں۔
والله تعالیٰ اعلم
(ملاحظہ ہو:- دارالعلوم انڈیا - فتویٰ عدد: ۲۶۶-۲۵۶/N=۴/۱۴۳۸)


*⬤ حاصلِ کلام:-*

ناک یا کان چھدوانا اگرچہ جائز ھے مگر مبالغہ آرائی کو دینِ اسلام نے ناپسند فرمایا ھے۔ مبالغہ آرائی سے مراد ھے کسی چیز کو لازم سمجھ لینا یا اس سے متعلق مختلف عقائد بنا لینا۔ جیسا کہ درج بالا بحث و دلائل سے ثابت ہوتا ھے کہ ناک یا کان چھدوانا نہ نکاح کے لیے شرط ھے اور نہ ہی پردے کے لیے۔ حتی کہ شادی کے موقع پر ناک میں چوڑی نما نتھ پہننے کا رواج بھی ہندوؤں سے آیا ھے، ہندوؤں کے تو اس کے پہننے کے پیچھے مختلف عقائد پنہاں ہیں مگر