گوشہ خواتین و اطفال

@womenskills


پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل
https://t.me/Roshansitarey
https://t.me/Eimankisalamti
https://t.me/tafseeribnekaseer1
https://t.me/NmazeNabvi1111

💦

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:44


انسان کا یقین مضبوط ہونا چاہیے، دعا کے معاملے میں وہ انتظار ہی نہیں کرتا، کچھ وقت گزرتے ہی وہ تھکنے لگتا ہے مایوس ہوجاتا ہے کہ ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتی انہیں لگتا ہے ہمارے لیے معجزے نہیں ہوتے لیکن معجزے تو ان کے لیے ہوتے ہیں جو اللہ پر کامل یقین رکھتے ہیں.
ایک طرف ہم کہتے ہیں مجھے رب پر یقین ہے دوسری طرف ہم کہتے ہیں میں دعا مانگتے مانگتے تھک گیا ہوں ٹوٹ گیا ہوں لیکن ہم صبر نہیں کرتے، وہ اللہ ہمیں صبر ہی کا صلہ تو دیتا ہے صبر کے بدلے ہی تو وہ معجزہ عطا کرتا ہے لیکن ہم صبر نہیں کرتے۔
اس یقین کے سفر میں آپ نے تھکنا نہیں ہے۔ آپ ٹوٹ جائیں تب بھی یقین کریں، آپ تھک جائیں تب بھی یقین کریں کہ میرا اللہ کوئی نہ کوئی راستہ بنائے گا کیوں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:44


ہماری دعاؤں کا یقین سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے اگر آپ اپنے آپ سے کہنے لگے نا کہ میری ہر دعا قبول ہوگی یقین مانے وہ واقعی قبول ہوگی۔

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:41


سنو بھاگنا چھوڑ دو وقت سے پہلے کچھ نہیں ملے گا ربّ تعالیٰ نے ہر چیز پر وقت مقرر کر رکھا ہے ناں تو وقت سے آگے کبھی دوڑنا نہیں چاہیے کامیابی ملتی ہے آہستہ آہستہ قدم لینے سے جو وقت سے آگے دوڑ جاتے ہیں ناں وہ کھالی ہاتھ واپس آیا کرتے ہیں بکھری چیزوں کو بکھرا ہی رہنے دو وقت آئے گا تو وہ خود ہی سمیٹ جائے گی خود کا الجھ جانا خود پر ڈیپینڈ کرتا ہے ہم خود کو خود ہی الجھا دیا کرتے ہیں وقت سے پہلے چیزیں مانگتے ہیں وقت کی رفتار بہت تیز ہے لیکن آتا اپنے وقت پر ہی ہے انسان کا اختیار کسی چیز پر نہیں ہے اس کے پاس ایک نعمت ہے اور وہ ہے "
صبر" سہنا سیکھو خود کو صبر کرنے والا بنا

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:41


آج کل ہم میں سے زیادہ لوگ
پریشان ، ڈیپریس اور ذہنی اذیت کا شکار انسانی تعلقات کی وجہ سے ہیں
جب کوئی انسان انکی زندگیوں میں آتا ہے تو اس کا رویہ، لہجہ، انداز، برتاؤ سب مثالی اور محبت بھرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان اس سے جذباتی لگاؤ اور دلی وابستگی قائم کر لیتا ہے لیکن اس انسان کا یہ مثالی رویہ مختصر عرصے کیلئے ہی چلتا ہے دیر تک یا ہمیشہ کیلئے یہ سب وہاں چل سکتا ہے جہاں کوئی انسان اپنی اصل شخصیت کی بنیاد پر تعلق بنائے، آرٹیفیشل توجہ اور جعلی میٹھے رویے کی بنیاد پر نہیں۔اگر لوگ شروع میں خود کو ویسے ہی دکھائیں جیسے وہ ہیں تو بہت سے لوگ ایسے تعلقات بنانے سے گریز کریں اور ان سب مسائل کا سامنا کرنے سے بچ سکیں۔
ڈیپریشن ایک حقیقت ہے ایک نہایت خوفناک حقیقت ، یہ انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے ، یہ وہ آسیب ہے جو زندہ انسانوں کے سینوں میں ہاتھ ڈال کر دلوں کو کچل ڈالتا ہے ، اس دنیا کے خوفناک ترین لوگ وہ لوگ ہیں جو اپنی آنکھوں کے سامنے کسی کو اپنی وجہ سے مرتا ہوا ، رُلتا ہوا ، سسکتا ہوا ، چیخیں مار کے روتا ہوا ، بلکتا ہوا ، اور بالآخر مر جاتا ہوا دیکھتے ہیں اور ان کے دل ٹس سے مس نہیں ہوتے !
یہ ایسے بے رحم ، بے حس اور مکار لوگ ہوتے ہیں کہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ہماری ذرا سی توجہ اس انسان کو ٹھیک کر سکتی ہے ، یہ اپنی زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے ، لیکن ان کی گھٹیا انا ان کے آڑے آ جاتی ہے ! وہ انسان کے درد کو جانتے ہوئے بھی ان جانا کر دیتے ہیں اور ایک جیتا جاگتا انسان مٹی ہو جاتا ہے
اس میں زیادہ قصور ان مظلوم و معصوم لوگوں کا اپنا بھی ہوتا ہے ! یہ ایسے خبیث لوگوں کی انا کو رو رو کر ، اپنی حالت خراب کر کے پانی دے رہے ہوتے ہیں! خوراک فراہم کر رہے ہوتے ہیں
مجھ۔سے۔جب بھی کسی نے رابطہ کیا کہ ہم محبت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں تو میں مختصر دو باتیں کہتا ہوں
" چار سے چھ ماہ کیلئے خود کو حد سے زیادہ مصروف کر لیں
آگے بڑھنے کیلئے کسی کو بھول جانا پہلی شرط ہے اور کسی کو بھولنے کیلئے اس سے جڑی یادیں اور مواد دفن کرنا لازم ہے۔ مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں ہے۔ یقین کریں کہ آپ اس شخص کو ہر جگہ سے بلاک کرنے کے بعد سارا مواد ڈیلیٹ کریں اور پھر خود کو اچھی طرح مصروف کر لیں

آپ بہت انمول ہیں خود کو سستا اور بے مول مت کریں۔ آپ ایک مکمل انسان ہیں خود میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش مت کریں وہ بھی اس انسان کی وجہ سے جو خود ایک سستا شخص تھا۔ اگر آپ کسی کے ساتھ وفادار اور سنجیدہ تھے لیکن وہ آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کمی آپ میں نہیں بل کہ جانے والے میں تھی اور وہ آپ کو ڈیزور نہیں کرتا تھا۔ آپ اپنے جیسے کسی شخص کو ڈیزور کرتے ہیں جو پھر کسی موڑ پر آپ کو مل جائے گا۔ یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں اور آپ صرف اپنے خواب اور مقاصد پر توجہ دیں۔۔
اپنی زندگی کے اندھیروں میں بھی اتنی گنجائش ضرور رکھیں کہ کوئی چراغ اگر روشنی بکھیرنا چاہے تو راستہ تنگ نہ ہو"

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:40


ایک دم سے سب کچھ بدل نہیں جاتا...
شروعات آہستہ آہستہ کرنی ہوگی...
حرام چھوڑنے کے لیے نفس سے جنگ لڑنی ہوگی..
میوزک ہو یا غیبت
آئی بروز پلکنگ ہو یا بالوں کا اونچا بن..
گھر سے باہر نکلتے ہوئے خوشبو لگانا ہو یا فٹنگ والا برقعہ پہننا ہو..
نا محرم سے دوستیاں ہوں یا حجاب کی عادت نہ ہو..
خود کو ایک دم سے بدلا نہیں جا سکتا ہے..
لیکن
کوشش تو کی جا سکتی ہے نہ..
تو نیت کرلیں..
نیت کا اجر ملنا شروع ہو جائے گا..
اللّٰه کے لئے خود کو بدلیں اللّٰه آپ کی زندگی اور آخرت بدل دے گا..
ہم میں سے کسی ایک نے بھی اس دنیا میں ہمیشہ نہیں رہنا
تو پھر اکڑ کیسی..
خود کو اللّٰه کی نا فرمانی کے دلدل میں کیوں دھکیل رہی ہیں..
اٹھیں اور حرام سے بچنے کی نیت کرلیں..
یقین مانیں بہت سکون ملے گا..
ان شاء اللہ عزوجل🌸

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:39


*اس نے پوچھا___||•*
*رب کی محبت کیسے ملتی ہے میں نے کہا وہ مانگے بنا کبھی بھی نہیں ملتی۔مانگنا پڑتا ہے۔اس کے در پر آنے کیلئے باقی ہر در چھوڑنا پڑتا ہے۔اور رب مانگے بنا کبھی نہیں ملتا۔اس کو مانگنا ہوتا ہے۔اس کو پانے کی طلب میں باقی ہر شے کی طلب کوکھونا پڑتا ہے۔قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔اتنی آسانی سے رب نہیں ملتا .پہلے ندامت کے آنسوؤں کو محبت کے آنسوؤں میں بدلنے کیلئے اپنے اندر "میں"کو قربان کرنا ہوتا ہے۔اور پھر اس کو پانے کی لگن میں ہر لگن سے بے نیاز ہونا پڑتا ہے___||•*

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:38


دال کی روٹی اور دہی کا رائتہ

دیسی کھانوں کے عادی دیسی کھانوں سے ہی سیر ہوتے ہیں۔ آپ کبھی رات کے کھانے میں بچی کوئی سی بھی دال کو صبح گندم کے آٹے میں ملا کر گوندھ لیں۔ گوندھتے وقت اس آمیزے میں باریک کٹی ہری مرچیں، ددڑ لال مرچ، نمک، زیرا(بھنا ثابت اور پسا ہوا دونوں ) باریک آملیٹ کی طرح کٹی پیاز اور لہسن کے دو تین جوئے پسے ہوئے ملا لیں۔سونف بھی ملا سکتے ہیں اگر اگلے لیول پر جانا چاہیں ۔ بےشک تھوڑا سا مکھن یا دیسی گھی بھی مکس کر لیں تو روٹی زیادہ نرم بنے گی ۔ اب اس آٹے سے کون کی شکل کے پیڑے سے خوب بل دار پراٹھے بنائیں ۔ پراٹھے کے لیے کوکنگ آئل بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن دیسی گھی یا مکھن کا ذائقہ خوشبو اور سنہرا پن لاجواب ہوتا ہے۔ اسی ترکیب سے ڈال کے علاوہ آپ قیمہ سے قیمہ روٹی اور ہر طرح کی بھجیا سے سبزی روٹی بھی بنا سکتے ہیں ۔ آلو گوبھی اور قیمہ بھری روٹی سے ہٹ کر آٹے میں گندھا سالن روٹی کو سوندھا کرارا پن عطا کرتا ہے اس کا سگنیچر اروما ہر گھر کے حساب سے مختلف و منفرد ہو گا۔ آٹے کی قسم سے بھی روٹی کا ذائقہ تبدیل یو گا ۔ چکی سے خود پسوائی گندم کا بغیر چھنا آٹا الگ اور سفید آٹا الگ ذائقہ دے گا ۔

رائتہ بنانے کے لیے

گھر کا جما دہی لیں(پیکٹ والا دہی بھی خوب مزے کا لگتا ہے یہ زیادہ گاڑھا ہوتا ہے لیکن کھٹاس کم آتی ہے )اس دہی کو کانٹے سے پھینٹ لیں ایک جیسا ہو جائے پھٹکی نہ رہے تو ایک پیالی دہی میں ایک موٹا جوا لہسن پیس کر ڈالیں۔ نمک، پسی کالی مرچ ، ثابت و پسا زیرہ ڈالیں۔ مزید بھرپور کرنا چاہیں تو باریک کچومر کی حالت میں کھیرا، پیاز، ٹماٹر ڈال لیں۔ گاجر اور بند گوبھی بھی ڈال سکتے ہیں لیکن یہ ذرا سخت محسوس ہوتے ہیں۔ رنگ بڑھانا چاہیں تو تازہ ہرا دھنیا یا پودینہ یا ان دو کی چتنی مکس کر دیں اس صورت میں رائتہ سرسبز ہو جائے گا ۔
اس رائتہ میں لہسن ذائقے کی کنجی ہے۔ لہسن کچل کر کچھ دیر ہوا میں رہنے دیں جتنی ہوا لگے گی اتنا رنگ (ذائقہ) آئے گا ۔ دہی میں مکس کرنے کے بعد بھی جتنا جتنا زیادہ وقت گزرے گا ،رائتے کا ذائقہ بڑھتا جائے گا

یہاں آپ کدو کا رائتہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور بینگن کا بھی پودینے کی چٹنی ،سبز یا سرخ مرچ کی چٹنی چوائس اپنی اپنی

اب گرما گرم دیسی گھی میں پکے بل دار دال پراٹھے کے ساتھ رائتہ اور اچار لیں اور مجھے دعائیں دیں ۔

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:38


*جس چیز پہ شُکر کیا جائے وہ بڑھا دی جاتی ہے*

*جب بھی زندگی میں کسی چیز کی کمی محسوس ہو تو اُس پہ شُکر کرنا شروع کر دیں اللہ وہ چیز بڑھانا شروع کر دے گا. پھر چاہے وہ چیز رزق ہو، محبت ہو، سکون ہو یا کُچھ بھی ہو...!!*

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:37


deep thinking
بچوں کو اُن کے کاموں پر غور کراوئیں اور اُنہیں خود سے سوچنے دیں کے کوئی کام ٹھیک ہے یا غلط، ایسا کرنے سے بچوں کو مختلف چیزوں اور معاملات کا پتہ چلے گا کے اُسے ٹھیک طرح کیسے سرانجام دینا ہے اور غلطی سے کیسے بچنا ہے۔

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:37


*🌺بچوں کی آپس کی لڑائی اور ناراضگی ختم کروانے کے لیے 10 سادہ طریقے 🌺*



ماہرین نفسیات کے مُطابق چھوٹے بہن بھائیوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا اُن کی دماغی نشوونما پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے مگر اس لڑائی جھگڑے کے ساتھ اُنہیں یہ بھی سیکھنا ضروری ہے کہ آپس کے معاملات اگر بگڑ جائیں تو اُنہیں ٹھیک کیسے کرنا چاہیے اور سمجھوتا کیسے کرنا چاہیے۔

بچوں کے ایک دُوسرے کے ساتھ معاملات اگر بگڑ جائیں اور اُنہیں ان معاملات کو ٹھیک کرنے کا پتہ نہ چلے تو لڑائی لمبی ہوجاتی ہے اور بچے جب جوان ہوجاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کی سمجھ نہ ہونے کے باعث جب وہ اپنے بہن بھائیوں سے خفا ہوتے ہیں تو کئی کئی برس ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھتے اور آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں والدین کے لیے چند ایسی سادی تراکیب شامل کی جارہی ہیں جس سے وہ بچوں کی آپس کی لڑائی کو ختم کروا سکتے ہیں اور اُن میں سمجھوتا کرنے اور معاملات کو از خود درست کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکتے ہیں۔

*نمبر 1 بچوں کو کہانیوں کے نتائج بتائیں:*
ان کہانیوں کے علاوہ بچوں کو نبی ﷺ کی فتح مکہ کی کہانی بھی سُنائیں اور بتائیں کے کیسے ہمارے نبی ﷺ نے مکہ فتح کرنے کے بعد سب کو معاف کر دیا تھا اور کیوں وہ کبھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیتے تھے۔

*نمبر 2 جرمانہ بکس اور جاب بکس:*
بچوں کے لیے ایک ڈبہ مختص کریں اور اُنہیں بتائیں کے اگر اُنہوں نے آپس میں لڑائی کی تو ایک دن کا جیب خرچ جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑے گا اور اگر بچوں کو جیب خرچ نہیں ملتا تو ایک ڈبے میں کاغذوں پر مختلف کام لکھ کر ڈبہ بھر دیں اور اگر وہ آپس میں جھگڑا کریں تو اُنہیں ڈبے سے ایک پرچی نکالنے کا کہیں اور گھر کا جو بھی کام اُس پرچی پر لکھا ہو اُن سے کروائیں اس طریقے سے اُن کی لڑنے کی عادت ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر ختم ہو سکتی ہے۔

*نمبر 3 بچوں سے خط لکھوائیں:*

اگر بچے آپس میں جھگڑ رہے ہیں اور آپ کے پاس ایک دُوسرے کی شکایت لیکر آرہے ہیں تو دونوں کو ایک ایک خالی پیپر دیکر اپنے اپنے جذبات اور احساسات لکھنے کا کہیں۔ اور اگر وہ چھوٹے ہیں تو ان کو کہیں کہ وہ اپنے جذبات کو آپ کے سامنے بلند آواز میں بیان کریں۔ اس عمل سے بچوں کو محسوسات کا خود بھی پتہ چلے گا اور وہ بات کو بڑھا چڑھا کر کرنے کے عمل سے بچیں گے اور اگر لکھنا پسند نہیں کرتے تو وہ کوشش کریں گے کے لڑائی سے بچیں تاکہ اُنہیں لکھنے کی کوفت گوارہ نہ کرنی پڑے۔

*نمبر 4 بچوں کو علیحدہ علیحدہ وقت دیں:*
بچوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ وقت گُزارنا اور اُن کی دلچسپیوں میں شامل ہونا، دُوسرے بچوں میں تھوڑا حسد پیدا کر سکتا ہے مگر اگر سب کو برابر برابر وقت مل رہا ہے تو اس کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس سے بچوں کو پتہ چلتا ہے کہ اُن کی بڑی اہمیت ہے اور اُن کے والدین اُن پر توجہ دیتے ہیں اور اُن سے باخبر رہتے ہیں۔ چنانچہ وہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کریں گے تاکہ اُن کو علیحدگی میں جواب دہ نہ ہونا پڑے۔

اس عمل سے بچوں کے درمیان آپس میں ایک اچھا فاصلہ بھی قائم ہوگا جو اُن کی ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہے لیکن والدین ہمیشہ کوشش کریں کے مساوات قائم رہے۔

*نمبر 5 کسی ایک بچے کا* *بلاوجہ دفاع نہ کریں* :
جب آپ کسی ایک بچے کا دفاع کرتے ہیں اور دوسرے کو ڈانٹ پلاتے ہیں تو اُس ڈانٹ کھانے والے کے ذہن میں یہ خیال ابھرتا ہے کہ اُسے کم پسند کیا جاتا ہے۔ لہذا بچوں کو اُن کے آپس کے مسئلے خُود سلجھانے دیں اور اُنہیں بتائیں کے ایک دُوسرے کی ضروریات کو کیسے پُورا کرتے ہیں۔

*نمبر 6 بچوں کے پزل:*
بچوں کے لیے ایسے پزل کھلونے یا لیگو وغیرہ خریدیں جسے وہ مل کر کر حل کر سکیں اور بچوں کو ایسے کھیل کھیلنے کے لیے دیں جسے وہ مل کر کھیل سکیں۔ اس سے اُن میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی قوت پیداہوگی۔

*نمبر 7 بچوں کو اکھٹے باہر لے کر جائیں:*
بچوں کو پارک وغیرہ میں لے کر جائیں اور اُن کو جسمانی مشقت والے کھیل آپس میں کھلوائیں جیسے فُٹ بال، کرکٹ، وغیرہ اس سے جہاں اُن کے اندر موجود انرجی پازیٹیو کاموں میں خرچ ہوگی وہاں وہ تھکاؤٹ کے بعد لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں گے۔

*نمبر 8 سیر و سیاحت:*
بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے جب اکھٹے کسی مقام کی سیر کے لیے جاتے ہیں تو اُنہیں ایک دوسرے کے زیادہ قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔

*نمبر 9 بچوں کی تعریف* :
والدین کا بچوں کے اچھے کام کی تعریف کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور دوسرے بچوں میں بھی رغبت پیدا ہوتی ہے کہ وہ کُچھ اچھا کریں تاکہ اُن کی بھی تعریف ہو۔*نمبر 10 بچوں میں سوچنے کی قوت:*

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:35


🕋 ‏٭‏*‏یہ تقسیم اور تقدیر تو اللّٰه کی طرف سے ھے کہ کِسی کو بے مقصد کاموں میں تھکا دیا اور کِسی کو اپنی راہوں پر چلا دیا خوش نصیب ھے ، وہ جس کے شب و روز رضائے الہٰی کے کاموں میں گزریں اور جس کی باتوں اور کردار سے "اللّٰه" کی یاد آئے اور آخرت کی فکر پیدا ہو یا "اللّٰه" ہمیں بھی دنیا کی فضولیات سے ہٹا کر اپنی رضا کے کاموں میں مصروف کر دے آمین یارب العالمین ... 🌿🤲*

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:23


*دار القرار آخرت کا گھر ہے ۔*

يٰقَوۡمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا مَتَاعٌ وَّاِنَّ الۡاٰخِرَةَ هِىَ دَارُ الۡقَرَارِ ۞(غافر۔ 39)
دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جس کی زندگی میں کوئی غم یا پریشانی نہ ہو کیونکہ
*دنیا دار الامتحان ہے* ۔
آزمائش کی جگہ ہے ۔یہاں ہر ایک کو کوئی نہ کوئی غم فکر پریشانی رہے گی۔۔
دنیا آرام نہیں مشقتوں کا گھر ہے۔انسان دنیا کی سختیاں اور تکلیفیں برداشت کرتا ہے اس کے بعد قبر اور قیامت کے دن کی سختیاں ہیں اور بالآخر اپنی منزل پر پہنچے گا۔۔
یعنی *جنت* جو دار المتقین ہے اللہ نے متقین محسنین کے لیے تیار کی ہے ۔۔
اللہم انا نسئلک جنة الفردوس
*اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں*
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ ۞ (البلد۔ 4)
بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے ۔۔
▫️ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔۔کبد سے مراد
انسان کا حمل کی صورت میں ماں کے پیٹ میں رہنا (ماں کے لیے مشقت)
دودھ پینا
دودھ چھڑانا
دانتوں کا اگنا
زندگی کے مختلف مراحل بچپن، ٹین ایج، جوانی کی محنت مشقت پڑھائی، شادی، ذمہ داریاں بچوں کی تکلیفیں،بالآخر بڑھاپا اور پھر بہت سی بیماریوں کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ خود موت ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے۔۔کسی کو بھی انسب مراحل سے فرار نہیں ۔۔
▫️ *ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں*
"دنیا آزمائشوں اور تکلیفوں کے لیے بنائی گئی ہے سمجھدار شخص کو چاہیے کہ اپنے نفس کو صبر پر آمادہ کرے "
حالات نہیں بدلیں گے خود کو بدلنا پڑے گا ۔۔
*یہ یاد رکھنا ہو گا* دنیا کی زندگی ختم ہونے والی ہے ۔۔دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے۔۔
خوشحالی اور امن کی جگہ جنت ہے ۔۔۔۔
اہل ایمان جنت میں پہنچ کے کہیں گے۔۔
وَقَالُوا *الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡۤ اَذۡهَبَ عَـنَّا الۡحَزَنَ* ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَـغَفُوۡرٌ شَكُوۡرُ ۞ اۨلَّذِىۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَةِ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ۚ لَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا لُـغُوۡبٌ ۞ (فاطر.35_35)
اور وہ کہیں گے سب تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم سے غم دور کردیا، بیشک ہمارا رب یقینا بےحد بخشنے والا، نہایت قدر دان ہے۔جس نے ہمیں اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے گھر میں اتارا، نہ ہمیں اس میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے اور نہ ہمیں اس میں کوئی تھکاوٹ پہنچتی ہے۔
یعنی اصل میں غم جنت میں ہی دور ہو گا۔۔پہلا قدم جنت میں رکھتے ہی دنیا کی ساری تکلیفیں مشقتیں فکریں ختم ہو جائیں گی۔
ہمارے کرنے کا کام دنیا کی زندگی کی اصل کو سمجھنا ،دین پر ثابت قدمی ،اللہ کے فیصلوں تقدیر پر راضی رہنا ،،اللہ سے مضبوط تعلق ،صبر سے کام لینا۔۔

🌸اللہم یا مقلب القلوب ثبت قلوبنا علی دینک
🌸اللہم اجعل ھمی الاخرۃ

استاذہ محترمہ کے لیکچر
"غم نہ کریں " سے ماخوذ
فائزہ بتول

#Quran_Reminders

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:20


🌼 *یقین مانیں جب راستے ختم ہو جائیں*

تب ہی وہ اپنے بندے کے لیے راہیں ہموار کرتا ہے وہ جانتا ہے

*کہ کوئی اپنی تڑپ میں کتنا سچا ہے وہ ہمارا رب ہے وہی تو ہے*

ہمارا رب ہمیں بھی اس کا ہو جانا چاہیے مایوسی کے لمحوں میـں رب کائنات کی طرف رجوع ہونا سیکھیں.. کیونکہ آپ کی پریشانیوں کا حل ربِ کائنات کی ذات کے پاس ہے جس " ربﷻ " نے آسمان کو ستاروں سے بھرا ہے وہ تمہارے دل کو بھی سکون سے بھر دے گا۔ان شاءاللہ

🌼 *تہجد کا وقت ہوا چاہتا ہے دعائیں اور التجائیں کر لیجئے*

#تہجد_سیریز

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:18


تربیت!

_بچے کو ایک زور کا تھپڑ لگا کر ہم کہتے ہیں کہ کتنی بار کہا ہے چھوٹے بھائی کو مارا نہ کرو۔_
_زور کا چلا کر کہتے ہیں کہ چیخا نہ کرو۔_
_جھوٹ سے روکنے کے لئے اس کو کہتے ہیں جو جھوٹ بولتا ہے اسکی زبان کالی ہو جاتی ہے۔_
_مسلسل موبائل فون اور ٹیبلٹ اور ٹی وی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں کہتے ہیں کہ بیٹا، ہر وقت ٹی وی نہ دیکھا کریں، جا کر اپنی پڑھائی کریں۔_

جو اخلاق، عادات و اطوار آپ اپنی اولاد میں پیدا کرنا چاہتے ہیں اسکا عملی نمونہ بن کر دکھائیے۔ بچے وہی کریں گے جو وہ آپکو کرتا دیکھیں گے۔ انکی بہترین تربیت کرنے کے لئے اپنی تربیت کیجئے۔

یاد رکھیں کہ بچے وہ نہیں کرتے جو آپ انہیں کہتے ہیں، بلکہ وہ کرتے ہیں جو ہمیں کرتا دیکھتے ہیں۔

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:15


Empower your relationships

Make your relationships beautiful with the touch of kindness and forgiveness

Speaker : Aiasha Amir
Part 3
Time: 28:39

#Empower_your_relations

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:15


Empower your relationships

Make your relationships beautiful with the touch of kindness and forgiveness

Speaker : Aiasha Amir
Part 2
Time: 24:01

#Empower_your_relations

گوشہ خواتین و اطفال

22 Oct, 21:15


Empower your relationships

Make your relationships beautiful with the touch of kindness and forgiveness

Speaker : Aiasha Amir
Part 1
Time: 28:46

#Empower_your_relations

1,712

subscribers

2,015

photos

1,366

videos